سرمہ

سُرمہ ایک انتہائی باریک پسا ہوا سفوف ہوتا ہے جسے آنکھوں میں اضافہ حسن، دوا یا تسکین کے لیے لگایا جاتا ہے۔ بچوں کو یہ اس لیے بھی لگایا جاتا ہے کہ انھیں دوسروں کی نظر نہ لگ جائے۔

سرمہ
سرمہ لگی آنکھیں۔
سرمہ
دائیں سے بائیں۔ جست، اینٹیمنی اور گیلینا۔ گیلینا کا رنگ اینٹیمنی کے مقابلے میں سرمئی ہوتا ہے۔
سرمہ
ایران سے ملنے والی ایک ڈھائی ہزار سال پرانی سرمہ دانی۔
سرمہ
سرمہ جو سیسے کی کچ دھات ہوتا ہے۔ قدرتی سرمہ کے پتھر (Galena) سے بجلی با آسانی گذر سکتی ہے۔
سرمہ
خوراک میں سیسے کے مرکبات شامل ہونے کے کئی ہفتے بعد ناخن پر ایسی سفید لکیر نمودار ہو سکتی ہے۔

تاریخ

مصری سرمے کو پانچ ہزار سال سے استعمال کرتے آئے ہیں اور عربی میں اسے کحل کہتے تھے۔ لیکن کاجل کو بھی اکثر کحل سے منسوب کیا جاتا ہے۔
قدیم زمانے میں سرمہ اینٹیمنی سلفائیڈ (stibnite (Sb2S3)) کا سفوف ہوتا تھا جو قدرتی طور پر دستیاب تھا۔ آج کل جو سرمہ عام استعمال ہوتا ہے وہ سیسے کی کچ دھات گیلینا (galena یعنی لیڈ سلفائیڈ) کا سفوف ہوتا ہے۔
1794ء میں انگریزی زبان میں چھپنے والی کسی ہندوستانی کی پہلی کتاب Travels by Dean Mahomet میں مصنف شیخ دین محمد نے سرمے کو stibium یعنی اینٹیمنی بتایا ہے۔
لیکن موجودہ زمانے کے سرمے کو نائٹرک ایسڈ میں حل کر کے اور تعدیل کر کے جب پوٹاشیئم آیوڈائیڈ سے ملایا جاتا ہے تو سیسے کی موجودگی کا ثبوت مل جاتا ہے یعنی لیڈ آیوڈائیڈ کی پیلے رنگ کی باریک قلمیں (کرسٹل) چمکتی نظر آتی ہیں۔

مسمومیت

اینٹیمنی ٹرائی آکسائیڈ (Sb
4
O
6
) کی دنیا میں سالانہ پیداوار ایک لاکھ تیس ہزار ٹن سے زیادہ ہے اور اسے زہریلا مادہ نہیں سمجھا جاتا۔ یہ آگ بجھانے کے سامان میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن انٹیمنی ہائیڈرائڈ stibine (SbH3) ایک انتہائی زہریلی گیس ہے۔ در حقیقت اینٹیمنی کے گروپ (گروپ 15) کے سارے ہائیڈرائیڈ انتہائی زہریلے ہوتے ہیں جو امونیا،فاسفین، آرسین، اسٹیبین اور بسمتھین ہیں۔ بد نام زہر سنکھیا As
4
O
6
(Arsenic trioxide) بھی اسی گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی گروپ کے ابتدائی دو ارکان یعنی نائٹروجن اور فاسفورس کے بغیر کوئی بھی زندگی ممکن نہیں۔

آج بھی اینٹیمنی کے مرکبات Leishmaniasis (سالک)کے علاج کے لیے انتہائی موثر مانے جاتے ہیں مثلاً sodium stibogluconate اور Meglumine antimoniate۔

اگرچہ ماضی میں سیسے کے پائپ پانی پہنچانے کے لیے دو ہزار سال تک استعمال ہوتے رہے لیکن آج کل سیسے کے مرکبات کو زہریلامانا جاتا ہے اور پانی کی ترسیل کے لیے سیسے کے پائپ کا استعمال بالکل ختم ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے ڈاکٹر سیسے کے سرمے کے استعمال کی سخت مخالفت کرتے ہیں

مزید دیکھیے

  • کاجل
  • مسکارا
  • آئی پنسل
  • آئی شیڈ
  • ہائی لائٹ

حوالہ جات

Tags:

سرمہ تاریخسرمہ مسمومیتسرمہ مزید دیکھیےسرمہ حوالہ جاتسرمہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ترقی پسند تحریککلیلہ و دمنہاولاد محمدافسانہایہام گوئیکنایہچی گویرافحش فلماعجاز القرآنلفظ کی اقسامحرمت مصاہرتآخرتمذہبحمیدہ بانو بیگمانسانی جسمنماز اشراقحجر اسودصدور پاکستان کی فہرستدولت فاطمیہرشید احمد صدیقیغزوہ بدرمحمد بن عبد اللہسردار سلیم حیدر خانقرآنی سورتوں کی فہرستاسلام میں مذاہب اور شاخیںعبد القدیر خاناجزائے جملہبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامختنہمتحدہ عرب اماراتموبائلشاہ ولی اللہعورتاشفاق احمدفسانۂ عجائبحفیظ جالندھریابراہیم (اسلام)نماز جمعہقرآن اور جدید سائنسکریئیٹیو کامنز اجازت نامہجنت البقیعاردو زبان کے شعرا کی فہرستسعدی شیرازیابلیساسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)بازنطینی سلطنتابن حاجببرہان الدین مرغینانیاندلسیوم تکبیرعبد اللہ بن ابیساختیاتغزوہ احدغزوہ خیبرایشیاصحابیجابر بن عبد اللہبابا فرید الدین گنج شکرصحیح مسلمالنساءجلال الدین محمد اکبرمہینامقطعاملااسلامی قانون وراثتسفر طائفعبد اللہ بن مسعودحجمیمونہ بنت حارثفتح مکہجدول گنتیپنجاب کی زمینی پیمائشفتح اندلسحنبلیپاکستانی عددی پیمانوں کا جدولپہلی جنگ عظیمقیامت کی علاماتمحمد بن اسماعیل بخاری🡆 More