کیمی

کیمی (سیمی زبان: Giepma) ایک قصبہ جو فن لینڈ میں واقع ہے۔ یہ لاپلند، فن لینڈ میں واقع ہے۔ روسی شہنشاہ الیگزنڈر دوم کے شاہی حکم پر اس کی بنیاد رکھی گئی کیونکہ یہ گہرے پانی کی بندرگاہ کے پاس ہے۔ کیمی خلیج بوتھنیا پر واقع ہے جو کیمی یوکی دریا کے منہ پر ہے۔ یہ لیپ لینڈ علاقے کا حصہ ہے۔ اس کی آبادی 21,297 افراد ہے اور اس کا کل رقبہ 747.28 مربع کلومیٹر ہے جس میں آبی رقبہ 652.1 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ آبادی کی گنجانیت 223.38 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

شہر
Kemin kaupunki
Kemi in جولائی 2007
Kemi in جولائی 2007
کیمی
قومی نشان
Location of Kemi in فن لینڈ
Location of Kemi in فن لینڈ
ملکفن لینڈ
علاقہلاپلند
ذیلی علاقےKemi–Tornio sub-region
منشور1869
حکومت
 • Town managerOssi Repo
بلندی4 میل (13 فٹ)
 • کثافت0/کلومیٹر2 (0/میل مربع)
منطقۂ وقتEET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)EEST (UTC+3)
Postal code94100
ویب سائٹwww.kemi.fi

دوسری جنگِ عظیم میں مغویان کا بحران

دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں فن لینڈ اور روس نے جنگ بندی کا معاہدہ کیا اور اچانک فن لینڈ کے اتحادی جرمنی نے لیپ لینڈ میں فن لینڈ کے ساتھ جنگ شروع کر دی۔ اکتوبر 1944 میں جرمنوں نے کیمی سے 132 شہری اغوا کر لیے اور دھمکی دی کہ اگر جرمن جنگی قیدی نہ چھوڑے گئے تو وہ ان شہریوں کو مار دیں گے۔ یہ جنگی قیدی تورنیو کی لڑائی میں پکڑے گئے تھے۔ فن لینڈ نے جنگی قیدی چھوڑنے سے انکار کیا اور جتلا دیا کہ وہ بھی بدلے میں جرمن جنگی قیدیوں کو ہلاک کر دیں گے۔ 11 اکتوبر 1944 کو رووا نی اے می کے قریب یہ مغویان رہا کر دیے گئے۔

قابلِ دید مقامات

کیمی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی قلعہ بنایا جاتا ہے اور ہر سال اس کی ساخت بدل جاتی ہے۔ عموماً اسے شہر کی اندرونی بندرگاہ کے قریب بنایا جاتا ہے۔

فن لینڈ کے تاج کا نمونہ شہر کے قیمتی پتھروں کی گیلری میں رکھا گیا ہے۔ اصل تاج فن لینڈ کے بادشاہ کے لیے کبھی بنایا ہی نہیں گیا تھا۔ اس کے علاوہ انگلستان کے سرکاری تاج کی نقل بھی یہاں رکھی ہوئی ہے۔ روسی زار کا مجسمہ، ڈنمارک کے اوربس وغیرہ بھی یہاں رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں کا چرچ، جواہرات کی گیلری، آئس بریکر سامپو اور بحری جہاز یاہتی سیاحت کے لیے مشہور ہیں۔

معیشت

کیمی کی معیشت میں بنیادی اہمیت دو کاغذ اور لکڑی کے گودے کے کارخانے ہیں اور اس کے علاوہ یورپ میں کرومیم کی واحد کان بھی یہاں موجود ہے۔

چینی کمپنی کیڈی نے یہاں دنیا کا پہلا دوسری نسل کا بائیو ماس پلانٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو 2019 میں کام شروع کر دے گا۔

اپریل 2007 میں گرتی ہوئی معیشت کی وجہ سے تمام تر بلدیاتی کارکنوں کو دو ہفتے کے لیے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ صحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صنعتوں پر بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے معیشت کی حالت خراب ہوئی ہے۔

تعلیم

ایک پولی ٹیکنیک یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کیمی میں بنی ہوئی ہے۔

ثقافت

کیمی کو پاور میٹل بینڈ سوناٹا ارکٹکا کا گھر کہا جاتا ہے۔

نقل و حمل

کیمی کا ریلوے اسٹیشن لیپ لینڈ اور ہیلسنکی کے درمیان میں واقع ہے۔ وی آر اسے استعمال کرتی ہے۔ کولاری اور رووا نی اے می کی لائنیں اس اسٹیشن کے شمال میں ہیں۔

فِنّش قومی شاہراہ نمبر 4، یورپی روٹ عی 8 اور ای 75 کیمی سے گزرتے ہیں۔

کیمی-تورنیو ایئرپورٹ شہر سے ساڑھے چار کلومیٹر باہر شمال میں واقع ہے۔

مزید دیکھیے

نگار خانہ

حوالہ جات

بیرونی روابط

Tags:

کیمی دوسری جنگِ عظیم میں مغویان کا بحرانکیمی قابلِ دید مقاماتکیمی معیشتکیمی تعلیمکیمی ثقافتکیمی نقل و حملکیمی مزید دیکھیےکیمی نگار خانہکیمی حوالہ جاتکیمی بیرونی روابطکیمیسیمیفن لینڈقصبہ (علاقہ)لاپلند (فن لینڈ)مربع کلومیٹر

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

طلحہ بن عبید اللہبنی قینقاعوحدت الوجود2023-24ء میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلےتاریخ ولادت محمد بن عبد اللہکوسکراچیمعتزلہمعاویہ بن صالحجماعآبی چکراوریلیان دیواریںاردو زبان کے شعرا کی فہرستعلم بیانرانا سکندرحیاتہامان (وزیر فرعون)نظام الدین اولیاءسرمایہ داری نظاماردوقیامت کی علاماتحروف مقطعاتمعوذتینہندوستان میں مسلم حکمرانیظہیر الدین محمد بابرتاریخ پاکستانشعیبسپریم جوڈیشل کونسل پاکستانجنسی دخولاسلامی تقویمپنجاب پولیس (پاکستان)انجمن پنجاباقوام متحدہام حبیبہ رملہ بنت ابوسفیانامریکی ڈالرحیدر علی آتش کی شاعریصرف و نحواعرابایشیا میں کرنسیوں کی فہرستانڈونیشیااردو حروف تہجیمیراجیسورہ الاسرامعاذ بن جبلمقدمہ شعروشاعریجنگ یمامہسب رسنکاح متعہغزالیشعرابو طالب بن عبد المطلباصناف ادباہل سنتتفسیر قرآنمترادفآرمینیائیقیامتیزید بن معاویہعید الفطرتشبیہسرائیکی زبانسلیمان (اسلام)ایمان بالملائکہصہیونیتزینب بنت محمدامجد اسلام امجدزبوریہودمقاتل بن حیاننورالدین جہانگیرنکاحصاعتو کجا من کجاحجعمران خانرومالمہراسم صفتاسلامقوم سبا🡆 More