محمد مرسی: مصری سیاستدان اور سابق صدر مصر

محمد مرسی (مکمل نام عربی زبان میں محمد مرسي عيسى العياط ، اگست 1951ء – 17 جون 2019ء) مصر کے سیاست دان اور 30 جون 2012ء تا 3 جولائی 2013ء مصر کے پانچویں صدر بھی رہے۔ عبدالفتاح السیسی نے انھیں ایک طویل عوامی مظاہرے کے بعد 2013ء مصری فوجی تاخت کے دوران میں معزول کر کے قید کر دیا۔۔۔ بحیثیت صدر انھوں نے 2012ء میں ایک عبوری آئینی اعلان جاری کیا تھا جس کے تحت انھیں خود مختاری حاصل ہو گئی اور مکمل اختیارات ان کے ہاتھ میں آگئے یہاں تک کہ عدالت کی مداخلت کے بغیر قانون سازی کا حق بھی مل گیا۔

محمد مرسی
(عربی میں: مُحمَّد مُرسي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر
 

مناصب
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر صدر مصر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 جون 2012  – 3 جولا‎ئی 2013 
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر محمد حسین طنطاوی  
عدلی منصور   محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر
ناوابستہ ممالک کی تحریک کا جنرل سیکریٹری (27  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 جون 2012  – 30 اگست 2012 
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر محمد حسین طنطاوی  
محمود احمدی نژاد   محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر
معلومات شخصیت
پیدائش 8 اگست 1951ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 جون 2019ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن نصر شہر   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر مملکت مصر (1951–1952)
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر جمہوریہ مصر (1953–1958)
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر متحدہ عرب جمہوریہ (1958–1971)
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر مصر (1971–2019)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عارضہ ذیابیطس (1998–)
امراض جگر   ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قاہرہ
جامعہ جنوبی کیلیفونیا (–1982)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد Doctor of Engineering   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  انجینئر ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ زقازیق ،  کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، نارتھ ریج   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر آرڈر آف دی نیل
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر آرڈر آف دی ورٹوئس   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر
 
محمد مرسی: ابتدائی زندگی اور تعلیم, انجینئری زندگی, سیاسی سفر
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

محمد مرسی کی ولادت شمالی مصر کے محافظہ الشرقیہ کے گاؤں العدوان میں 8 اگست 1951ء کو ہوئی۔ یہ علاقہ قاہرہ کے شمال میں واقع ہے۔ والد کسان تھے اور والدہ امور خانہ داری تک ہی محدود تھیں۔ اپنے پانچ بھائیوں میں وہ سب سے بڑے تھے۔ بچپن میں وہ گدھے کی پیٹھ پر سوار ہو کر اسکول جایا کرتے تھے۔ 1960ء کی دہائی میں انھوں نے قاہرہ کا رخ کیا 1975ء میں قاہرہ یونیورسٹی سے امتیازی نمبرات سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ مصری افواج کی کیمیکل وارفیئر یونٹ میں انھوں 1975ء تا 1976ء خدمات انجام دیں۔ پھر قاہرہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور 1978ء میں دھات کاری میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ ماسٹر کی ڈگری لینے کے بعد انھیں ریاستہائے متحدہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظیفہ مل گیا۔ انھوں نے سال 1982ء میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے اموادی علم میں علامہ فلسفہ حاصل کیا۔ ان کا تخصص ایلومینا (Al2O3) پر تھا۔

انجینئری زندگی

1982ء تا 1985ء وہ کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر رہے۔ انھوں نے 1980ء کی دہائی کے اوائل میں ناسا میں بھی کام کیا۔ وہاں وہ خلائی شٹل کے انجن کو ڈویلپ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ دھات کی سطح کو پہچاننے کی مہارت رکھتے تھے۔ 1985ء میں مرسی امریکا کی اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر مصر آگئے اور جامعة الزقازيق میں پروفیسر مقرر ہو گئے۔ بعد ازاں وہ شعبہ انجیئرنگ کے صدر مقرر ہوئے۔ وہ 2010ء تک جامعة الزقازيق میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔

