یونین علاقہ جموں و کشمیر: ہندوستان کے زیر انتظام یونین علاقہ

جموں و کشمیر ایک خطہ ہے جو بھارت کے زیر انتظام ایک یونین علاقہ ہے۔ یہ ملک کے بعید شمال مغربی حصے میں واقع اور ہمالیائی پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کی سرحدیں شمال سے ہماچل پردیش و پنجاب اور مشرق سے یونین علاقے لداخ سے ملتی ہیں۔ لائن آف کنٹرول جموں و کشمیر کو پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر (مغرب) اور گلگت بلتستان (شمال) سے جدا کرتی ہے۔

یونین علاقہ کے طور پر بھارت کے زیر انتظام حصہ
یونین علاقہ جموں و کشمیر: حکومت اور سیاست, انتظامی تقسیم, حواشی
یونین علاقہ جموں و کشمیر: حکومت اور سیاست, انتظامی تقسیم, حواشی
وادی لِدر، اکھنور قلعہ
جموں و کشمیر
متنازع کشمیر کا نقشہ، جس میں بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر (بطور یونین علاقہ) واضح ہے
ملکبھارت
یونین علاقہ31 اکتوبر 2019
دار الحکومتسری نگر (مئی–اکتوبر)
جموں (نومبر–اپریل)
اضلاع20
حکومت
 • مجلسحکومت جموں و کشمیر
 • لیفٹیننٹ گورنرگیریش چندر مرمو
 • وزیر اعلٰیخالی
 • مقننہیک ایوانی (114 نشستیں)
 • پارلیمانی حلقہراجیہ سبھا (4)
لوک سبھا (5)
 • عدالت عالیہعدالت عالیہ جموں و کشمیر
رقبہ
 • کل42,241 کلومیٹر2 (16,309 میل مربع)
بلند ترین  پیمائش (کولاہوئی چوٹی)5,425 میل (17,799 فٹ)
پست ترین  پیمائش (دریائے چناب)247 میل (810 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل12,258,433
 • کثافت290/کلومیٹر2 (750/میل مربع)
منطقۂ وقتIST (UTC+05:30)
آیزو 3166 رمزآیزو 3166-2:IN
گاڑی کی نمبر پلیٹJK
زبانیںکشمیری، ڈوگری، پنجابی، پہاڑی، گوجری، بھدرواہی، بٹیری، شینا، اور بروشسکی
ہندی (دفتریاردو، انگریزی (انتظامی)
ویب سائٹhttps://www.jk.gov.in

جموں و کشمیر کی اپنی قانون ساز اسمبلی ہوتی ہے اور وہاں لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا جاتا ہے جسے صدر نامزد کرتا ہے۔

حکومت اور سیاست

یونین کے ماتحت جموں و کشمیر کے علاقے کا انتظام بھارت کے آئین کی شق 239 کے تحت چلایا جائے گا۔ شق 239 اے — جو اصل میں یونین کے ماتحت پونڈیچری کے لیے تشکیل دی گئی، اس کا بھی اطلاق جموں و کشمیر پر ہوا۔

یونین کے ماتحت علاقے کی قیادت لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہے، جس کا تقرر بھارت کا صدر کرتا ہے۔ اس کی مجلسِ قانون ساز 107 سے 114 اراکین پر مشتمل ہے، جن کی مدّت پانچ سال ہوتی ہے۔ مجلسِ قانون ساز ریاستی فہرست میں "عوامی نظم و ضبط" اور "پولیس" کے علاوہ کسی بھی معاملے کے حوالے سے قانون سازی کر سکتی ہے۔ "عوامی نظم و ضبط" اور "پولیس" یونین حکومت کے دائرۂ اختیار میں ہے۔

وزراء کی کابینہ بشمول وزیر اعلیٰ جو مجلس قانون ساز کے رکن ہیں، کے تقرر کا اختیار لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہے۔ ان کا کردار لیفٹیننٹ گورنر کو مشاورت فراہم کرنے پر مبنی ہے، تاکہ ان معاملات سے متعلق اختیارات کو استعمال کیا جا سکے، جو مجلسِ قانون ساز کے تحت آتے ہیں۔ دیگر معاملات میں لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی صوابدید پر فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کو آرڈیننس سب جاری کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے؛ جن کو اتنی ہی قوت حاصل ہے، جتنی مجلس قانون ساز کے تحت نافذ ہونے والے قوانین کو حاصل ہوتی ہے۔

