پتلون

پتلون، لباس کی ایک ایسی قسم کو کہا جاتا ہے جو پاجامے کی مانند اور اکثر مرد حضرات میں مقبول ہوتی ہے۔ اِس کو ٹانگوں پر پہنا جاتا ہے اور یہ عموماً کمر سے ایڑھیوں تک ہوتی ہے۔ اِسے اکثر کمر پر باندھا جاتا ہے، لیکن چوغوں اور دھوتیوں کے برعکس، پتلون دونوں ٹانگوں کو علیہدہ طور سے ڈھانپتی ہے۔ شمالی امریکا، آسٹریلیا اور انگلستان کے شمالی علاقوں میں اِسے پَینٹس (pants) بھی کہا جاتا ہے۔ البتہ، اکثر ممالک میں پَینٹس، انڈرویئر (underwear) یعنی زیر جامے، کو کہتے ہیں اور يہاں پتلون کو ٹراؤزر (trousers) کہا جاتا ہے۔

پتلون
خاکی پتلون پہنے ایک مرد

اکثر شارٹس کا شمار بھی پتلونوں میں ہوتا ہے لیکن شارٹس یا نَیکر کی لمبائی گٹھنوں کے آس پاس ختم ہو جاتی ہے جبکہ پتلون ایڑھی تک لمبی ہوتی ہے۔ برطانیہ میں شارٹس کو اکثر شارٹ ٹراؤزر (short trousers) یعنی چھوٹی پتلون بھی کہا جاتا ہے۔

مغربی دنیا میں پتلونوں کو قدیم عرصے سے پہنا جاتا رہا ہے۔ پتلونیں قرون وسطیٰ میں بالغ مردوں میں کافی مقبول ہوئیں البتہ اِن کو لباس کے طور پر کثرت سے اپنایا نہیں گیا اور کِلٹ (kilt؛ اسکاٹ لینڈ کا ایک دھوتی نما لباس) جیسے ملبوسات کو پزیرائی ملتی رہی۔ پتلونیں تو کہیں 1235ء میں جا کر عام استعمال میں آنے لگیں؛ البتہ، گرجا گھروں میں پتلونیں پہننے کو غیر تہذیبی اور غیر اخلاقی سمجھا جاتا تھا۔ بیسویں صدی میں پتلونیں عورتوں میں بھی مقبول ہونے لگیں جبکہ قدیم دنیا میں کچھ ایسی عورتوں کا بھی ذکر ملتا ہے جو پتلونیں پہنا کرتی تھیں۔ جینس (jeans) پتلونوں کی ایک ایسی قسم ہے جو ڈینم (denim) سے بنائی جاتی ہیں اور یہ آج کل مردوں اور عورتوں، دونوں میں بہت مقبول ہیں۔

تاریخ

زمانہ قدیم

قدیم زمانہِ پتھر کے بالائی ادوار میں پتلونوں کی موجودگی کی شہادت اِس وقت کے لوگوں کی بنائی گئی تصویروں سے ملتا ہے۔ سائبیریا میں مالتا بوریت کی قدیم تہذیب پتلونوں کا استعمال کرتی تھی اور یہ لوگ اکثر اپنی کندہ کاری تصویروں میں انسانوں کو پتلونیں پہنے دِکھاتے تھے۔ پتلونوں کی سب سے قدیم شہادت چین کے صوبے سنکیانگ میں یانغائی کے شہرِ خموشاں کی کھدائی سے ملی۔ یہاں سے دریافت کردہ پتلونیں 13ویں تا 10ویں صدی قبل مسیح میں اونی کپڑے سے بنائی گئی تھیں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ انھیں گھڑسواری کے لیے پہنا جاتا تھا۔ وسطی ایشیاء کے گھڑسواروں میں پتلونیں اِس لیے مقبول تھیں کیونکہ اِن کی مدد سے حرکت میں اور گھوڑوں پر چڑھنے اور اترنے میں، آسانی ہوتی تھی۔

حوالہ جات

پتلون  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

Tags:

آسٹریلیاانگلستانزیر جامہشمالی امریکالباس

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ایکڑنصاب تعلیماقبال کا مرد مومنسلطنت عثمانیہ کے سلاطین کی فہرستحد قذفٹیلی ویژننیرنگ خیالشعب ابی طالبآدم (اسلام)اردو ادب کا دکنی دورشرکپاکستانی ثقافتوالدین کے حقوقاصناف ادبمحمد علی جوہراسم علممکہبرصغیر میں جدید تعلیم کا آغاز اور ارتقاءترکیب نحوی اور اصولبیعت عقبہاسلام میں بیوی کے حقوقمحمد بن ابوبکرمحمد بن ادریس شافعیعبد الرحمن بن عوفبرطانوی ہند کی تاریخجعفر ابن ابی طالبقرۃ العين حيدرفصاحتبلاغتاحمد بن حنبلبرصغیر اعدادی نظامحدیث جبریلحروف تہجیشاعریخلافت امویہمشرقی پاکستاناجزائے جملہقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستروزنامہ جنگبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیابن جریر طبریپاکستان کا پرچمقراء سبعہکریئیٹیو کامنز اجازت نامہسمتبلوچ قومنازش جہانگیربرصغیر میں تعلیم کی تاریخفضل الرحمٰن (سیاست دان)گول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)یحییٰ بن ایوب غافقیمحمد اقبالسفر نامہعبد اللہ بن مسعودہم قافیہدو قومی نظریہدہشت گردیدیوان خاص (قلعہ لاہور)بواسیرشیش محلپاکستان میں تعلیمجابر بن حیانسلیمان (بادشاہ)سعدی شیرازیخدیجہ بنت خویلدپاکستانعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیلسانیاتقیاسعبد اللہ بن محیریز جمحیسعد بن ابی وقاصذوالنونصہیونیتاہل سنتتخلیق انسانرباعیپریم چند کی افسانہ نگاریاصطلاحات حدیث🡆 More