امید علی خان: گوالیار گھرانے کے کلاسیکی گائیک

استاد امید علی خان (پیدائش: 1914ء — وفات: 14 جنوری 1979ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے گوالیار گھرانے کے نامور کلاسیکی گائیک تھے۔

استاد امید علی خان
معلومات شخصیت
پیدائش 1914ء
گاؤں جنڈیالہ گرو، امرتسر، برطانوی ہندوستان
وفات جنوری 14، 1979(1979-01-14)ء
لاہور، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت گلوکاری
صنف کلاسیکل، غزل، دھرپد، دادرا
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

حالات زندگی

استاد امید علی خان 1914ء کو گاؤں جنڈیالہ گرو، امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق موسیقی کے مشہور گوالیار گھرانے سے تھا۔ اس گھرانے کا میاں تان سین سے براہ راست نسبی تعلق ہے۔ امید علی خان کے والد استاد پیارے خان اور دادا استاد میران بخش اپنے زمانے کے مشہور گائیک تھے۔ استاد امید علی خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی پھر پٹیالہ گھرانے کے استاد عاشق علی خان کے شاگرد ہو گئے۔ یہی سبب تھا کہ استاد امید علی خان کی گائیکی میں گوالیار اور پٹیالہ دونوں گھرانوں کی امتیازی خصوصیات جمع ہو گئی تھیں۔

استاد امید علی خان کے والد استاد پیارے خان ریاست خیرپور سے وابستہ ہو گئے تھے۔ استاد امید علی خان نے بھی اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ سندھ میں بسر کیا۔ ان کے شاگردوں میں استاد منظور حسین، فتح علی خاں اور حمید علی خان کے نام بہت نمایاں ہیں۔

اعزازات

حکومت پاکستان نے استاد امید علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست، 1969ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

وفات

استاد امید علی خان 14 جنوری، 1979ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔

حوالہ جات

Tags:

امید علی خان حالات زندگیامید علی خان اعزازاتامید علی خان وفاتامید علی خان حوالہ جاتامید علی خان14 جنوری1914ء1979ءپاکستان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

عید الفطرحروف کی اقسامبرہان الدین مرغینانیحیا (اسلام)تفسیر بالماثورابولہبعقیقہنیلسن منڈیلامراۃ العروسسمتیوسف (اسلام)سورہ الاحزابنور الایضاحآیت تکمیل دینجنگوزیراعظم پاکستانکلمہعبد اللہ بن مسعودتوبۃ النصوحكتب اربعہتعویذمعجزات نبویانسانی حقوقتقویزرتشتیتپاکستان مسلم لیگ (ن)سورہ الطلاقسورہ الحدیداسمسکندر اعظمسعادت حسن منٹوجنسی دخولسندھ طاس معاہدہاشتراکیتصدور پاکستان کی فہرستخواجہ سراقوم سباادبالحادجنگ آزادی 1857ء کا خط زمانیفہرست گورنران پاکستانایوان بالا پاکستانہجرت حبشہاہل حدیثقومی اسمبلی پاکستاندبری جماعنو آبادیاتی نظامعمر بن خطابسفر نامہغزوہ حنینشاعریبلال ابن رباحپریم چند کی افسانہ نگاریقیامت کی علاماتنظیر اکبر آبادیمقبرہ جہانگیرمنطقجلال الدین محمد اکبرنسب محمد بن عبد اللہآیت الکرسیمحمد بن قاسم کا سندھ پر حملہایمان بالرسالتپاکستان کے اضلاععائشہ بنت ابی بکرکنایہصدر پاکستانابراہیم (اسلام)کتب سیرت کی فہرستمرزا محمد ہادی رسواجواب شکوہاخوت فاؤنڈیشنآپریشن طوفان الاقصیٰمحمد اقبالقرآن میں مذکور خواتینحجازواقعہ کربلاپاکستان کا پرچمسورہ فاتحہحیدر علی آتش🡆 More