پروگرامنگ زبان ہیک

ہیک (انگریزی: Hack) ایک پروگرامنگ زبان ہے جو ہپ ہاپ ورچول مشین (HipHop Virtual Machine) کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس زبان کو فیس بک نے تیار کرکے آزاد مصدر رکھا ہے اور بی ایس ڈی اجازت نامہ کے تحت جاری کیا ہے۔

ہیک
ہیک کا لوگو
اشاعت2014
ڈیزائنرJulien Verlaguet, Alok Menghrajani, and others
ترقی دہندہفیس بک
شعبہ تحریرstatic , dynamic , weak
متاثرپی ایچ پی, Java, C#
آپریٹنگ سسٹمکراس پلیٹ فارم
اجازت نامہBSD License
ویب سائٹhacklang.org

ہیک کو پی ایچ پی کا نیا ورژن کہا جا سکتا ہے، لیکن ہیک زبان پروگرامرز کو ڈائنامک اور سٹیٹک دونوں قسم کی ٹائپنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے، جسے گریجول ٹائپنگ (gradual typing) کہا جاتا ہے۔ ہیک کا ٹائپ سسٹم ان تمام اقسام کی سہولت فراہم کرتا ہے جن کے ذریعہ فنکشن آرگیومنٹس (function arguments)، فنکشن کی ریٹرن ویلیوز (function return values) اور کلاس پراپرٹیز (class properties) کو مختص کیا جاتا ہے، البتہ مقامی متغیرات کے اقسام کو مختص (specify) نہیں کیا جا سکتا۔

تاریخ

ہیک زبان 20 مارچ، 2014ء کو متعارف کرائی گئی۔ اس نئی پروگرامنگ زبان کے باضابطہ عمومی اعلان سے قبل فیس بک نے خود اپنی ویب سائٹ پر اس کے کوڈ کو استعمال کیا اور بڑے پیمانے پر اس کی جانچ پڑتال کی۔

خصوصیات

ہیک زبان پی ایچ پی کی طرح ہی کام کرتی ہے، پی ایچ پی ویب پر عمومی مقاصد کے لیے انتہائی زیادہ مستعملاسکرپٹنگ زبان ہے جو بالخصوص ویب ڈویلپمنٹ کے لیے انتہائی مناسب ہے اور ایچ ٹی ایم ایل میں ضم بھی ہوجاتی ہے۔ پی ایچ پی کی اکثراسکرپٹس ہیک زبان میں بھی درست کام کرتی ہیں، تاہم پی ایچ پی کے کم استعمال ہونے والی خصوصیات کو ہیک معاونت فراہم نہیں کرتی۔

زبان کی نحو

ہیکاسکرپٹ کا بنیادی خاکہ معمولی تبدیلیوں کے ساتھ پی ایچ پیاسکرپٹ کی طرح ہی ہوتا ہے۔ ہیک فائل کا آغاز

سے ہوتا ہے، جبکہ پی ایچ پیاسکرپٹ کا آغاز

سے ہوتا ہے۔

hh echo 'Hello World'; 

درج بالااسکرپٹ چلنے کے بعد براؤزر میں ذیل کے نتائج دکھائے گی:

Hello World 

یہاں ایک انتہائی ضروری بات یاد رکھنے کی ہے کہ پی ایچ پی کی طرح ہیک زبان میں ہیک اور ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کو ضم نہیں کیا جا سکتا۔ عموما پی ایچ پی اور ایچ ٹی ایم ایل کو ایک ہی فائل میں اس طرح ضم کیا جاتا ہے:

    پروگرامنگ زبان ہیک: تاریخ, خصوصیات, زبان کی نحو - Wiki اردو (Urdu)          echo '

Hello World

'
; ?>

اس طرز کی کوڈنگ کو ہیک معاونت فراہم نہیں کرتی۔

فنکشنز

ہیک زبان ان تمام اقسام کی سہولت فراہم کرتی ہے جن کے ذریعہ فنکشن آرگیومنٹس (function arguments) اور فنکشن کی ریٹرن ویلیوز (function return values) کو مختص کیا جاتا ہے۔ ہیک میں متعدد اقسام کے فنکشنز ذیل میں ملاحظہ کریں:

hh // Hack functions are annotated with types. function negate(bool $x): bool {  return !$x; } 

مزید دیکھیے

  • کے پی ایچ پی
  • پیروٹ ورچول مشین
  • پراجیکٹ زیرو

حوالہ جات

بیرونی روابط

سانچہ:PHP

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سلطنت دہلیاہل سنتجاوید حیدر زیدیفاطمہ جناحزنامحمد حسن عسکریبینظیر بھٹواسلامعلم الناسخ والمنسوختراجم قرآن کی فہرستسکندر اعظمقافیہسیکولرازمابن کثیرسلطان باہوقرآن اور جدید سائنسحم السجدہحماسزکریا علیہ السلامسعدی شیرازیاعرابسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتدبستان دہلیحدیث جبریلقرۃ العين حيدرپاکستان کی انتظامی تقسیمتہجدمثنوی سحرالبیانرموز اوقافسورہ الاسراآل عمرانکلمہ کی اقسامجعفر صادقموسیٰ اور خضرماشاءاللہجلال الدین سیوطیعشرہ مبشرہدولت فلسطینولی دکنی کی شاعریپاکستان میں 2024ءقتل علی ابن ابی طالباعتکافہاروت و ماروتعلم تجویدبیت المقدسوادیٔ سندھ کی تہذیبیہودمردانہ کمزوریاصناف ادبسورہ الاحزابصنعت لف و نشرمحمد فاتحنوروزآمنہ بنت وہباحد چیمہام سلمہرقیہ بنت محمددوسری جنگ عظیمآدم (اسلام)عبد اللہ بن مبارکحیدر علی آتش کی شاعریغسل (اسلام)بانگ درااجتہادمترادفمذکر اور مونثبیعت عقبہتقسیم ہندموسی ابن عمراناسلام میں زنا کی سزازباناقبال کا مرد مومنبدھ متقیاسہودشب براتاہل تشیع🡆 More