دلا بھٹی

رائے عبد اللہ خاں بھٹی شہید ( Rai Abdullah Khan Bhatti جسے عام طور پر دلا بھٹی (پنجابی: شاہ مکھی دُلّا بھٹى‎، پنجابی: گرمکھی ਦੁੱਲਾ ਭੱਟੀ‎) یا پنجاب کے سورما کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، خطۂ پنجاب سے ایک مشہور داستانوی مسلمان راجپوت تھا جس نے شہنشاہ اکبر کے دور میں مغلوں کے خلاف بغاوت کی قیادت کی۔

دلا بھٹی
دلا بھٹی
میانی صاحب قبرستان میں دلا بھٹی کی آخری آرام گاہ۔ لاہور
پیدائشوسط سولہویں صدی
ساندل بار, پنجاب, مغلیہ سلطنت
(موجودہ پاکستان)
وفات26 مارچ 1599ء
لاہور, پنجاب, مغلیہ سلطنت
(موجودہ پاکستان)

ابتدائی زندگی

دلا بھٹی پنجاب کے علاقے ساندل بار سے تھا۔ وہ مسلمان راجپوت تھا اور زمیندار طبقے کے موروثی مقامی دیہی سرداروں کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔دلا بھٹی کا خاندان آج بھی اپنے آپ کو راجپوت کہتا ہے اور وہ بھٹنیر (راجھستان) کو اپنا آبائی علاقہ مانتے ہیں۔ اس کے والد فریدبھٹی اور دادا بجلی ساندل بھٹی کو اکبر کے نافذ کردہ دینِ الٰہی کی مخالفت کی پاداش میں (یہ غلط ہے کہ زمین کی مرکزی مالگذاری قوانین کی مخالفت پر) سزائے موت دی گئی تھی۔ دلا بھٹی کی پیدائش اپنے والد کی وفات کے 12 دن بعد ہوئی۔ اس کی والدہ کا نام لدھی تھا۔

وفات

آخر کار دلا بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا اور 26 مارچ1599ء میں اسے لاہور میں پھانسی دی گئی۔ اکبر کے خیال میں اسے سر عام پھانسی عوام کے لیے ایک مثال بنانے کے لیے تھی کہ تختہ دار پر موت کا خوف دیگر مزاحمت کاروں کی ہمت توڑ دے گا، لیکن دلا بھٹی بہت ثابت قدم ثابت ہوا۔ شاہ حسین صوفی شاعر نے اس کے آخری الفاظ کو اس طرح بیان کیا۔ "پنجاب کا کوئی غیرت مند بیٹا کبھی پنجاب کی سرزمین کو فروخت نہیں کرے گا"

میراث

دلا بھٹی کا ذکر آج بھی پنجابی لوک شاعری اور موسیقی میں ملتا ہے۔ سالانہ لوہڑی میلہ میں آج بھی اس کا تذکرہ لڑکیوں کے محافظ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ اس کی زندگی سے متاثر اہم جدید ادب میں نجم حسین سید کا ڈراما تخت لاہور مشہور ہے۔ اس کے علاوہ اس کی زندگی پر 1956ء میں بنائی گئی شہرہ آفاق فلم دلا بھٹی بھی ہے۔ اسد سلیم شیخ اور سی سید علی ثانی جیلانی نے ان کی سوانح پر مستقل کتاب لکھی ہے۔

حوالہ جات

کتابیات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Tags:

دلا بھٹی ابتدائی زندگیدلا بھٹی وفاتدلا بھٹی میراثدلا بھٹی حوالہ جاتدلا بھٹیجلال الدین اکبرخطۂ پنجابراجپوتشاہ مکھی حروف تہجیمسلمانمغلپنجابی زبانگرمکھی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

قطب شاہی اعوانعلم بیانشہاب نامہویکیپیڈیاوراثت کا اسلامی تصورکتب سیرت کی فہرستاسم ضمیر اور اس کی اقسامقوم عادآل انڈیا مسلم لیگفہرست ممالک بلحاظ رقبہاردو محاورے بلحاظ حروف تہجیعمار بن یاسرivi27تشبیہحدیثعزیروحدت الوجودسعدی شیرازیسعودی عربنہرو رپورٹگلگت بلتستانبھارت کے عام انتخابات، 2024ءجلال الدین رومیچانداوقات نمازسورہ المنافقونیاجوج اور ماجوجفہرست وزرائے اعظم پاکستانجناح-ماؤنٹ بیٹن مذاکراتشیزوفرینیاقرآنانگریزی زبانعمر بن خطابسود (ربا)سعد بن معاذغزوہ حنینابن سیناہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءسلیمان (اسلام)محمد ضیاء الحقالمائدہسعد الدین تفتازانیابو الاعلی مودودیابو الحسن علی حسنی ندویزبوریوم آزادی پاکستانراجندر سنگھ بیدیگندمارکان نماز - واجبات اور سنتیںخدیجہ بنت خویلدحروف مقطعاتایجاب و قبولہندوستان میں تصوفتحقیقزرتشتاقوام متحدہفسانۂ عجائببابا فرید الدین گنج شکرعبد اللہ بن عباسحیا (اسلام)محمد بن عبد الوہابعبد اللہ بن عمرداوڑخلافت امویہیہودیتائمہ اربعہفضل الرحمٰن (سیاست دان)حجازعربی ادببدرحمدمحبتطاعونصدام حسینعلم بدیعپاکستانی ثقافت🡆 More