اصطلاح حرام

حرام : وہ کام جس کا ترک کرنا ضروری ہے ہو اور اس کو کرنا لازماً ممنوع ہو اس کا ثبوت بھی قطعی ہو اور اس کی ممانعت کے لزوم پر دلالت بھی قطعی ہو، اس کا انکار کفر ہو اور اس کام کو کرنے والا عذاب کا مستحق ہو خواہ وہ دائما اس کام کو کرے یا احیاناً اس کا ارتکاب گناہ کبیرہ ہے۔

شریعت اسلامی کی اصطلاح

اسلام میں حرام اس چیز کے لیے بولا جاتا ہے جس کی حرمت صاف الفاظ میں قرآنی حکم اور حدیث متواتر سے ثابت ہو، یعنی ایسی دلیل جس میں شک کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ جیسے مردار، خون، خنزیر کا کھانا اور ناحق قتل، بدکاری، سود، شراب نوشی، والدین کی نافرمانی، غیبت اور جھوٹ بولنا وغیرہ سب اسلام میں حرام ہیں اور ان سے بچنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

اسلامی فقہ میں حرام کی اصطلاح فرض کے مقابل ہے۔ اگر کوئی مسلمان ان کی حرمت کا انکار کرے تو اس پر حکم کفر جاری کیا جاتا ہے۔ جبکہ بلا عذر شرعی اسے اپنانے والا فاسق اور سزا کا مستحق ہوتا ہے۔
اس کی مثال ہے یتیم کا مال ظلماً کھانا، اس کی ممانعت بھی قطعی ہے کیونکہ قرآن کریم میں اس کی ممانعت کا ثبوت ہے اور ممانعت کے لزوم پر دلالت بھی قطعی ہے کیونکہ اس کے مرتکب پر عذاب کی وعید ہے، قرآن مجید میں ہے۔
ان الذین یا کلون اموال لیتمی ظلماً انما یاکلون فی بطونھم ناراً وسیصلون سعیرا۔ (النسا : 10)
بیشک جو لوگ ظلماً یتیموں کا مال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں دوزخ کی آگ بھر رہے ہیں اور وہ عنقریب دوزخ میں داخل ہوں گے۔
اس کی دوسری مثال ہے زنا کرنا، اس کی ممانعت کا ثبوت قطعی ہے کیونکہ قرآن مجید میں ہے :
ولاتقربوا الزنی انہ کان فاحشۃ وسآء سبیلاً (بنی اسرائیل/اسراء :32)
اور زنا کے قریب مت جائو کیونکہ یہ بے حیائی کا کام ہے اور برا راستہ ہے۔
اس کی ممانعت کے لزوم پر دلالت بھی قطعی ہے کیونکہ قرآن مجید میں ہے :
الزانیۃ والزانی فاجلدوا کل واحد منھما مانۃ جدۃ (النور : 2)
زانیہ عورت اور زانی مرد ہر ایک کو سو کوڑے مارو۔ اور اگر شادی شدہ زنا کریں تو ان کو رجم (سنگسار) کر دیا جائے گا
یہ تواتر معنوی سے ثابت ہے اور تواتر بھی دلیل قطعی ہے۔

مزید دیکھیے

Tags:

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

قیامتممبئی انڈینزپولن الرجییوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرستقرۃ العين حيدربینظیر انکم سپورٹ پروگرامزینب بنت جحشلعل شہباز قلندراسلام میں زنا کی سزافقہاجماع (فقہی اصطلاح)اعرابمسجد اقصٰیکاؤنٹیوں کی فہرست بلحاظ امریکی ریاستعام الفیلپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستیعقوب (اسلام)آل عمرانعلا الدین پاشارمضان (قمری مہینا)انا لله و انا الیه راجعونرویت ہلال کمیٹی، پاکستاناسماء شہداء بدرمحمد اسحاق مدنیمصرابو حنیفہابو سفیان بن حربجغرافیہ پاکستانقازقستان میں زراعتپاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہسعد بن معاذبدعت (اسلام)مرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقساممچھراسلام میں طلاقسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتواشنگٹن، ڈی سیتلمیحتحریک ختم نبوت 1974ءفہرست ممالک بلحاظ رقبہفہرست بلند ترین ڈومین نیموزن کی متروک اکائیاں (پاکستان)فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈمزاحپاکستان کی انتظامی تقسیمعبد اللہ بن عباسمحفوظلسانیاتجلال الدین سیوطیخلافت امویہحجدبستان دہلیسورہ الاسرانظملفظ کی اقسامرقیہ بنت محمدتابوت سکینہاجزائے جملہکلوگرامآل انڈیا مسلم لیگمکہشرکمیثاق لکھنؤایچیسن کالجریاستہائے متحدہ کی ایجادات کی ٹائم لائن (1890–1945)صلاح الدین ایوبیاستعارہسورہ طٰہٰزبیر ابن عوامبسم اللہ الرحمٰن الرحیمتصویرجلال الدین رومیایشیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرستلاہوراسلامی تقویمپروگراممذاہب و عقائد کی فہرستسورہ قریش🡆 More