مغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیم

مغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیم (انگریزی: The Western Odisha Freedom Fighters Memorial Hall and Museum) بھارت کا ایک ایسا عجائب خانہ جو ریاست اڈیشا میں برطانوی ہند کے مجاہدین آزادی کے نام معنون ہے اور ان کے گراں قدر تعاون کو ملک کے عوام کے رو بہ رو لانے کی کوشش کرتا ہے۔

محل وقوع

یہ عجائب خانہ ریاست اڈیشا کے سمبلپور ضلع کے گوری شنکر ساہنی پارک میں واقع ہے۔ اس عجائب خانہ کی کشادگی 2016ء میں عمل آئی۔ اس کی تعمیر کے آخری مرحلے میں 70 لاکھ روپیے صرف ہوئے۔

یہ عجائب خانہ رنگ روڈ کے اطراف بنایا گیا ہے۔ اس کے بنانے کا کل خرچ 1.05 روپیے رہا ہے۔

عمارت میں دیکھنے لائق اشیاء

اس عمارت کا دورہ کرنے والا کوئی بھی شخص سب سے پہلے ایک 20 فٹ اونچا ستون دیکھ سکتا ہے۔ یہ ستون تحریک آزادی ہند میں اپنی جان کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ اصل عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے۔ عمارت کی تعمیر اڈیشا کی ریاست میں واقع پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انجام پائی ہے۔ اس عمارت کے اندر تزئین نو کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس عجائب خانے میں مجاہدین آزادی کی جانب سے استعمال کردہ اشیا عوام کے آگے دکھائی جا رہی ہیں۔

علاقے کا پس منظر

سمبلپور ضلع سریندر سائی کا مقام پیدائش ہے جس نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔ سریندر سائی اور ان کے ساتھی مادھو سنگھ، کُنال سنگھ، کُنجل سنگھ، آئری سنگھ، بَیری سنگھ، اُدانت سنگھ، اُجل سائی، کاگیشور داؤ، سالے گرام بریہا، گوویند سنگھ، پہاڑ سنگھ، رجی سنگھ گھسیا، کمل سنگھ، ہٹی سنگھ، سالک رام بریہا، لوک ناتھ پانڈا/ گڑتیا، مرتیونجے پانی گرہی، جگ بندھو ہوٹا، پدم ناوے گرو، تری لوچن پانی گرہی اور کئی دوسروں نے برطانیویوں کی مزاحمت کی اور کامیابی سے مغربی اڈیشا کے علاقے کو ایک عرصے تک برطانوی حکمرانی سے بچائے رکھا۔ ان میں سے زیادہ تر آزادی کے لیے عام معلومات کے بغیر ہی اپنی جان کھو بیٹھے تھے۔ کئی کو انگریزوں نے پھانسی بھی دی؛ کچھ لوگ سزائے کالا پانی کے دوران اپنی جان کھو چکے تھے۔ سریندر سائی اسیرگڑھ قید میں 23 مئی 1884ء کو گذر گئے تھے۔ یہ عجائب خانہ انھی مجاہدین آزادی کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔

حوالہ جات

Tags:

مغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیم محل وقوعمغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیم عمارت میں دیکھنے لائق اشیاءمغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیم علاقے کا پس منظرمغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیم حوالہ جاتمغربی اڈیشا مجاہدین آزادی یادگار ہال و میوزیمانگریزیاڈیشابرطانوی ہندبھارت

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سورہ الحجاستعارہوزن کی متروک اکائیاں (پاکستان)انشائیہسورہ الفرقانتلمیحذو القرنینعشراصحاب کہفدولت فلسطینسعودی عرب کے بادشاہوں کی فہرستبنی اسرائیلعلم عروضمحمد بن عبد اللہفورٹ ولیم کالجیسوع مسیحرموز اوقافكاتبين وحیجاپانجملہ کی اقسامغزوہ بنی قریظہاقبال کا مرد مومنمخزن (جریدہ)گناہجنگ جملاردو محاورے بلحاظ حروف تہجیکارل مارکسصلیبی جنگیںاقبال کا تصور عورتشہباز شریفبیعت عقبہیہودی تاریختوراتعدتصل اللہ علیہ وآلہ وسلمکتب احادیث کی فہرستغزوۂ بدراقبال کا تصور عقل و عشقآل عمرانہندو متپطرس بخاریکعب بن اشرفمریم بنت عمرانمعاذ بن جبلابن کثیرذوالفقار علی بھٹواشتراکیتاعجاز القرآننجاشیسورہ النورموبائل فونموہن جو دڑوابن خلدونقاہرہآخرتسورجشہاب الدین غوریموسی ابن عمرانرومالایشیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرستناول کے اجزائے ترکیبیمحبتبینظیر بھٹواکبر الہ آبادیصدام حسیناردو شاعریفتح مکہصاعموبائلحدیبیہحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںقانون اسلامی کے مآخذسیکولرازممحمد اسحاق مدنیرومی سلطنتمواخاتاحساس پروگرامعلم بیان🡆 More