تحریک لبیک پاکستان: پاکستانی مذہبی سیاسی جماعت

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ایک پاکستانی سیاسی جماعت ہے، جو تحریک لبیک یا رسول اللہ نامی جماعت کے سربراہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت قائم ہوئی۔ 26 جولائی 2017ء کو الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹر ہوئی اور اس تنظیم کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا۔ موجود امیر جانشین سعد حسین رضوی ہیں، جن پر مقدمات قائم کر کے انھیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مخففٹی ایل پی
صدرسعد حسین رضوی
تاسیس1 اگست 2015 (8 سال قبل) (2015-08-01)
نظریاتاسلامیت
اسلام پاکستان اور عوام (نظریہ پاکستان کا دفاع)
سیاسی حیثیتانتہائی بائیں بازو
مذہباہل سنت (خصوصاً بریلوی مکتب فکر)
پنجاب اسمبلی
3 / 168
انتخابی نشان
کرین
تحریک لبیک پاکستان: بنیاد, ضمنی انتخابات 2017ء, ضمنی انتخابات 2018ء
ویب سائٹ
tlyp.org

بنیاد

اس تحریک کی بنیاد کا سبب 29 فروری 2016ء کو حکومت پاکستان کی طرف سے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے بعد اگلے دن یکم مارچ کو لیاقت باغ، راولپنڈی میں ہونے والی نماز جنازہ میں کثیر عوامی اجتماع بنا۔ اس تحریک کا مقصد سیاسی اسلامی خلا کو پر کرنا بنا۔ پھانسی کی خبر عام ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا، جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے نقض امن کے ڈر کی وجہ سے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر حکومت نے فوری پابندی لگا دی تھی۔

ضمنی انتخابات 2017ء

  • نواز شریف کی نااہلی پر خالی ہونے والی حلقہ این اے۔120 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 17 ستمبر 2017ء میں پہلی بار انتخاب لڑا اور تیسری پوزیشن لی۔
  • گلزار خان کی وفات پر خالی ہونے والی حلقہ این اے۔4 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 2017ء میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ضمنی انتخابات 2018ء

جہانگیر ترین کی نااہلی پر خالی ہونے والی حلقہ این اے۔154 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات 12 فروری 2018ء میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تنازعات

تحریک لبیک پاکستان نے آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامہ کے الفاظ کو بدلنے کے خلاف احتجاج کیا، جس کے خلاف حکومت نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ اس دوران میں تحریک کے آٹھ افراد قتل اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

حوالہ جات

Tags:

تحریک لبیک پاکستان بنیادتحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات 2017ءتحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات 2018ءتحریک لبیک پاکستان تنازعاتتحریک لبیک پاکستان حوالہ جاتتحریک لبیک پاکستان2017ء26 جولائیالیکشن کمیشن آف پاکستانخادم حسین رضویسعد حسین رضویکرین

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ابو عبیدہ بن جراحمطلعسنتبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیاسلامی تہذیبتقسیم بنگالوراثت کا اسلامی تصورمعاشرہجنگہندوستانی عام انتخابات 1945ءسی آر فارمولاہندوستانعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیپشتو زبانعبد اللہ بن مسعودامیر خسروعرب قبل از اسلامکلو میٹرسعودی عربایشیا میں ٹیلی فون نمبرخلافت امویہ کے زوال کے اسبابمیاں محمد بخشصہیونیتمال فےفہرست پاکستان کے دریااحمد رضا خانعام الفیلحیاتیاتمحمد قاسم نانوتویسلطنت عثمانیہحقوق نسواںقرآن میں انبیاءاسم ضمیر اور اس کی اقسام26 اپریلصفحۂ اولغزوہ موتہنظیر اکبر آبادیپاکستان میں معدنیاتعبد الرحمن بن ابی بکرہفہرست ممالک بلحاظ آبادیفارسی زباناردو ہندی تنازععربی زباناردو زبان کے شعرا کی فہرستآزاد کشمیرالانفالحمزہ بن عبد المطلبمحمد علی جوہرسلیمان (اسلام)ذرائع ابلاغقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستقلعہ لاہورجمع (قواعد)ن م راشدخط نستعلیقفہمیدہ ریاضنظمافسانہایمان (اسلامی تصور)اسم موصولبنو نضیرفعلیہودحواریپاک بھارت جنگ 1965ءآل انڈیا مسلم لیگحدیث کساءحذیفہ بن یماناصطلاحات حدیثاشتراکیتغالب کی شاعریخواجہ سراغزوہ تبوکتحریک خلافتخیبر پختونخواایجاب و قبولصلاح الدین ایوبیپنجاب، پاکستان🡆 More