انتظامی تقسیم

یونین علاقہ جموں و کشمیر دو حصوں میں ہے: جموں ڈویژن اور کشمیر ڈویژن اور مزید 20 اضلاع میں منقسم ہے۔

ڈویژن نام صدر مقام رقبہ (کم²) آبادی
2001 مردم شماری
آبادی
2011 مردم شماری
جموں ضلع کٹھوعہ کٹھوعہ 2,651 550,084 615,711
ضلع جموں جموں 3,097 1,343,756 1,526,406
ضلع سامبا سامبا 904 245,016 318,611
ضلع ادھم پور ادھم پور 4,550 475,068 555,357
ضلع ریاسی ریاسی 1,719 268,441 314,714
ضلع راجوری راجوری 2,630 483,284 619,266
ضلع پونچھ پونچھ 1,674 372,613 476,820
ضلع ڈوڈہ ڈوڈہ 11,691 320,256 409,576
ضلع رام بن رام بن 1,329 180,830 283,313
ضلع کشتواڑ کشتواڑ 1,644 190,843 231,037
کُل برائے ڈویژن جموں 26,293 4,430,191 5,350,811
کشمیر ضلع اننت ناگ اننتناگ 3,984 734,549 1,069,749
ضلع کولگام کولگام 1,067 437,885 423,181
ضلع پلوامہ پلوامہ 1,398 441,275 570,060
ضلع شوپیاں شوپیاں 612.87 211,332 265,960
ضلع بڈگام بڈگام 1,371 629,309 755,331
ضلع سرینگر سری نگر 2,228 990,548 1,250,173
ضلع گاندربل گاندربل 259 211,899 297,003
ضلع بانڈی پورہ بانڈی پورہ 398 316,436 385,099
ضلع بارہ مولہ بارہمولہ 4,588 853,344 1,015,503
ضلع کپواڑہ کپواڑہ 2,379 650,393 875,564
کُل برائے ڈویژن سری نگر 15,948 5,476,970 6,907,622
کل 42,241 ' 12,258,433

حواشی

مزید دیکھیے

جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) ایکٹ، 2021

حوالہ جات

Tags:

یونین علاقہ جموں و کشمیر حکومت اور سیاستیونین علاقہ جموں و کشمیر انتظامی تقسیمیونین علاقہ جموں و کشمیر حواشییونین علاقہ جموں و کشمیر مزید دیکھیےیونین علاقہ جموں و کشمیر حوالہ جاتیونین علاقہ جموں و کشمیرآزاد کشمیربھارتسلسلہ کوہ ہمالیہلائن آف کنٹروللداخپاکستانپنجاب، بھارتگلگت بلتستانہماچل پردیشیونین علاقہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

غزالیجنگ قادسیہعید الاضحیبابا فرید الدین گنج شکرحقوق العبادخودی (اقبال)رومانوی تحریکحیدر علی آتش کی شاعریآپریشن طوفان الاقصیٰہیر رانجھاحنظلہ بن ابی عامرباب خیبراسلام میں زنا کی سزانشان حیدرسورہ النورمیری انطونیاتوبۃ النصوحہند آریائی زبانیںصہیونیتعلم تاریخاسلامی عقیدہداوڑسجدہ تلاوتاصول الشاشیخلافت راشدہپنجاب، پاکستانمریم بنت عمرانناول کے اجزائے ترکیبیعائشہ بنت ابی بکرجلال الدین سیوطیمجموعہ تعزیرات پاکستانعباس بن علینظریہمقبول (اصطلاح حدیث)عبد العلیم فاروقیمحمد بن عبد الوہابابوبکر صدیقابو ذر غفاریتقویاسماء اللہ الحسنیٰمحاورہسورہ الممتحنہاموی معاشرہیوم پاکستانوزیر خارجہ پاکستانتبع تابعینسعدی شیرازیسورہ الحشرجملہ کی اقسامکریئیٹیو کامنز اجازت نامہبریلوی مکتب فکرسورہ محمدمحمد بن اسماعیل بخاریرانا سکندرحیاتمطلعتشہدجنگ آزادی 1857ء کا خط زمانیحریم شاہقرآن میں مذکور خواتینفقہی مذاہبروزنامہ جنگہندوستانشیعہ کتب کی فہرستسب رسمحبتحیاتیاتسیدشدھی تحریکپستانی جماعتاریخ ہندوزارت داخلہ (پاکستان)تلمیحدعاابو حنیفہاحمد قدوریدار العلوم ندوۃ العلماء🡆 More