سیاسی سفر

سال 2000ء میں مصر کی پارلیمان میں ان کا انتخاب ہوا۔ اور 2000ء تا 2005ء وہ ایک آزاد رکن کی حیثیت سے پارلیمان کے رکن رہے کیونکہ حسنی مبارک کے عہد میں اخوان المسلمین کو انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ ان کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا مگر اخوان الیکشن لڑنے کی اہل نہیں تھی لہذا انھوں نے 2011ء میں فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی بنیاد رکھی۔ اس نئی پارٹی کے وہی صدر مقرر ہوئے۔ 2010ء میں انھوں نے کہا کہ “دو قومی نظریہ ایک فریب ہے جس کا وہی نتیجہ ہونے والا ہے جو فلسطین کا ہوا ہے۔‘‘ مرسی نے سانحہ ستمبر 2001ء کو “معصوم عوام کے خاف ایک سنگین جرم“ قرار دیا تھا۔ تاہم انھوں نے امریکا پر الزام لگایا کہ اسی نے حملہ کی سازش رچی ہے اور اس کا مقصد افغانستان اور عراق پر حملہ کا جواز ثابت کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکا یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ حملہ آور مسلمان تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر طیاروں کے حملہ سے نہیں گرا تھا بلکہ عمارت کے اندر سے کچھ ہوا جس کی وجہ عمارت منہدم ہو گئی۔ ایسا نظریہ رکھنے والے مرسی تنہا نہیں تھے بلکہ اکثر مصریوں کا یہی ماننا ہے حتیٰ کہ آزاد خیال مصری بھی اسی نظریے کے قائل ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں ان کے ان تبصروں کی پرزور مخالفت ہوئی۔

2011ء میں حراست

28 جنوری 2011ء کو مرسی اور اخوان کے 24 دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دو دن بعد وہ قاہرہ سے فرار ہو گئے۔ وادی نطرون قید خانہ کو توڑنے اور اس سے فرار ہونے کی خبر مصری میڈیا میں خوب پھیلی اور چند گھنٹوں میں پورے مصر میں یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی۔ کچھ صحافیوں کا دعوی تھا کہ مصری تحریک کے ہجوم میں اخوانی سیاسی قیدی فوج کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے تھے اور انھیں قید ہی نہیں کیا گیا تھا۔ چار برس بعد جیل توڑنے کے جرم میں ان کے ساتھ 105 دیگر لوگوں پو سنوائی ہوئی اور 16 مئی 2015ء میں انھیں سزائے موت دی گئی۔

2012ء مصری صدارتی مہم

2012ء میں محمد خيرت سعد الشاطر کو صدارتی امیدوار کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا۔ محمد مرسی کو اخوانیوں نے محفوظ امیدوار کے طور پر کھڑا کیا۔ مرسی کی امیدواری کو مشہور مصری عالم دین صفوت حجازی کی تائید بھی حاصل رہی۔ انتخابات کے پہلے دور میں انھیں 25.5 ووٹ ملے اور اپنے مخالف امیدوار سے آگے رہے ان کے ہزاروں حمایتوں نے تحریر چوک پر حشن منایا۔ 24 جون 2012ء کو مرسی کو 51.73 فیصد کے ساتھ فاتح قرار دیا گیا۔ نتائج کے اعلان کے ما بعد انھوں فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

عقائد

حکومت بدلنے پر

مجھے امید ہے کہ عوام مجھے منتخب کرے گی، میں اخوان المسلمون اور فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کا ایک اسلام پسند امیدوار ہوں۔ اور اللہ کی مرضی ہے کہ اب یہ نظام ترقی اور استقامت کی طرف گامزن ہو۔

مرسی نے کہا کہ “قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے“۔ لیکن فوج کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا فوج کا بجٹ پارلیمان طے کرے گی مگر اسے صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انھوں نے آئین مصر کا تعظیم کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اپنے نظریات عوام پر نہیں تھوپے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مصری عوام ایک سماج میں رہنا چاہ رہی تھی جہاں مساوات ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ2011ء کی تحریک ایک اسلامی تحریک ہے جو مشرق وسطی میں امت اسلامیہ میں کو بیدار کرے گی۔

اسلامی سماج اور مصر کی غیر مسلم عوام

مرسی نے کہا کہ “قبطی مسیحی میری ہی طرح مصر کی عوام ہیں اور ان کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کسی اور مصری کے ہیں“ انھوں نے کہا کہ اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی آزادی اللہ کی دین ہے اور شریعت اسلامیہ مسلمان کو حکم دیتی ہے کہ غیر مسلم کے عقائد و نظریات کی بھی تعظیم کی جائے۔

صدر مصر

30 جون 2012ء کو محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر بنے۔ انھوں نے حسنی مبارک کی جانیشنی کی جنہیں 11 فروری 2011ء کو استعفی دینا پڑا تھا۔

داخلہ پالیسی

10 جولائی 2012ء کو مرسی نے مصری پارلیمان کو پرانی حالت پر واپس لا دیا اور اسی وجہ سے ان کے اور فوج کے درمیان میں ایک خلیج قائم ہو گئی کیونکہ پرانی پارلیمان کو فوج کے تحلیل کر دیا تھا۔ مرسی نے نئے آئین مصر کو نئے سرے سے ترمیم کرنے کی کوشش کی جس میں شہری حقوق کا خیال رکھا گیا ہو اور شریعت کا رنگ غالب ہو۔

