نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔ نشانِ حیدر اب تک گیارہ جوانوں کو مل چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علی کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر کرار تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو وطن کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہوں۔ ان میں میجر طفیل نے سب سے بڑی عمر یعنی 44 سال میں شہادت پانے کے بعد نشان حیدر حاصل کیا، باقی فوجی جنھوں نے نشان حیدر حاصل کیا ان کی عمریں 40 سال سے بھی کم تھیں جبکہ سب سے کم عمر نشان حیدر پانے والے راشد منہاس تھے جنھوں نے اپنی تربیت میں 20 سال 6 ماہ کی عمر میں شہادت پر نشان حیدر اپنے نام کیا۔ آج تک پاکستان میں صرف 11 افراد کو نشانِ حیدر دیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
نشان حیدر | |
---|---|
عطا کردہ صدر پاکستان in the name of the حکومت پاکستان | |
قسم | پاکستان military medal with service ribbon (Decoration) |
اہلیت | Military personnel only |
عطا برائے | Acts of greatest heroism or of the most conspicuous courage in circumstances of extreme danger, and bravery of the highest order, or devotion to the country in the presence of the enemy on land, at sea or in the air. |
صورتحال | اب بھی دیا جاتا ہے |
عرفیت | NH |
شماریات | |
تاسیس | 16 مارچ 1957 (applied retrospectively from 1948 onwards) |
پہلی بار | 16 مارچ 1957 – پاک بھارت جنگ 1947، کیپٹن راجہ محمد سرور، پاکستانی فوج |
آخری بار | 15 جولائی 1999 – کارگل جنگ، حولدار لالک جان، پاکستانی فوج |
کل عطا شدہ | 11 |
بعد از مرگ اعزازات | 11 |
دیگر اعزاز | |
اعلیٰ | کوئی نہیں |
مساوی | ہلال کشمیر |
ادنی | ہلال جرأت ستارہ جرات تمغۂ جرات |
نشان حیدر وزات دفاع کے احکامات پر بنایا جاتا ہے۔نشان حیدر دشمن سے دوران جنگ قبضے میں لیے جانے والے اسلحے کو پگھلا کر تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں 88 فیصد کاپر، 10 فیصد سونا اور 2 فیصد زنک استعمال ہوتا ہے۔
شمار | نام | رجمنٹ | عہدہ | لڑائی | شہادت کی تاریخ |
---|---|---|---|---|---|
1 | راجہ محمد سرور | 2/1 پنجاب رجمنٹ، پاک فوج | کیپٹن | پاک بھارت جنگ 1947 | 27 جولائی 1948 |
2 | میجر طفیل محمد | سولہویں پنجاب رجمنٹ مشرقی پاکستان رائفل، پاک فوج | میجر | پاک بھارت جنگ 1965ء | 7 اگست 1958 |
3 | راجہ عزیز بھٹی | 17 پنجاب رجمنٹ، پاک فوج | میجر | پاک بھارت جنگ 1965ء | 10 ستمبر 1965 |
4 | راشد منہاس | نمبر۔ 2 فائٹر کنورژن یونٹ، پاک فضائیہ | پائلٹ آفیسر | پاک بھارت جنگ 1971ء | 20 اگست 1971 |
5 | میجر شبیر شریف | 6 فرنٹیئر فورس رجمنٹ، پاک فوج | میجر | پاک بھارت جنگ 1971ء | 6 دسمبر 1971 |
6 | سوار محمد حسین | 20 لانسرز (آرمرڈ کور)، پاک فوج | سوار | پاک بھارت جنگ 1971ء | 10 دسمبر 1971 |
7 | میجر محمد اکرم | 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ، پاک فوج | میجر | پاک بھارت جنگ 1971ء | 5 دسمبر 1971 |
8 | لانس نائیک محمد محفوظ | 15 پنجاب رجمنٹ، پاک فوج | لانس نائیک | پاک بھارت جنگ 1971ء | 17 دسمبر 1971 |
9 | کرنل شیر خان | سندھ رجمنٹ/12 ناردرن لائٹ انفنٹری، پاک فوج | کیپٹن | کارگل جنگ | 7 جولائی 1999 |
10 | حوالدار لالک جان | 12 ناردرن لائٹ انفنٹری، پاک فوج | حوالدار | کارگل جنگ | 7 جولائی 1999 |
11 | نائیک سیف علی جنجوعہ | 5 آزادکشمیر رجمنٹ ، پاک فوج | نائیک | پاک بھارت جنگ1947 | 26 اکتوبر 1948 |
This article uses material from the Wikipedia اردو article نشان حیدر, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.