ٹریفک پولیس

ٹریفک پولیس (انگریزی: Traffic police) یا روڈ سیفٹی پولیس (انگریزی: Road safety police) کسی بھی ملک کے اس پولیس دستے کا نام ہے جو سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی نگرانی کرتا ہے۔ پولیس دستوں کے کئی فرائض ہیں جو عوامی حفاظت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس میں سے اولًا یہ ہے کہ سڑک پر صرف وہی گاڑی چلیں جن کی اجازت ہو۔ مثلًا دنیا کے کچھ حصوں میں گاڑیوں ہی کے چلنے پر پابندی ہے یا مخصوس گاڑی کی آمد و رفت پر روک ہے۔ اس کے علاوہ کئی جگہوں پر ایک طرفہ راستے (ون وے) کا لزوم ہے۔ اس کی وجہ سے گاڑیوں وہاں پر صرف آ سکتی ہیں یا وہاں سے جا سکتی ہیں، نہ کہ آمد و رفت دونوں کی وہاں ہر سہولت ہو۔ پولیس ان معاملوں کی نگرانی کرتی ہے۔ پولیس غیر لائسنس یافتہ گاڑی بانوں پر بھی لگام کستی ہے جن کی وجہ سے لوگوں کی جان خطرے میں ہوتی ہے۔ وہ گاڑیوں کے بیمے اور آلودگی پر گرفت کو بھی یقینی بناتی ہے۔ دنیا کے ہر قطعے میں ایک مسلمہ اصول ہے کہ کوئی بھی شخص ایک مخصوص مقدار سے زیادہ شراب پی کر گاڑی نہیں چلا سکتا ہے۔ ٹریفک پولیس وقتًا فوقتًا بریتھ انالائزر کی مدد سے لوگوں کی سانسوں کو جانچ کر گاڑی بانوں کی مخموریت یا عدم مخموریت کا اندازہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ عام حفاظتی اقدامات جیسے کہ ہیلمیٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس مسلمہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانے وصول کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیس حادثوں کی سورت میں مثاثرہ اشخاص کو ہسپتال پہنچاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر متعلقین کو اطلاع دیتی ہے۔ کئی بار تعمیری یا انہدامی کار روائی کی وجہ سے سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں۔ ٹریفک پولیس سختی سے عام گاڑیوں کو ایسی جگہوں پر جانے یا آنے سے روکتی ہے۔

حادثات پر قابو کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں ٹریفک کی نگرانی کرنے کے لیے اسمارٹ ڈرون ستعمال کیے جا رہے ہیں۔ نجم کمپنی کے ایک اعلٰی عہدے دار کے مطابق اسمارٹ ڈرون اُن شاہ راہوں پر استعمال ہو رہے ہیں جہاں حادثات کثرت سے ہوتے رہتے ہیں۔ شروعات ریاض سے ہوئی۔ دنیا کے کئی اور ملکوں میں بھی سیٹلائٹ اور کئی عسری ٹیکنالوجی کے ذریعے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور نیز شہریوں کے چلنے پھرنے کی نگرانی کی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

انگریزیبیمہہیلمیٹ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

آرائیںعبد القادر جیلانیغزوہ احدحجر بن عدیتفاسیر کی فہرستاسلام بلحاظ ملکشبلی نعمانیحدیثٹیپو سلطانآنسہمراۃ العروسمُنشی پریم چندفضل الرحمٰن (سیاست دان)ابن سینافارسی زباندیوبندی مکتب فکرلٹویا3تاریخ پاکستانراجپوتدینسکر وصحوبچوں کے معاصر اردو ناول نگاروں کی فہرستزعفرانیزید بن معاویہشاہ ولی اللہپنجاب کی زمینی پیمائش30 اپریلگرافک ڈیزائنراسماء اللہ الحسنیٰبازنطینی سلطنتمحمد زکریا کاندھلویاوقات نمازخدیجہ بنت خویلدایلینور روزویلٹشق القمرمصرعمان (شہر)اسلام اور دیگر مذاہبقرۃ العين حيدرہندی زبانعبد اللہ شاہ غازیسعودی عربعمرہعثمان بن عفانحکومت پاکستاناسلامی مدارس کی فہرستسلسلہ نقشبندیہذوالنونابن عربیحروف تہجیشوالکرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی کارکردگی کےاعدادوشمارامامہ بنت زینبکورونا وائرس پر سب سے بہترین تحقیقی مقالہبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقساممعین الدین چشتیاسرار احمدکھمم ضلعجادہزینب بنت محمداجزائے جملہفہرست وزرائے اعظم پاکستانمشینی ترجمہرضاعت (فقہ)خلافت عباسیہرقیہ بنت محمدایجاب و قبولسید احمد خانسلطان باہوجعفر صادقحلقہ ارباب ذوقاسلام میں مذاہب اور شاخیںویب سائٹعمرانیات کی اہم شاخیںثقافتجاوید احمد غامدیفیصل آباد🡆 More