ہلال امتیاز

ہلال امتیاز (انگریزی: Crescent of Excellence) حکومت پاکستان کی طرف سے شہریوں کو دیا جانے والا دوسرا اعلیٰ ترین شہری انعام (سویلین ایوارڈ) اور پاکستان کی مسلح افواج کے افسران کو اعزازی طور پر دیا جانے والا انعام ہے۔ یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے خاص طور پر پاکستان کی سلامتی، قومی مفاد، عالمی امن، ثقافتی اور دیگر عوامی خدمات میں شاندار حصہ ڈالا۔ یہ ایک شہری اعزاز ہے اور پاکستان کے شہریوں تک محدود نہیں۔ یہ اعزاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارنامے سر انجام دیے جس سے پاکستان کی بین الاقوامی شناخت بہتر ہوئی۔ یہ عام شہریوں کو ادب، فنون لطیفہ، کھیل، طب اور سائنس کے شعبوں میں دیا جاتا ہے۔ ہر سال یوم آزادی، 14 اگست، کو اس اعزاز کی نامزدگیاں کی جاتی ہیں اور یوم پاکستان، 23 مارچ، کو صدر پاکستان کی طرف سے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے۔ مسلح افواج کے افسران جن میں میجر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (آرمی)، ایئر وائس مارشل یا ایئر مارشل (ایئر فورس) اور ریئر ایڈمرل یا وائس ایڈمرل (بحریہ، پاکستان کوسٹ گارڈ اور پاکستان میرینز) شامل ہیں، کو یہ اعزاز شاندار خدمات کے سلسلے میں دیا جاتا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کی کمیٹی براے ایوارڈ اینڈ ریکگنیشن سروسز(Award and Recognition Services) اس اعزاز کے اہل افراد کے نام منتخب کرتی اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے مشورے پر صدر پاکستان ایک تقریب میں جو پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرتا ہے، ان افراد کو ہلال امتیاز سے نوازتا ہے۔

ہلال امتیاز
ہلال امتیاز
ایوارڈ صدر پاکستان کی طرف سے نوازا جاتا ہے
قسماعزاز
اہلیتپاکستانی یا غیر ملکی شہری
اعزاز برائےادب، فنون لطیفہ، کھیل، طب، سائنس اور فوجی خدمات کے سلسلے میں
شماریات
پہلا اجرا19 مارچ 1957
ترتیب مراتب
اگلا (اعلیٰ)نشان امتیاز
اگلا (کمتر)ستارۂ امتیاز
ہلال امتیاز
اعزاز کا ربن جو مسلح افواج کے افسران کی وردی پر لگایا جاتا ہے۔

ساخت

ہلال امتیاز سنہری چمبیلی کی بنی ایک ڈسک جو ایک خالص سونے سے بنے ستارے کے درمیان میں ہوتی ہے، پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے عین درمیان میں زمرد کا گول ٹکڑا جس کے درمیان میں سنہری ہلال بھی موجود ہوتا ہے۔

2023ء

  • ڈاکٹر خواجہ عبد الحی مرحوم ،
  • انجینئر پروفیسر احمد فاروق بازئی،
  • پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپاشا،
  • حکیم رضوان حفیظ،
  • ڈاکٹر راجا علی رضا انور،
  • رئیس احمد،
  • امجد اسلام امجد مرحوم،
  • احمد عارف نظامی مرحوم،
  • مجیب الرحمن شامی،
  • الطاف حسن قریشی،
  • بلقیس بانو مرحومہ،
  • محمد رمضان چھیپا،
  • سردار احمد نواز سکھیرا،
  • معروف افضل مرحوم،
  • محمد طلحہ محمود،
  • ہلال الرحمن،
  • ڈاکٹر گوہر اعجاز،
  • کیپٹن (ر) شیر عالم محسود مرحوم،
  • جسٹس (ر) فضل کریم،
  • سلطان علی الانا
  • خواجہ مسعود اختر

2024

  • بریگیڈئر سید سرفراز علی مرحوم،
  • پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ (سائنس)،
  • پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد
  • پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تعلیم)،
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر (میڈیکل سائنسز)،
  • راحت علی خان (فن)،
  • محمد احمد طاہر بھٹی (فلم ڈائریکشن و فیشن ڈیزائننگ)،
  • زاہد ملک (مرحوم)(صحافت)،
  • محمد امجد ثاقب (سوشل سروسز)
  • احمد عرفان،
  • راجا نعیم اکبر،
  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان،
  • بریگیڈئر عاطف رفیق،
  • ڈاکٹر محمد جہانزیب خان،
  • سید طارق فاطمی،
  • طارق باجوہ،
  • طارق محمود پاشا،
  • شاہد خان،
  • سبطین ایف حلیم،
  • کیپٹن(ر) زاہد سعید

شامل ہیں ، مذہبی سکالر

  • مفتی عبد الشکور (مرحوم)
  • سید بابر علی
  • پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم

مزید دیکھیے

ملاکا اسٹک

اعزازی شمشیر (پاکستان)

تمغائے امتیاز

تمغائے بسالت

تمغائے جرات

ستارہ بسالت

ستارہ جرأت

ستارۂ امتیاز

نشان امتیاز

نشان حیدر

ہلال امتیاز

ہلال جرأت

حوالہ جات

Tags:

ہلال امتیاز ساختہلال امتیاز 2023ءہلال امتیاز 2024ہلال امتیاز مزید دیکھیےہلال امتیاز حوالہ جاتہلال امتیازادبانگریزیحکومت پاکستانسائنسصدر پاکستانطبفنون لطیفہوزیر اعظم پاکستانپاک بحریہپاک فوجپاکستان ایئر فورسپاکستانی پارلیمنٹکھیلیوم آزادی پاکستانیوم پاکستان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

انڈین نیشنل کانگریسالفتحبراعظمدہشت گردیدائرہزبیدہ بنت جعفرچراغ تلےپاکستان تحریک انصافمسدسقدیم مصرتہجدزبورنسب محمد بن عبد اللہپاکستان مسلم لیگ (ن)مکروہ تحریمیمحمد الیاس قادریماریہ قبطیہگراماحمد ثانیغلام عباس (افسانہ نگار)مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندیپرویز مشرفاسلام میں انبیاء اور رسولاردواکبرپاک و ہند اشاراتی زبانداڑھیلوکا مودریچروزہ افطار کرنے کی دعاابو طالب بن عبد المطلبہارون الرشیدشکوہبلوچ قومامصرقرآنآئین پاکستانوجودیتقیامتکووننٹ سکول فائرنگ 2023ءآیتعثمان اولگجراحمد بن حنبلنومسلم شخصیاتآغا حشر کاشمیریحدیبیہصبح صادقیوسف (اسلام)اش-سور-الزیتنوروزلیاقت علی خانالحجراتام سلمہرومانیتاہرام مصرآمنہ بنت وہبامیر تیمورناو گاؤںفتح قسطنطنیہغسل (اسلام)سورہ فاتحہلعل شہباز قلندرعورت کی امامتقومی اسمبلی پاکستانناول کے اجزائے ترکیبینمازڈرامابر صغیر کی انسانی نسلیںتابوت سکینہفردوسیمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچاحمدمحمد بن ادریس شافعیعبدالرحمن بن عوفپطرس کے مضامینایوب خان🡆 More