شعور

سادہ سے الفاظ میں تو شعور، اپنے آپ سے اور اپنے ماحول سے باخبر ہونے کو کہا جاتا ہے اور انگریزی میں اسے Consciousness کہتے ہیں۔ طب و نفسیات میں اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ؛ شعور اصل میں عقل (mind) کی ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں ذاتیت (subjectivity)، فہم الذاتی (self-awareness)، ملموسیہ (sentience)، دانائی (sapience) اور آگاہی (perception) کی خصوصیات پائی جاتی ہوں اور ذاتی (onself) و ماحولی حالتوں میں ایک ربط موجود ہو۔

وسعت

شعور کا موضوع طبی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے اور اگر کوئی شخص اپنا شعور کھو دے تو اس کو صحت کے لحاظ سے بیہوشی کہا جاتا دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ شعور ہی کو اردو میں ہوش اور ہوش و حواس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سائنس کے مختلف شعبہ جات میں لفظ شعور کی تعریفیں ملتی ہیں اس کے باوجود دماغ کی اس خاصیت سے مکمل آگاہی اب بھی نفسیات، فعلیات عقل، علم الاعصاب اور علم ادراک میں ایک نہایت سرگرم موضوع تحقیق ہے۔

فلسفہ

فلاسفہ کا ایک گروہ شعور کو مظہری شعور (phenomenal consciousness) اور متاحی شعور (access consciousness) میں تقسیم کرتا ہے۔ مظہری شعور سے مراد اس تجربہ یا کیفیت (شعور) کی ذاتی خصوصیت سے ہوتی ہے اور متاحی شعور سے مراد اس شعور کی (یعنی اس شعور کو اجاگر کرنے والی) کل معلومات کی ہوتی ہے جو عملیتی نظام (مثلا دماغ) کو تجزیہ کرنے کے لیے دستیاب ہوئی ہوں۔ ایک شخص مظہری شعور کی حالت میں ہوگا جب کہ وہ سے کیفیت (یعنی اس شعور کی کیفیت) کو محسوس کر رہا ہو اور یہ مظہری شعوری حالت ایسی حالت ہوتی ہے جس میں کیفیہ (Qualia) پایا جاتا ہے۔ جبکہ متاحی شعوری حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے کہ جب اس کیفیت (یعنی اس شعور کی کیفیت) کے بارے میں دماغ میں موجود معلومات، مکمل طور پر دستیاب ہو چکی ہوں (جو عصبونات (neurons) اور ان کی مدد سے بننے والی یاداشت کے ذریعہ ہوتا ہے) اور تضبیط رویہ (behavioral control) میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہوں۔

طبی و اخلاقی اہمیت

انسانی دماغ میں شعور کے لیے درکار لوازمات (یعنی وہ خصوصیات کہ جن کی موجودگی کو شعور کہا جا سکتا ہے) کا سمجھنا بہت سے انسانی و طبی اخلاقیات کے موضوعات میں مددگار ہی نہیں بلکہ طبی علاج و معالجے میں مریض کی زندگی بچانے کے لیے بھی نہایت ضروری ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر

  1. ایک انتہائی بیمار اور لاغر شخص میں کس قدر ہوش یعنی شعور باقی ہے؟ یا اگر وہ بیہوش (unconscious) ہے تو کس درجہ کی بیہوشی ہے؟

مزید دیکھیے

Tags:

شعور وسعتشعور فلسفہشعور طبی و اخلاقی اہمیتشعور مزید دیکھیےشعورحسی ادراکدانائیذاتطبعقلنفسیات

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اردوانگریزی زبانفقہ حنفی کی کتابیںنکاح متعہواقعہ کربلامکروہ (فقہی اصطلاح)سورہ بقرہبرصغیر اعدادی نظامائمہ اربعہغزوہ خندقپنجاب کی زمینی پیمائشپاکستان کی یونین کونسلیںحنبلیاشفاق احمدعبد القادر جیلانیحلقہ ارباب ذوقمختار ثقفیبعثتلیک وے، ٹیکساسمصرمرزا غالبتاریخ ترکیمشرقی پاکستانمہراسلامی تقویمایوب خانبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنییعقوب (اسلام)انڈین نیشنل کانگریسقافیہافغانستانزرتشتیتجنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیمسماجی مسائلحکیم لقمانحلف الفضولجنگ یرموکویلنٹینا ناپیاقوام متحدہالاحزابکھجورمحمد بن عبد اللہمتعلق خبر اور متعلق فعلاسلامی قانون وراثتعلی ابن ابی طالبناولابن سیناچینل پریسٹنفاطمہ بنت اسدبہادر شاہ ظفرشہاب نامہاسلام آبادمثلثپاک فوجعالیہ بھٹمحبتمن و سلویالطاف حسین حالیآزاد نظمایمان (اسلامی تصور)دبستان دہلیاسلام میں مذاہب اور شاخیںزمین کی حرکت اور قرآن کریمصالححرفدرود ابراہیمیمحمد تقی عثمانیسلطنت عثمانیہمیثاق مدینہباغ و بہار (کتاب)طارق مسعودابو ذر غفاریاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتبادشاہی مسجداقتصادی تعاون تنظیمحمد🡆 More