آبراہ

آبراہ یا آب گذر یعنی پانی کی گذرگاہ یا راستہ ہے۔ دور جدید میں شہروں کو آب رسانی پائپوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ اہل روم نے زمانہ قبل از مسیح میں دور دراز آبی ذخیروں سے شہروں کو آب رسانی کا ایسا نظام وضع کیا جو آج عجائبات عالم میں شمار ہوتا ہے۔ چونکہ اہل روم کے پاس اس وقت ایسی دھات یا ہنرمندی نہ تھی جس سے پائپ بنا لیے جاتے اس لیے وہ پانی کے اصل منبعوں سے شہروں تک پانی کھلی زمینی گذرگاہوں کے ذریعے یا بہتے پانی کے قدرتی و مصنوعی نالوں سے گذارتے تھے جن کو آبراہ کہتے ہیں۔ ایسی صورت میں پانی بہنے کا اصول وہی قدرتی تھا کہ پانی اپنی سطح ہموار رکھتا ہے اور ہمیشہ نشیب کی جانب گرتا ہے۔ مشکل اس وقت پیش آتی جب رستے میں کوئی گہری وادی آجاتی۔ اس مشکل کا حل محراب دار پل تعمیر کر کے کیا گیا جن کو اوپر سے نالہ یا نہر نما بنا دیا جاتا تاکہ پانی گذرتا رہے اور یہی محرابی پلوں پر بنی آبراہیں آج عجائبات ہیں۔ روم کو پانی لے جانے والی پہلی آبراہ 312 ق م میں کلاڈیس نے تعمیر کی جو گیارہ میل لمبی تھی۔ اس کے بعد سے مسیحیت کے دور تک کئی آبراہیں تعمیر کی گئیں جن کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔ جن میں سے بعض کی لمبائی ساٹھ میل تک تھی۔ کچھ آبراہیں بہت زیادہ بلند بنانا پڑیں جس کے لیے رومی انجئنیروں نے محرابوں کی ایک سے زیادہ قطاریں اوپر نیچے بنائیں۔ مسالے کے لیے آتش فشانی راکھ استعمال کی گئی اس راکھ کی خاصیت یہ ہے کہ پانی میں سخت پتھر کی مانند ہو جاتی ہے۔ روم کی گیارہ آبراہوں میں سے بیک وقت بائیس کروڑ گیلن پانی روزانہ فراہم ہو سکتا تھا۔ رومیوں نے آبراہ بنانے کے فن کو نقطہ کمال تک پہنچادیا۔ چھ میل لمبی آبراہ ایکوا مارسیا اور نو میل لمبی ایکواکلاڈیا کے آثار گواہی دے رہے ہیں کہ رومیوں نے 2000 سال قبل فن معماری کے جو کا رہائے نمایاں سر انجام دیے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔

آبراہ
آبراہ

حوالہ جات

کتابیات

Tags:

عجائبات عالم

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سیدمریم بنت عمراناستحسان (فقہی اصطلاح)خلافت امویہحفصہ بنت عمرمحمد بن عبد اللہ کی مدنی زندگیوراثت کا اسلامی تصورپنجاب پولیس (پاکستان)ستارۂ امتیازروزہ (اسلام)عبادت (اسلام)داؤد (اسلام)اردو شاعریسلطنت غزنویہحیدر علی آتش کی شاعریعلت (فقہ)ام حبیبہ رملہ بنت ابوسفیانمراد ثانیاسم صفت کی اقسامطارق بن زیادحسن ابن علیمشت زنی اور اسلامعمر بن عبد العزیزخلافت عباسیہانڈین نیشنل کانگریسخارجیاحکام شرعیہاسم معرفہاحمد بن حنبلسید احمد خانابو ایوب انصاریایشیاسلطنت دہلیمرزا محمد رفیع سوداآیت مباہلہجملہ فعلیہاسلام میں جماعسورہ القصصمخزن (جریدہ)فسانۂ عجائبافسانہخلافت علی ابن ابی طالبناول کے اجزائے ترکیبیصحابہ کی فہرستکشتی نوحاجماع (فقہی اصطلاح)لفظسودہ بنت زمعہمحمود غزنوینظیر اکبر آبادیاسلامی معاشیاتقیاسام سلمہاردوامیر خسروغزوہ بدرعبد اللہ بن عباسعلی امین گنڈاپورعورتدبستان لکھنؤدبری جماعممبئی انڈینزسعودی عربرضی اللہ تعالی عنہثقافتخودی (اقبال)موبائل فونمحمد اسحاق مدنیحرفاقرارداد مقاصدالجزائرجعفر ابن ابی طالبرانا سکندرحیاتآیتحیاتیاتحسین بن علیپاکستان کے اضلاع🡆 More