سرویلینس پروگرام پرزم

پرزم ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک خفیہ برقی نگہداری پروگرامنگ ہے جس میں 2007ء سے وسیع پیمانے پر دنیا بھر کے افراد کے ڈیٹا کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ یہ پروگرامنگ 2013ء میں افشا ہوا۔ اور اس کا سرکاری نام پرزم بتایا گیا۔ امریکی کانگرس کے کئی ارکان کو اس وسیع جاسوسی پروگرامنگ کا پہلے سے علم تھا۔

سرویلینس پروگرام پرزم
Slide from a leaked NSA presentation explaining the PRISM electronic surveillance program.

2013ء میں سنوڈن نے گارجین کے اخبار نویس گلن گرینوالڈ کو پیغام بھیجا کہ اس کے پاس امریکی جاسوسی بارے مواد ہے مگر وہ صرف پی جی پی کے ذریعہ انکرپشن طریقہ سے برقی رابط قائم کرنا چاہتا ہے۔ گرینوالڈ اس طریقہ سے نابلد تھا، چنانچہ رابطہ میں بہت تاخیر ہوئی۔ اس کے بعد سنوڈن نے گرینوالڈ اور واشنگٹن پوسٹ کو مواد بھیجا۔ PRISM (surveillance program) بارے 41 صفحات پر مشتمل مواد ان کے حوالے کیا۔ دونوں اخباروں نے امریکی سرکار سے رابطہ کیا اور صرف دو تین صفحات شائع کرنے کی جراءت کر سکے۔

تکنیکی مشارکات کی معاونت

بلومبرگ نے انکشاف کیا کہ امریکا کی بڑی مشارکات جن میں مائکروسافٹ، گوگل، اے ٹی اینڈ ٹی، ورائزن شامل ہیں، حکومت سے جاسوسی کے لیے بھر پور تعاون کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ اخفائے راز پر اس جنگ کے لیے امریکہ نے گوگل، فیس بک، وغیرہ کو لاکھوں کی ادائیگی کی ۔ گوگل پہلے ہی عدالت میں حلفیہ بیان دے چکا تھا کہ جی-میل صارفین کو اخفائے راز کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ویکیپیڈیا فاؤنڈیشن نے دعوی کیا کہ وہ اس پروگرامنگ کا حصہ نہیں بنے۔ آہستہ اہستہ مزید انکشافات آتے گئے۔ گارجین نے بتایا کہ مائیکوسافت نے سکائپ میں چور دروازہ (بنام شطرنج پروگرامنگ) لگا کر حکومت کو لوگوں کی گفتگو پر جاسوسی کرنے کے قابل بنایا۔ سی-نیٹ نے بتایا کہ امریکی حساس وفاقی ادارے حبالہ شارکہ سے صارفین کے پاس ورڈ جاننے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس کی مدد سے صارف کا تمام آن لائن کھاتہ ان کے ہاتھ لگ جاتا ہے۔

ماروائے عدالت جاسوسی و نگہداری

امریکی حکومت کو اپنے ہی لوگوں پر جاسوسی کے لیے عدالت کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے امریکی عوام کو دھوکا تھا کہ ان پر جاسوسی اور نگہداری کے لیے حکومت عدالتی حکم حاصل کرنے کی پابند ہے اور وہ اسے اپنے آئین کا حصہ بتاتے تھے۔

انٹرنیٹ اور محمول پر قبضہ

سنوڈن دستاویزات کی مدد سے گارڈین اور نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ امریکی این-ایس-اے نے انٹرنیٹ پر عام استعمال ہونے والے اخفا دستور توڑ لیے ہیں، کچھ ریاضیاتی سینہ زوری سے اور کچھ تکنیکی مشارکہ کی مدد سے سافٹ ویئر و کثیف میں چور دروازے لگا کر۔ تمام ذکی محمول پر بھی مکمل قبضہ ہے اور کسی بھی محمول پر ڈیٹا پڑھ سکتے ہیں اور خلیاتی بات چیت سجل کر سکتے ہیں۔

نجی کمپیوٹر پر قبضہ

امریکا نے نجی اور تجارتی اداروں کے کمپیوٹر پر مصنع خبیث نصب کر کے ہزاروں کو غلام بنا لیا، ان کمپیوٹر کا نیٹ ورک گراف سنوڈن کے افشا کیے ہوئے دستاویزات سے ملا۔

