حسیدی یہودیت

حسیدیت جسے حسیدی یہودیت بھی کہا جاتا ہے، یہودیوں کا ایک مذہبی گروہ ہے۔ 18ویں صدی میں اس کا آغاز جدید یوکرائن میں 18ویں صدی میں ہوا اور تیزی سے مشرقی یورپ میں پھیل گیا۔ آج اس کے زیادہ تر پیروکار ریاست ہائے متحدہ امریکا، اسرائیل اور برطانیہ میں آباد ہیں۔ اسرائیل بن اِلیعزر ‘بعل شیم توو‘ کو اس کا بانی مانا جاتا ہے اور ان کے شاگردوں کے اسے پروان چڑھایا اور اس کی تبلیغ کی۔ آج حسیدی انتہائی بنیاد پرست یہودیت کا ایک ذیلی فرقہ ہے اور اسے مذہبی بنیاد پرستی اور معاشرتی طور پر الگ تھلگ رہنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس فرقے کے پیروکار مذہبی اعتبار سے انتہائی قدامت پرست ہیں۔ مشرقی یورپ کی روایات اور رسومات اور اس تحریک کے اپنے اصولوں کے اشتراک سے ان کے مخصوص لباس اور یِدش زبان کے استعمال ان تک محدود اور ان کی علامات بن کر رہ گئے ہیں۔

حسیدی عقائد کا زیادہ تر دارومدار لوریائی قبالہ پر ہے اور کسی حد تک اسے مقبول کرنے میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔ تعلیمات کی بنیاد یہ ہے کہ خدا کائنات سے الگ نہیں ہے، مذہبی رسومات کو بہت زیادہ جذباتی اہمیت دی جاتی ہے اور ان کو پوری عقیدت و احترام سے سر انجام دیا جاتا ہے۔ حسیدیت کو مختلف فرقوں میں بانٹا گیا ہے اور ہر فرقے کا اپنا موروثی رہنما یا ربی ہوتا ہے۔ ان فرقوں کو خاندان کا نام دیا جاتا ہے۔ ربی کے ساتھ انتہائی عقیدت اور وابستگی اس کی خاصیت سمجھی جاتی ہے اور اس کے بغیر خدا کا قرب ممکن نہیں۔ ہر فرقے یا خاندان کے بنیادی عقائد ایک جیسے ہوتے ہیں مگر ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہتے ہیں اور ان کی اپنی رسوم و رواج ہوتے ہیں۔ فرقے سے وابستگی سماجی ہونے کے علاوہ مذہبی اہمیت بھی رکھتی ہے۔ کئی بڑے خاندان بھی ہیں جن کے اراکین کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ درجنوں چھوٹے خاندان بھی ہیں۔ بچوں اور بالغوں کو ملا کر حسیدیوں کی کل تعداد چار لاکھ سے زیادہ مانی جاتی ہے۔

حوالہ جات

Tags:

بعل شیم تووبنیاد پرستیمشرقی یورپ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

کائناتاسلامی قانون وراثتمسدس حالیمنطقعثمان بن عفانوفد نجرانبھارتنظام شمسیقیامترموز اوقافہابیل و قابیلکمپیوٹرتحریک خلافتطنز و مزاحجہادجبل احدمیا خلیفہمریم بنت عمرانبایزید بسطامیحسان بن ثابتروزہ (اسلام)سعد بن معاذذوالفقار علی بھٹوابو عبیدہ بن جراحلغوی معنیمترادفشملہ وفدسلسلہ چشتیہداوڑجلال الدین محمد اکبرمحمد بن حنفیہنظیر اکبر آبادیاولاد محمدکراچیاشاعت اسلامجنگ جملعلی ہجویریآل انڈیا مسلم لیگاحمد بن حنبلمختصر القدوریلتا منگیشکر کے نغموں کی فہرستپطرس بخاریحدیث ثقلینابراہیم (اسلام)معتزلہغزوہ تبوکاسلام میں چوریفاعل-مفعول-فعلژالہ باریخریف کی فصلفردوسیدابۃ الارضتفسیر بالماثورنپولینالطاف حسین حالیاسمائے نبی محمدعالمی یوم مزدورگجرمعین الدین چشتیاردو محاورے بلحاظ حروف تہجیبنی اسرائیلارکان نماز - واجبات اور سنتیںعمران خان کے اہل و عیالطلحہ بن عبید اللہاعجاز القرآننہرو رپورٹیروشلمحرفعبد اللہ بن سباحذیفہ بن یمانسماجاقسام حدیثاردو ادبنمرودشعب ابی طالبحیدر علی آتشتراجم قرآن کی فہرست🡆 More