مایا تہذیب

مایا تہذیب (Maya civilization) ایک قدیم میسوامیریکی تہذیب تھی جو شمال وسطی امریکا میں پھیلی ہوئی تھی۔ اس علاقے میں آج کل میکسیکو، ہونڈوراس، بیلیز اور گواتیمالا کی ریاستیں موجود ہیں۔ ماہرین 600 قبل مسیح کو ان کے عروج کا نقطہ آغاز بتاتے ہیں جو900ء تک جاری رہا۔ اس دوران انھوں نے بڑے علاقوں میں شہری تعمیرات کی۔ اسی دور میں انھوں نے یادگاری تحریریں چھوڑیں اور اسی دور میں انھوں نے اپنی تہذیب اور تمدن کو باقاعدہ ریکارڈ کیا۔ مایا تہذیب میسو امیریکن کی دیگر اقوام سے یوں ممتاز تھی کہ انھوں نے بہت پہلے لکھنا سیکھ لیا تھا۔ ان کا اپنا طرز تحریر تھا۔ اس کے علاوہ ریاضی میں بھی ان کی ترقی حیرت انگیز تھی نہ صرف یہ کہ انھوں نے نمبروں کو لکھنا سیکھ لیا تھا بلکہ یہ صفر کے استعمال سے بھی واقف تھے۔ فلکیات، طبیعیات، جراحت اور ذراعت میں ان کی ترقی حیران کن تھی۔ ان کی تہذیبی اور ثقافتی برتری نے اردگرد کی دیگراقوام کو بھی متاثر کیا، یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا حتی کہ ہسپانوی نوآبادکار ان علاقوں میں پہنچی اور مایا تہذیب کو بزور طاقت زوال پزیر ہونے پر مجبور کیا گیا۔ مایا اقوام کے صحائف ڈھونڈ ڈھونڈ کر جلائے گئے، ان کی تعمیرات کو نقصان پہنچایا گیا اور ان کی زبان اور مذہبی رسومات کو شیطانی قرار دے دیا گیا۔ مایا تہذیب زوال پزیر ہوئی مگر مایا قوم کی اولادیں آج بھی میسو امریکن علاقوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سارے لوگ اب بھی مایا مذہب کی بہت سی رسومات پر عمل کرتے ہیں مگر مایا کے پیچیدہ رسم الخط کو وہ بھول چکے ہیں۔ ان کو ایک محراب تک نہیں بنانے آتا تھا، لیکن جتنے وہ فلکیت میں ماہر تھے انیسویں صدی عیسوی تک ان کے جیسا کوی ماہر نہیں ہوا۔

مایا تہذیب
مایا تہذیب

ریاضی

مایا تہذیب 
مایا ہندسے

دیگر میسو امریکی تہذیبوں کی طرح مایا ایک 20 اساس اور خمسی نظام استعمال کرتے تھے۔ مایا اور ان کی ہمسایہ تہاذیب 36 قبل مسیح سے صفر کا تصور استعمال کرتے تھے۔

تقویم

مایا قوم شمسی سال کی پیمائش اعلی درستی سے کر چکی تھی۔ جو یورپ میں استعمال کیا جانے والے گریگورین تقویم سے زیادہ درست تھا۔

مذہب

مایا تہذیب 
ایک مایا پادری

بعد میں عروج پر آنے والے ایزٹیک (Aztec) اور انکا (Inca) کی طرح مایا قوم بھی وقت کی چکری نوعیت پر یقین رکھتے تھے۔ رسومات اور تقریبات آسمانی اور ارضی اشیاء سے منسلک تھیں جن کو تقویم کے مطابق خاص اوقات میں ادا کیا جاتا تھا۔

گنتی

ان کی گنتی میں صرف ایک دایرہ صفر کے لیے، ایک لکیر پانچ کے لیے اور ایک نکتہ دس کے لیےأ

زراعت

قدیم مایا خوراک کی پیداوار کے مختلف اور جدید ترین طریقوں سے واقف تھے۔

زوال

ان کے زوال کی اصل وجہ اللہ کے سوا ابھی تک کسی کو بھی نہیں پتا۔

تصاویر

بیرونی روابط

Tags:

مایا تہذیب ریاضیمایا تہذیب تقویممایا تہذیب مذہبمایا تہذیب گنتیمایا تہذیب زراعتمایا تہذیب زوالمایا تہذیب تصاویرمایا تہذیب بیرونی روابطمایا تہذیببیلیزجراحتذراعتطبیعیاتفلکیاتقبل مسیحمیکسیکوگواتیمالاہونڈوراس

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

غالب کی مکتوب نگاریچوسراردو ادببنگلہ دیشانارکلیاسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)مریم بنت عمرانہلاکو خانخالد بن ولیدنظممشفق خواجہمعاشرہابو ایوب انصاریغزالیالہدایہنور الدین زنگیخواجہ سرااسم نکرہاولاد محمداسلام آبادتاتاریبسم اللہ الرحمٰن الرحیمنکاح متعہواقعہ کربلاحدیث ثقلینعشرجلال الدین محمد اکبرفہمیدہ ریاضمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچامرزا محمد رفیع سوداروزہ (اسلام)حد قذفاقبال کا تصور عقل و عشقلعل شہباز قلندرسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتیروشلماردو شاعریبنو قریظہکشمیرمحمد بن قاسم کا سندھ پر حملہابن سیناعشرہ مبشرہجملہ کی اقساممحمود غزنویاقبال کا مرد مومنپولیومدینہ منورہاسم معرفہمسجد نبویداؤد (اسلام)آل عمرانسرمایہ داری نظامسورہ قریشاسم صفت کی اقسامسورہ الطلاقیعقوب (اسلام)آیت مباہلہخلافتمولوی عبد الحقنظریہ پاکستانبہادر شاہ ظفرپاکستان کی یونین کونسلیںقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستمرزا غالبمعاشیاتابو سفیان بن حرباجماع (فقہی اصطلاح)عثمان اولسعادت حسن منٹومردانہ کمزوریسنن ابی داؤداسلامی تہذیبنماز جمعہرشید احمد صدیقیقرآن اور جدید سائنساسلام میں زنا کی سزامرزا فرحت اللہ بیگذوالفقار علی بھٹوعباس بن علی🡆 More