ردّ عمل

سرکاری رد عمل

امریکی ایوان نمائندگان میں NSA کی امریکی شہریوں پر جاسوسی اور ڈیٹا زخیرہ کم کرنے کے لیے تحریک پیش کی گئی جو ناکام ہو گئی۔

عوامی ردّ عمل

امریکی عوام کی بڑی تعداد نے پرزم پروگرامنگ اور غیر محدود ٹاؤٹ کے تحت گھریلو جاسوسی پر ناراضی کا اظہار کیا، البتہ تمام امریکی غیر ملکیوں پر جاسوسی کے حق میں تھے۔ این-ایس-اے کے سربراہ امریکی فوجی جامع کتھ اسکندر نے کانگرس کو فخریہ بتایا کہ پاکستان میں صرف ایک ماہ کے دوران 13،5 بلین جاسوسی ٹکرے حاصل کیے گئے جن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی جاسوسی شامل ہے۔ پاکستانی حکام نے کہا کہ انھوں نے اس خبر پر امریکا سے وضاحت طلب کی۔

پاکستان کے خلاف جاسوسی

سنوڈن کی دی گئی دستاویزات سے انکشاف ہوا کہ امریکا کا 2013ء میں 52.6 بلین ڈالر کا کالا جاسوسی بجٹ ہے جو بارک اوبامہ کی حکومت نے منظور کیا۔ اس کالے بجٹ سے جاسوسی کا بڑا نشانہ پاکستان ہے جن میں پاکستان کی فوج، دفاعی اثاثے، حکومتی اور سرکاری اہلکار اور تقریباً ہر شخص شامل ہے۔ طریقہ واردات میں مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ پر حملہ اور کھٹمل نصب۔ این-ایس-اے کے سربراہ امریکی فوجی جامع کتھ اسکندر نے کانگرس میں فخریہ اعتراف جرم کیا کہ پاکستان میں صرف ایک ماہ کے دوران 13،5 بلین جاسوسی ٹکرے حاصل کیے گئے جن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی جاسوسی شامل ہے۔۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

سرویلینس پروگرام پرزم تکنیکی مشارکات کی معاونتسرویلینس پروگرام پرزم ماروائے عدالت جاسوسی و نگہداریسرویلینس پروگرام پرزم انٹرنیٹ اور محمول پر قبضہسرویلینس پروگرام پرزم نجی کمپیوٹر پر قبضہسرویلینس پروگرام پرزم ردّ عملسرویلینس پروگرام پرزم پاکستان کے خلاف جاسوسیسرویلینس پروگرام پرزم مزید دیکھیےسرویلینس پروگرام پرزم حوالہ جاتسرویلینس پروگرام پرزمامریکی کانگرسریاستہائے متحدہ امریکاکمپیوٹر سرویلینس

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سورہ کہفانتظار حسینسورہ الاحزابموسیٰ اور خضرانا لله و انا الیه راجعونمکی اور مدنی سورتیںحیدر علی آتشفہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈحدیثدار العلوم دیوبنداختلاف (فقہی اصطلاح)جنت البقیعبایزید بسطامیحسان بن ثابتسعد بن ابی وقاصخطبہ الہ آبادختم نبوتاردو زبان کے شعرا کی فہرستوضوبابا فرید الدین گنج شکرکوسسماجی مسائلحجموطأ امام مالکخبر واحد (اصطلاح حدیث)ابن تیمیہابو سفیان بن حربمحمد علی مرزامقدمہ شعروشاعریابن سینابھارت کے عام انتخابات، 2024ءرابطہ عالم اسلامیسورہ مریمصحیح (اصطلاح حدیث)یحییٰ بن شرف نوویپاک بھارت جنگ 1965ءچیناسلام میں انبیاء اور رسولحمداسم نکرہاحمد بن حنبلاسلام میں مذاہب اور شاخیںقیامتافغانستانمشکوۃ المصابیحکعب بن اشرفقارونپاکستان کے اضلاعبنو قریظہنظریہ پاکستانصلاح الدین ایوبیشاہ جہاںفقہ حنفی کی کتابیںمحمد حسین آزادمطلعمصعب بن عمیرپریم چنداشتراکیتتعلیمغزوہ تبوکخواجہ سراواقعہ کربلاسعودی عربغزوہ بنی قریظہایپل انکارپوریشنتقسیم بنگالقرۃ العين حيدرسفر طائفارسطوابو جعفر المنصورردیفبیتال پچیسیآتشبیہگنتیخطبہ حجۃ الوداععربی زبان🡆 More