شوکت صدیقی: ناول نگار، افسانہ نگار

شوکت صدیقی (پیدائش: 20 مارچ،1923ء - وفات: 18 دسمبر، 2006ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے شہرۂ آفاق ناول و افسانہ نگار تھے جو اپنے ناول خدا کی بستی کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

شوکت صدیقی
شوکت صدیقی: حالات زندگی, اعزازات, تصانیف

معلومات شخصیت
پیدائش 20 مارچ 1923ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لکھنؤ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 16 دسمبر 2006ء (83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت شوکت صدیقی: حالات زندگی, اعزازات, تصانیف پاکستان
شوکت صدیقی: حالات زندگی, اعزازات, تصانیف برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ افسانہ نگار ،  ناول نگار ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں خدا کی بستی ،  جانگلوس   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک ترقی پسند تحریک   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
شوکت صدیقی: حالات زندگی, اعزازات, تصانیف باب ادب

حالات زندگی

شوکت صدیقی 20 مارچ، 1923ء کو برطانوی ہندوستان کے علاقے لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ 1946ء میں سیاسیات میں ایم اے کرنے کے بعد 1950ء میں کراچی آ گئے۔ کراچی میں 1952ء میں ثریا بیگم سے شادی ہوئی۔ ناولوں اور متعدد کہانیوں کے مجموعوں کے خالق کے علاوہ علاوہ وہ اردو کے ایک ممتاز صحافی بھی تسلیم کیے جاتے تھے اور متعدد نامور صحافی ان سے صحافت سیکھنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ وہ کئی ہفت روزہ اور روزنامہ اخبارات سے وابستہ رہے۔ تاہم عملی زندگی کا آغاز انیس سو چوالیس میں ماہنامہ ’ترکش‘ سے کیا۔ وہ روزنامہ ’مساوات‘ کراچی کے بانی ایڈیٹر اور روزنامہ "مساوات" لاہور اور روزنامہ "انجام" کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔ ایک عرصہ تک وہ ہفت روزہ ’الفتح‘ کراچی کے سربراہ بھی رہے جس اخبار میں کئی ادبی صحافیوں نے کام کیا جنہیں آج پاکستان کے بڑے صحافیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اعزازات

آپ نے درج ذیل اعزازات حاصل کیے:

تصانیف

شوکت صدیقی نے کئی ڈرامے، کالم، ناول اور افسانے لکھے۔ آپ کے کالم ’طبقاتی جدوجہد اور بنیاد پرستی‘ کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع ہو چکے ہیں۔

افسانے

آپ کے افسانوی مجموعوں میں ’تیسرا آدمی‘ 1952ء، ’اندھیرا اور اندھیرا‘ 1955ء، ’راتوں کا شہر‘ 1956ء اور ’کیمیا گر‘ 1984ء شامل ہیں۔

ناول

شوکت صدیقی کے ناولوں میں ’کمیں گاہ‘ 1956ء، ’خدا کی بستی‘ 1958ء، ’جانگلوس‘ 1988ءاور ’چار دیواری‘ 1990ء میں شائع ہوئے۔

"جانگلوس" ان کا ایک طویل ناول ہے جس کے اب تک کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ اس ناول کوپنجاب کی الف لیلیٰ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے ناول "خدا کی بستی" کے 46 ایڈیشن شائع ہوئے اور یہ اردو کا واحد ناول ہے جس کا 42 دیگر زبانوں میں ترجمہ بھی ہوا۔

ٹی وی پروڈکشن

’خدا کی بستی‘ کو حال میں تیسری مرتبہ قومی ٹیلی وژن پر پیش کیا گیا جبکہ "جانگلوس" کے ٹی وی پروڈکشن کے حقوق بھی ایک نجی ٹی وی چینل خرید رہا تھا۔ ان کے ناول "چار دیواری" کو لکھنوی الف لیلیٰ کہا جاتاہے۔ لکھنؤ کے زوال پزیر معاشرے کی کہانی، جہاں ایک تہذیب ختم اور دوسری دنیا جنم لے رہی تھی۔ لیکن یہاں کے لوگ پرانی یادوں اور عظمتوں کو سینوں سے لگائے ہوئے ہیں۔

وفات

کراچی میں علالت کے بعد 18 دسمبر، 2006ء کو ان کا انتقال ہوا اور کراچی ہی میں دفن ہوئے۔

بیرونی روابط

حوالہ جات

20 مارچ کی پیدائشیں

Tags:

شوکت صدیقی حالات زندگیشوکت صدیقی اعزازاتشوکت صدیقی تصانیفشوکت صدیقی ٹی وی پروڈکشنشوکت صدیقی وفاتشوکت صدیقی بیرونی روابطشوکت صدیقی حوالہ جاتشوکت صدیقی18 دسمبر1923ء20 مارچ2006ءاردوناولپاکستان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

قرآن میں انبیاءوحدت الوجودغزوہ تبوکاوریلیان دیواریںوہابیتاحمد آباد (بھارت)غسل (اسلام)راحت فتح علی خانحقوق نسواںیوم الفرقانقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستحذیفہ بن یمانجاوید حیدر زیدیحجر اسودرویت ہلال کمیٹی، پاکستانکاؤنٹیوں کی فہرست بلحاظ امریکی ریاستبرطانوی ہند کی تاریخپنجاب پولیس (پاکستان)رومی سلطنتممبئی انڈینزخلافت عباسیہامجد فرید صابریجلال الدین محمد اکبرمزاج (طب)اسلام میں مذاہب اور شاخیںرفع الیدینثعلبہ بن حاطباستعارہآزاد کشمیراسماء بنت ابی بکرپریم چندپنجاب، پاکستانایشیا میں کرنسیوں کی فہرستاردو ادبتشہدابو العباس السفاحاسماعیل (اسلام)اورنگزیب عالمگیرموسی ابن عمراندرۂ خیبرفسانۂ عجائبانجمن پنجابشاعریفیفا عالمی کپ فائنل مقابلوں کی فہرستقرآن اور جدید سائنسسعد بن ابی وقاصخطبہ حجۃ الوداعزراعتحجاسلاموفوبیاگورنر پنجاب، پاکستانن م راشدپھولنظیرتابوت سکینہلغوی معنیکوسفہرست رمضان کے مہینے میں ہونے والی مسلمانوں کی جنگیںمسجد اقصٰیصنعت مراعاة النظیرابو ایوب انصاریسورہ الحجراتابو داؤدصنعت تضادجنتصحیح بخاریکراچی ڈویژنقرآن میں مذکور خواتیناسلام میں جماعیاجوج اور ماجوجابو الکلام آزادپاکستان کی انتظامی تقسیماردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاترومبرازیلجدہسلطنت غزنویہ🡆 More