لنگایت دھرم

لنگایت دھرم کا شمار پہلے ہندو فرقوں میں کیا جاتا تھا مگر اب اسے ہندومت سے غیر مربوط تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس مذہب کے پیروکار کو لنگایت کہا جاتا ہے۔ اس مذہب پر اسلام کے نقوش اور اثرات واضح نظر آتے ہیں۔ ان کا گرو غالباً بسو (बसव) ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ ایک خدا ہے اور وہ تمام صفات عالیہ کا جامع ہے وہی تمام مادے اور تمام ارواح کا خالق و مالک ہے وہ اپنے آپ کو معلم عالم کی شکل میں ظاہر کرتا ہے۔ لنگایتوں میں پیری مریدی اور بیعت کے طریقے مسلمانوں سے ملتے جلتے ہیں۔ اس مذہب میں رسمیں نہیں ہیں۔ ذات پات کا کوئی امتیاز نہیں۔ ایک چنڈال بھی اس میں شامل ہو جائے تو براہمن کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ بچپن کی شادی (بال ویواہ) ممنوع ہے طلاق کی اجازت ہے۔ بیواؤں کا احترام کیا جاتا ہے اور انہیں دوسری شادی کا حق حاصل ہے۔ لنگایت اپنے مردوں کو جلاتے نہیں دفن کرتے ہیں شرادھ اور موت کی دوسری رسمیں مفقود ہیں۔ تناسخ کا عقیدہ ان کے نزدیک غلط ہے۔ یہ لوگ پرہیز گار اور مجاہد مزاج ہیں۔ یہ کنڑی اور تلنگی علاقے میں خصوصاً بلگام، بیجاپور اور دھارواڑ کے اضلاع میں آبادی کا 35 فیصد ہیں۔ میسور اور کولھاپور میں آباد ہیں یہ اپنے آپ کو ویر شیو (یعنی شیو کے بہادر) کہلاتے ہیں۔

لنگایت دھرم
Lingayatism
Veerashaiva
بسو بارہویں صدی کا سیاستدان, فلسفی، شاعر اور لنگایت سنت
بسو بارہویں صدی کا سیاستدان, فلسفی، شاعر اور لنگایت سنت
بانی
بسو (1131–1167 عیسوی)
گنجان آبادی والے علاقے
کرناٹک15,893,983
مہاراشٹرا6,742,460
تلنگانہ1,500,000
مذاہب
ہندو مت (شیو مت)
مقدس کتب
Vachana sahitya • Karana Hasuge • Basava purana • Shunyasampadane • Mantra Gopya  • Siddhanta Shikhamani
زبانیں
کنڑ زبان
منسلکہ گروہ
Kannadigas

بسو کے اقوال میں سے بعض تارا چند نے نقل کیے ہیں، جن کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا ایک ہے۔ وہ ساری کائنات پر حاوی ہے۔ توبہ اور پشیمانی کے سوا اور کوئی نذر نیاز یا قربانی گناہوں کا کفارہ نہیں ہو سکتی۔ گھوڑے وغیرہ کی قربانی کا کچھ فائدہ نہیں۔ ذات پات کے امتیازات بالکل بے معنی ہیں۔ عمل کرو اور جزا کی توقع نہ رکھو۔ سب روحیں خدا کی ذات میں جذب ہونے والی ہیں۔

حوالہ جات


Tags:

اسلامبراہمنبسوبلگامبیجاپوربیوہتناسخدفندھارواڑشرادھشیومیسورچنڈالکولہاپور

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اردو نظمواقعہ افکالانعامشریعت کے مقاصداقبال کا مرد مومننماز چاشتفہرست وزرائے اعظم پاکستانپاکستان میں تعلیمردیفاسلام میں مذاہب اور شاخیںصہیونیتتصوفشعرچراغ تلےبنگلہ دیشجمہوریتجنقومی اسمبلی پاکستانمشتاق احمد يوسفیشیخ مجیب الرحمٰناجزائے جملہملا عمرعبد اللہ بن مسعودجنگ صفینپاکستان کے خارجہ تعلقاتسورہ مریمعبدالرحمن بن عوفداستانگجرفقہپریم چند کی افسانہ نگاریانار کلی (ڈراما)دو قومی نظریہفہرست پاکستان کے فلاحی ادارےبر صغیر کی انسانی نسلیںحسرت موہانی کی شاعریکاغذی کرنسیبھارتجدول گنتیسافٹ کور فحش نگاریصلح حدیبیہسلیمان علیہ السلامبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیتفاسیر کی فہرستشکوہمثنویمسدسامجد اسلام امجدعلی ابن ابی طالبکیلوناسم فاعلاسلامی تقویمپنجابی زبانقافیہمجموعہ تعزیرات پاکستانعشاءناو گاؤںزاویہبارہ امامزین العابدینہاروت و ماروتنسب محمد بن عبد اللہمحمد حسین آزادصحافتجملہ کی اقسامریاضیریاست ہائے متحدہقرآن اور جدید سائنسمکی اور مدنی سورتیںترکیہاندلسفردوسیجنگ یمامہگرنسی کے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرستمکروہ تحریمیسورہ بقرہلفظ کی اقسامحیدر علی آتش کی شاعری🡆 More