رسالہ

رسالہ (انگریزی: Periodical literature)، جس کی جمع رسائل ہے، ان مطبوعات کا نام ہے جو وقفے وقفے سے بار بار چھپتے ہیں۔ ایسی مطبوعات عام طور سے ہر زبان میں چھپتی ہیں۔ یہ مطبوعات عمومی اور حالات حاضرہ پر مرکوز ہو سکتی ہیں یا پھر خاص حلقے کے لوگوں پر مرکوز ہو کر چھپ سکتی ہیں، جیسے کہ خواتین کے رسائل، جو خواتین کے حالات اور مسائل پر مبنی ہوتے ہیں، بچوں کے رسائل عمومًا بچوں کی رہنمائی، انھیں معلومات فراہمی اور اخلاق سازی پر مرکوز ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے مذہبی رسائل کسی مذہبی عقائد، امور زندگی میں مذہب کی رہنمائی اور مقدس کتابوں کے دروس پر مبنی ہوتے ہیں۔

رسالہ
ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد، تلنگانہ کی جانب سے شائع ہونے والے رسالے سب رس کے ایک شمارے کا سرورق

کچھ رسائل خاص صنعت سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ مثلًا برطانیہ سے ایک رسالہ آٹو کار جاری ہوتا ہے وہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ اسی سے لائسنس حاصل کر کے بھارت آٹو کار انڈیا ہے جو بھارت میں یہی کام کرتا ہے اور یہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ اسی طرح تیمار داری کے شعبے سے متعلق ایک رسالہ مشہور ہے، جس کا نام جان ہاپکنس نرسنگ میگزین ہے۔

کچھ ادارے بھی اپنے رسائل نکالتے ہیں۔ مثلًا بھارت کے نوئیڈا علاقے میں موجود سینٹ جوزف اسکول ایک رسالہ نکالتا ہے جس کا عنوان ریڈیئنس ہے۔ اسی طرح ادارہ جات کے بھی اپنے رسالے ہوا کرتے ہیں۔ بھارت میں ہندو قومیت کی علمبردار تنظیم آر ایس ایس کا رسالہ آرگنائزر ہے، جسے ان کا ترجمان بھی سمجھا جاتا ہے۔

میعاد

رسالوں کی میعاد اپنے ناشر یا رسالے کے پیچھے کے ادارے کی پالیسی پر منحصر ہوتی ہے۔ کچھ رسالے ہفتہ وار ہوتے ہیں۔ کچھ پندرہ روزہ، ماہانہ، دو ماہی، سہ ماہی، شش ماہی (سال میں دو بار) اور سالانہ ہوتے ہیں۔ کبھی ناشر حضرات اور اشاعتی گھرانے یاد گار رسالوں کے نمبر شائع کرتے ہیں، جن کی ضخامت عام رسالوں سے کافی مختلف ہوتی ہے۔ نیز اداروں کی پالیسی اور حسب ضرورت رسالوں کی ضخامت میں اضافہ یا اس میں کمی کی جا سکتی ہے۔

حوالہ جات

Tags:

انگریزی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تاتاریمخدوم بلاولنوٹو (فونٹ خاندان)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز 2000–01ءدبستان دہلیسودصہیونیتسورہ الرحمٰنكتب اربعہیہودنسخ (قرآن)کرکٹاسلام اور سیاستانا لله و انا الیه راجعونانڈین نیشنل کانگریسایشیامحمد بن سعد بن ابی وقاصروزہ (اسلام)لفظ کی اقساممحمد اقبالقومی اسمبلی پاکستانعباسی خلفا کی فہرستروزنامہ جنگبلال ابن رباحغلام علی ہمدانی مصحفینور الدین زنگیپاکستان کی یونین کونسلیںاردو نظمترکیب نحوی اور اصولموسیٰاحسانعمرو ابن عاصشاعریپاکستان میں فوجی بغاوتساسلامی اقتصادی نظامخلیج فارس کا سیلاب 2024ءمحمود حسن دیوبندیتاج محلاقسام حدیثسلسلہ نقشبندیہسورہ قریشپریم چندرفع الیدینشیزوفرینیاآکسیجنمیثاق مدینہجنگاندلسلیاقت علی خانعید الاضحیحقوق العبادمير تقی میراموی معاشرہخراساناسلامی تہذیببرہان الدین مرغینانیاردو ادبجی سکس ون(G-6/1)اسلام آبادماتریدیکرنسیوں کی فہرستامہات المؤمنیناحمد فرازتاریخ پاکستانپاکستان کے رموز ڈاکتفسیر جلالینسورہ النورمکی اور مدنی سورتیںاسرائیلاردو ناول نگاروں کی فہرستجنگ آزادی 1857ء کا خط زمانیخلیج فارسماریہ قبطیہبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیممالک اور ان کے دار الحکومتنظریہ پاکستانr15x9جنگ یرموک🡆 More