ذاتی زندگی

مرسی کی شادی 1979ء میں ان کی ایک رشتے دار نجلا علی محمود سے ہوئی۔ انھوں نے اعلان کیا کہ انھیں “فرسٹ لیڈی“ نہ کہا جائے۔ مرسی کی پانچ اولادیں ہوئیں: احمد محمد مرسی، وہ سعودی عرب میں ڈاکٹر ہیں؛ شائمہ، جامعہ زقازیق سے گریجویٹ ہیں؛ اوسامہ، اٹارنی ہیں؛ عمر، جامعہ زقازیق سے گریجویٹ ہیں؛ اور عبد اللہ، ہائی اسکول کے طالبعلم ہیں۔ مرسی کی دو اولادیں کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں اور ان کے پاس ریاستہائے متحدہ امریکا کی شہریت ہے۔ ان کی پاکستان آمد پر انھیں 18 مارچ 2013ء کو دنیا میں امن و سکون کی راہ ہموار کرنے اور مسلم ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں ان کی کاوشوں کے عوض انھیں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔

وفات

17 جون 2019ء کو اچانک میڈیا میں خبر نشر ہوئی کہ قاہرہ میں عدالت میں سنوائی کے دوران مرسی اچانک گرگئے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق دورہ قلب کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔ انھیں اخوان المسلمون کے دیگر قائدین کے پاس قاہرہ میں دفن کیا گیا۔ مصری حکومت کے ناقدین نے مرسی کی وجات کی وجہ ان کی سنوائی کو بتایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مرسی سنوائی میں کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے۔ اخوان المسلمون کے ایک بڑے رہنما محمد سودان نے کہا کہ ان کی موت دراصل قبل از وقت قتل ہے۔ کرپسن بلنٹ، جنھوں نے برطانوی پارلیمان میں مرسی کی حالت اور سنوائی کو لے کر ایک پینل کی قیادت کی تھی، کہا “ہمیں خدشہ تھا ڈاکٹر محمد مرسی کو اگر بروقت طبی مدد نہ دی گئی تو ان کی صحت ہمیشہ کے لیے جواب دے جائے گی، ہمیں افسوس ہے کہ ہم صحیح ثابت ہوئے۔“ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مصری حکومت کو مرسی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور انھیں شہید کہا ہے۔ استنبول میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھی گئی۔

حوالہ جات

Tags:

محمد مرسی ابتدائی زندگی اور تعلیممحمد مرسی انجینئری زندگیمحمد مرسی سیاسی سفرمحمد مرسی عقائدمحمد مرسی صدر مصرمحمد مرسی ذاتی زندگیمحمد مرسی وفاتمحمد مرسی حوالہ جاتمحمد مرسی2013ء مصری فوجی تاختسیاست دانعبدالفتاح السیسیعربی زبانفہرست مصری صدورقانون سازیمصر

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

الفوز الکبیر فی اصول التفسیرسعد بن ابی وقاصغزوات نبویفتاویٰ ہندیہ (عالمگیری)رائل چیلنجرز بنگلورپیمائشراحت فتح علی خانجہادہندو متموسم بہار ( بچوں کے لیے مضمون )زبورمحمد بن قاسموحدت الوجودصدام حسینپولیوسورہ الحجراتپاکستان کی آب و ہواقیامت کی علاماتطلحہ بن عبید اللہاندلساسلامی اقتصادی نظاممکہعرب قبل از اسلاماردو شاعرییحیی بن زکریاسویکیپیڈیاظہیر الدین محمد بابرخط نستعلیقاہل سنتشملہ وفدانس بن مالکشاعریعمر بن خطابیہودعلی ہجویریعائشہ بنت ابی بکرنیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیممریم نوازكاتبين وحیخدیجہ بنت خویلدابو سفیان بن حربارسطوحجازفاعل-مفعول-فعلابو حنیفہبسم اللہ الرحمٰن الرحیممجموعہ تعزیرات پاکستانحنظلہ بن ابی عامرسورہ کہفٹیپو سلطانپاک بھارت جنگ 1965ءقلعہ لاہورقرآن اور جدید سائنسمحمد حسین آزادشکوہتعلیمجنسی دخولتاریخ پاکستانخلافت علی ابن ابی طالبعلم بیانقرآنی معلوماتاصطلاحات حدیثمسیلمہ کذابشعب ابی طالبکعب بن اشرفجی سکس ٹو(G-6/2)اسلام آبادشافعیوراثت کا اسلامی تصورتقسیم ہندتشہدبراعظمفقہی مذاہبجلال الدین محمد اکبرانارکلیآل ابراہیم🡆 More