بین الاقوامی خط تاریخ

بین الاقوامی خطِ تاریخ (international date line) ایک فرضی خط (لکیر) ہے، جو سطحِ زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ (prime meridian) کے مخالف جانب (180 ڈگری کی دوری پہ) واقع ہے۔ ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔

بین الاقوامی خط تاریخ
180° درجہ کے طول البلد پر واقع بین الاقوامی خط تاریخ

بین الاقوامی خطِ تاریخ جاپان کے مشرق میں بحرالکاہل کے تقریباً وسط سے گزرتا ہے اور لگ بھگ 180 ڈگری کے طول البلد پر واقع ہے۔ نہ تو یہ خط بالکل سیدھا ہے اور نہ ہی اپنی اصل جگہ پر واقع ہے، کیونکہ بحرالکاہل میں کئی چھوٹے بڑے جزیرے ہیں اور اس خط کو کچھ مشرق یا مغرب کی طرف خم دے کر پورے جزیرے کو خط کے ایک طرف کر دیا گیا ہے، ورنہ ایک ہی جزیرے پر ایک ہی دن میں بیک وقت دو تاریخیں ہو جاتیں۔

دوران سفر اسے عبور کرنے سے تاریخ میں ایک دن کا فرق آ جاتا ہے۔ مثلا اگر کوئی 5 تاریخ کو بدھ کے دن اس خط پر مغرب سے مشرق کی طرف گذرے تو وہ اپنی گھڑی 24 گھنٹے یعنی پورا ایک دن پیچھے کر لیتا ہے اور اس طرح وہ دوبارہ منگل کے دن میں داخل ہو جاتا ہے اور تاریخ بھی ایک دن پیچھے چلی جاتی ہے یعنی 5 سے 4 ہو جاتی ہے۔

اس کے برعکس اگر کوئی 5 تاریخ کو بدھ کے دن اس خط پر مشرق سے مغرب کی طرف گذرے تو وہ اپنی گھڑی 24 گھنٹے یعنی پورا ایک دن آگے کر لیتا ہے اور اس طرح وہ جمعرات کے دن میں داخل ہو جاتا ہے اور تاریخ بھی ایک دن بڑھ جاتی ہے یعنی 5 سے 6 ہو جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

پاکستان میں فوجی بغاوتقرآن اور جدید سائنسدار العلوم دیوبندمہدیتفسیر قرآنمشکوۃ المصابیحجزاک اللہشوالکتب احادیث کی فہرستواقعہ کربلاشرکمروان بن حکمشدھی تحریککنایہشیعہ کتب کی فہرستریڈکلف لائناللہنواز شریفحکیم لقمانابو الاعلی مودودیمالک بن انسکیبنٹ مشن پلان، 1946ءسورہ النملفیض احمد فیضقتل علی ابن ابی طالبممالک اور ان کے دار الحکومتخدیجہ بنت خویلدسعودی عربوزیراعظم پاکستانحفیظ جالندھریدرس نظامیپاکستان کے عام انتخابات، 2024ءسفر نامہسی آر فارمولانو آبادیاتی نظامتحقیقراحت فتح علی خانمیلانغزوہ احدکلمہزینب بنت محمدبدعت (اسلام)خلیج فارساردو ناول نگاروں کی فہرستابو ہریرہعبد الرحمن السمیطکتب سیرت کی فہرستغسل (اسلام)ظہارشمس تبریزیابو دجانہپہلی جنگ عظیممرزا غالبحروف کی اقسامردیفرشید احمد صدیقیسطح مرتفع پوٹھوہارافغانستانپطرس بخاریشاہ احمد نورانیخود مختار ریاستوں کی فہرستلوط (اسلام)المائدہثقافتشافعی26 اپریلہابیل و قابیلعشربھارت کے صدورمنیر احمد مغلمینار پاکستانگنتیبنی اسرائیلانتخابات 1945-1946رومی سلطنتجنگ یرموکاموی معاشرہپاکستان کے خارجہ تعلقات🡆 More