شِواجی: مراٹھا سلطنت کے بانی (1680-1630)

شِواجی بھونسلے (تقریباً 1627ء/1630ء – 3 اپریل 1680ء) ایک ہندوستانی مجاہد بادشاہ اور مرہٹہ قبیلے بھونسلے کے فرد تھے۔ شیواجی نے بیجاپور کی زوال شدہ عادل شاہی سلطنت کے دروں خِطّہ پر مرہٹہ سلطنت قائم کی۔ 1674ء میں رسمی طور پر ان کو رائے گڑھ میں چھترپتی تاج پہنایا گیا۔

شِواجی
مرہٹہ سلطنت کے چھترپتی
شِواجی: ابتدائی زندگی, حواشی, حوالہ جات
ریکس میوزیم میں موجود شیواجی کا 1680ء کی دہائی کا پورٹریٹ
شِواجی: ابتدائی زندگی, حواشی, حوالہ جات مرہٹہ سلطنت کے پہلے چھترپتی
1674–1680 ع ز
جانشینسمبھاجی
شریک حیاتسائی بائی نمبالکر
سوئیرا بائی موہٹے
پتلا بائی پالکر
سکوار بائی گائیکواڑ
کاشی بائی جادھو
نسلسکھوبائی نمبالکر
رانوبائی جادھو
امبیکا بائی مہادک
سمبھاجی
راجا رام اول
راجکماری بائی شرکے
مراٹھیशिवाजी भोसले
سنسکرتशिवाजी भोसले
خاندانبھونسلے
والدشاہ جی بھونسلے
والدہجیجابائی
پیدائشتقریباً اپریل 1627ء یا 19 فروری 1630ء
شیونیری، احمد نگر سلطنت (موجودہ مہاراشٹر، بھارت)
وفات3 اپریل 1680 (عمر 50–53 سال)
قلعہ رائے گڑھ، ضلع رائے گڑھ، مرہٹہ سلطنت (موجودہ مہاراشٹر، بھارت)
مذہبہندو مت

اپنی زندگی کے دوران میں مغلیہ سلطنت، سلطنت گولكنڈہ اور سلطنت بیجاپور کے ساتھ ساتھ انگریز، پرتگیزی، فرانسیسی عہد استعمار کے ساتھ شِواجی کے اچھے اور برے تعلقات دونوں رہے۔ شِواجی کی عسکری افواج نے مرہٹہ کا دائرہ اختیار بڑھایا، قلعوں پر قبضہ کیا اور کچھ نئے بنائے اور مرہٹہ بحریہ کی تشکیل کی۔ شِواجی نے عمدہ ساخت والی انتظامی تنظیمیں قائم کیں اور ساتھ ساتھ موزوں اور متزائد سِول اصول بھی متعارف کیا۔ انھوں نے قدیم ہندو سیاسی طریقوں اور درباری اجتماعات میں جان ڈالی اور حکومت کے انتظامی امور اور دربار میں فارسی کی بجائے مراٹھی اور سنسکرت کو تقویت دی۔

ابتدائی زندگی

شِواجی جنر کے شہر (جو اب ضلع پونہ) کے قریب شیونیری کے پہاڑی قلعے میں پیدا ہوئے۔ شِواجی جی تاریخِ پیدائش پر محققین مختلف رائے دیتے ہیں۔ مہاراشٹر میں شِواجی کا یوم پیدائش (شِواجی جینتی) 19 فروری کو منایا جاتا ہے اور 19 فروری کو وہاں عام تعطیل ہوتی ہے۔ شِواجی کا نام مقامی دیوی ”شیوائی“ پر رکھا گیا تھا۔ شِواجی کے والد شاہ جی بھونسلے ایک مراٹھا جرنیل تھے جنھوں نے دکن کی سلطنتوں کے خدمات سر انجام دیں۔ ان کی والدہ جیجابائی سندکھیڑ کے ایک مغل ہم صف سردار لکھوجی جادھو راؤ کی بیٹی تھیں، جن کا دعویٰ تھا کہ وہ دیوگری کے یادو شاہی خاندان کی نسل ہیں۔

شِواجی کی پیدائش کے وقت دکن میں تین اسلامی سلطنتوں کا راج تھا: بیجاپور، احمد نگر اور گولکنڈہـ شاہ جی کبھی بیجاپور کے عادل شاہ کے وفادار ہو جاتے تو کبھی مغلوں کے وفادار ہو جاتے تھے، لیکن ہمیشہ سے پونہ میں ان کی جاگیر اور ان کی چھوٹی فوج ان کے قبضے میں تھی۔

حواشی

حوالہ جات

کتابیات

بیرونی روابط

ماقبل 
نئی سلطنت
مرہٹہ سلطنت کے
چھترپتی

1674–1680
مابعد 

Tags:

شِواجی ابتدائی زندگیشِواجی حواشیشِواجی حوالہ جاتشِواجی کتابیاتشِواجی بیرونی روابطشِواجیبھونسلےبیجاپورعادل شاہی سلطنتقلعہ رائے گڑھمرہٹہ سلطنتچھترپتی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اردو محاورے بلحاظ حروف تہجیامیر خسروسینٹی میٹرپنجاب کی زمینی پیمائشاحمد سرہندیعکرمہ بن ابوجہلابو ایوب انصاریجوارش جالینوسافسانہبیعت الرضوانکرکٹسیرت النبی (کتاب)جنگ یمامہسیرت نبویعربی زباندبئیآئین پاکستانانگریزی زبانفقہ حنفی کی کتابیںاردو ناول نگاروں کی فہرستآعید الاضحیجنگ آزادی ہند 1857ءکیمیاطنز و مزاحعبد الستار ایدھیمرزا فرحت اللہ بیگگلگت بلتستانمعاشیاتاعرابعلم بدیعیہودیتمدینہ منورہتاریخ اعوانزرکلمہسعدی شیرازیانتخابات 1945-1946جلال الدین محمد اکبرسورہ الاحزابتفاسیر کی فہرستابو دجانہاشفاق احمداصحاب صفہزینب بنت جحشرومیوم آزادی پاکستانبھارت میں اسلامبینظیر انکم سپورٹ پروگراماہل حدیثاردو زبان کے شعرا کی فہرستغزوہ احدپطرس بخاریفقیہموہن جو دڑواحمد قدوریملا وجہیپشتو زبانبرطانوی ہند کی تاریخمجید امجدقوم سباواقعہ افکبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیشعب ابی طالبراجپوتمحمد بن حسن شیبانیحسد (اسلام)قیامت کی علاماتاویس قرنیباب خیبرسلسلہ کوہ ہمالیہخضرروسابو عبیدہ بن جراحنور الدین زنگیعمرو ابن عاصنظام شمسیشاعریجہیز🡆 More