ملیریا

ملیریا یا باری کا بخار مچھر سے پھیلنے والا ایک متعدی مرض ہے جو یک خلوی جسم کے جرثومے پلازموڈیم کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیماری دنیا بھر میں پائی جاتی ہے، جس میں خصوصاً امریکی، ایشیائی اور افریقی ممالک شامل ہیں۔ ہر سال پوری دنیا میں 500 - 350 ملین افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔ اسی طرح ہر سال 1 سے 3 ملین افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں، جن میں زیادہ تعداد افریقی صحرائی علاقوں کے بچوں کی ہے۔ دنیا بھر میں ملیریا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 90 فیصد افراد کا تعلق افریقی ممالک سے ہوتا ہے۔

ملیریا
انسانی خون کے سرح ذرات کی ایک تصویر جس میں درمیان میں ایک سرخ خلیئہ میں ملیریا کے جراثیم (Plasmodium) پرورش پا رہے ہیں۔ اس سرخ خلیہ ( آر بی سی) کی شکل بگڑ چکی ہے اور یہ پھٹنے کے نزدیک ہے۔

ملیریا کے پھیلاؤ کی وجوہات کو عام طور پر غربت سے جوڑا جاتا ہے اور یہ بیماری متاثر ہونے والی آبادی میں بلاشبہ غربت کی شرح میں اضافے کا باعث بھی ہے اور ترقی پزیر ممالک کی معیشت کی نمو میں بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔

بیماری کا طریق حملہ و نشانیاں

ملیریا 
ایک مادہ انوفیلیز مچھر خون چوسنے کے فوراً بعد۔ اگر یہ مچھر ختم ہو جائیں تو انسان کو ملیرا نہیں لگ سکتا۔

ملیریا کی بیماری قدرتی طور پر مچھر کی ایک قسم اینوفیلیز کی مادہ کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ جب یہ مادہ مچھر کسی ملیریا سے متاثرہ شخص کو کاٹتی ہے، اس شخص کے خون سے ملیریا کے جرثومے مچھر میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ یہ جرثومے مچھر کے جسم میں ہی نمو پاتے ہیں اور تقریباً ایک ہفتے بعد جب یہ مادہ مچھر کسی تندرست شخص کو کاٹتی ہے تو پلازموڈیم یا ملیریا کے جرثومے اس شخص کے خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس شخص کے جگر میں یہ جرثومے ہفتوں سے مہینوں یا سالوں تک نمو پاتے ہیں اور جب ایک خاص تعداد میں جرثومے پیدا ہو جاتے ہیں تو ملیریا کا واضع حملہ ہوتا ہے۔ ملیریا کی نشانیوں میں عام طور پر بخار اور سر درد شامل ہیں۔ شدید حملے میں اعصابی نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے اور مریض بے ہوش ہونے کے بعد چند دنوں میں ہلاک ہو جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

عمومی معلومات

Tags:

ملیریا بیماری کا طریق حملہ و نشانیاںملیریا مزید دیکھیےملیریا حوالہ جاتملیریا بیرونی روابطملیریاجراثیمخلیہدُنیامتعدی مرضمچھر

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلامسیرت النبی (کتاب)مصراجماع (فقہی اصطلاح)رشید احمد صدیقیدریائے فراتمحمد بن ادریس شافعیالنساءباغ و بہار (کتاب)ن م راشدعلم الناسخ والمنسوخالحادبانگ دراصحیح بخاریپطرس کے مضامینہند بنت عتبہمعاذ بن ہشاممرکب یا کلامسید قطبدجالدار العلوم وقف دیوبندفقہفہرست ممالک بلحاظ رقبہانشائیہواقعہ کربلاتاریخمعاذ بن جبلمرفوع (اصطلاح حدیث)سورہ الحجراتحیا (اسلام)مستنصر حسين تارڑافسانہصلح حدیبیہاحتلامحرفبہادر شاہ ظفرجنسی دخولصحابیابن جریر طبریبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیاردو ناول نگاروں کی فہرستالطاف حسین حالیصحابہ کی فہرستاسم معرفہمراۃ العروسعبد القادر جیلانیاسلام میں انبیاء اور رسولاحساناردو افسانہ نگاروں کی فہرستاحمد رضا خانشعیباردو زبان کے شعرا کی فہرستجامعہ الازہرکاغذی کرنسیولیم شیکسپیئردبری جماعسلسلہ نقشبندیہسلیمان (اسلام)میثاق مدینہسلجوقی سلطنتوادیٔ سندھ کی تہذیبرومانوی تحریکجہادشملہ معاہدہپشتونفیصل آبادنظیر اکبر آبادینورالدین جہانگیرمصعب بن عمیرجنگ یمامہحروف تہجیعبد اللہ بن عبد المطلبخدیجہ مستورپنجاب کے اضلاع (پاکستان)اللہراحت فتح علی خانسید علی خامنہ ای🡆 More