2006ء فلم ہیپی

ہیپی (اردو: خوش) 2006ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی مزاحیہ رومانوی فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اے کارناکرن ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، جینیلیا ڈی سوزا اور منوج باجپائی ہیں۔ اس فلم کے موسیقی ہدایت کار یون شنکر راجا ہیں۔ اس فلم کو اللو ارویند نے پروڈیوس کیا اور 27 جنوری، 2006ء کو جاری کی گئی۔

ہیپی
2006ء فلم ہیپی
ہدایت کاراے کارناکرن
پروڈیوسراللو ارویند
تحریرکونا وینکٹ
ڈارلنگ سوامی
ستارےاللو ارجن
جینیلیا ڈی سوزا
منوج باجپائی
موسیقییون شنکر راجا
سنیماگرافیآر ڈی راجشیکھر
ایڈیٹراینتھنی
پروڈکشن
کمپنی
گیتا آرٹس
تقسیم کارگیتا آرٹس
تاریخ نمائش
  • 27 جنوری 2006ء (2006ء-01-27)
دورانیہ
152 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ16 کروڑ (امریکی $2.2 ملین)
باکس آفس42 کروڑ (امریکی $5.9 ملین)

اس فلم کی اشاعت کے بعد، اس فلم کو ملیالم زبان میں ہیپی بی ہیپی (Happy be Happy) کے عنوان سے ڈب کیا گیا۔ اس فلم کا تیلگو ورژن باکس آفس پر کامیاب رہا اور ملیالم ورژن نے اشاعت کے پہلے ہفتے میں ایرناکولم میں 12.22 کی زبردست کمائی کی۔ یہ فلم کیرلا میں 170 سے زائد دن تک تھیٹر اسکرینوں پر چلی اور اس ریاست میں اللو ارجن کے مداحوں میں اضافہ ہوا۔ یہ فلم 2015ء میں ہندی زبان میں دم کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ یہ فلم بعد میں، بنگالی زبان میں بولو نا امی تومار کے عنوان سے دوبارہ (ری میک) بنائی گئی۔ اس فلم کے ستارے دیو اور کویل مالک تھے۔ 2011ء میں یہ فلم اڑیہ زبان میں لوفر کے عنوان سے ری میک بنائی گئی۔ اس فلم کے ستارے ببوشان اور ارچیتا ساہو تھے۔

موسیقی

فلم کی موسیقی مشہور تمل کمپوزر یون شنکر راجا نے کمپوز کی، جو 30 دسمبر، 2005ء کو جاری ہوئی۔ اس البم میں 6 گانے شامل تھے۔ سریوینیلا ستاراما شاستری، چندرا بوس، کل شیکھر، وشوا، پوتھلا روی کرن اور اننت سریرام نے ایک، ایک گانا لکھا۔ یون شنکر راجا کو اس فلم کی موسیقی کے لیے کافی داد ملی اور ان کے کام کو کافی سہرایا گیا، اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گانے اس فلم کے اہم نقطہ نظر بھی مانے گئے۔

تیلگو ورژن

نبمر شمار گانا طوالت
1 "چل چل رے" 3:24
2 "ہیپی" 3:42
3 "اوسا رے" 3:50
4 "آئی ہیٹ یو" 4:39
5 "اگرے مبولالونا" 3:57
6 "نی کوسم" 3:18

ملیالم ورژن

نمبر شمار گانا
1 "اژلکے نی انے"
2 "ہیپی"
3 "چل چل چل میرے"
4 "چیرچو کوجنا"
5 "آئی ہیٹ یو"
6 "منامے منمیژیلے"

باکس آفس

ہیپی فلم 16 کروڑ (امریکی $2.2 ملین) کے بجٹ پر بنائی گئی۔ ہیپی نے 100 دن میں پوری دنیا میں 12 کروڑ (امریکی $1.7 ملین) (شیئر) کے ساتھ 32 کروڑ (امریکی $4.5 ملین) کی کمائی کی۔ فلم نے کل 42 کروڑ (امریکی $5.9 ملین) کی کمائی کی۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

Tags:

2006ء فلم ہیپی موسیقی2006ء فلم ہیپی باکس آفس2006ء فلم ہیپی حوالہ جات2006ء فلم ہیپی بیرونی روابط2006ء فلم ہیپیاللو ارجنتیلگو زبانجینیلیا ڈی سوزارومانوی فلممزاحیہ فلممنوج باجپائی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

خاکہ نگاریعرب قوماسرار احمدسورہ مریمالاحزابکروا چوتھاکبر الہ آبادیمیا خلیفہشہادۃ العالمیہغزوہ حنینفلسطینام ایمنسعودی عربجمہوریتپاکستان کے اٹارنی جنرلشیعہ اثنا عشریہبارہ امامالطاف حسین حالیدبستان لکھنؤابن تیمیہپاکستان میں تعلیممغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرستمترادفلا ٹور-سور-اوربفہرست پاکستان کے فلاحی ادارےعبد اللہ بن مسعودشاہ عبد اللطیف بھٹائیقرارداد پاکستانقیامت کی علاماتراکھ (ناول)مرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامملتانصحاح ستہام سلمہمسیحیتانتخابات 1945-1946حمید الدین فراہیفحش نگاریپاکستانپیر نصیر الدین نصیرموہن داس گاندھیقومی ترانہ (پاکستان)Lسندھسلطنت عثمانیہاہرام مصرالقاعدہاردو ادبزمزمپاکستان میں سیاحتمعاذ بن جبلوفاق المدارس العربیہ پاکستانتلمودتاریخمختار ثقفیمکروہ (فقہی اصطلاح)اوقات نمازغسل (اسلام)پاک-افغان تعلقاتجنابو عیسیٰ محمد ترمذیجوڈی فوسٹرجنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیموضوابو الکلام آزادمسدس حالیفسانۂ عجائبسفر طائفعلم نجوماسم ضمیر اور اس کی اقساممردم شماریدو قومی نظریہکرپس مشندعالاہوراعرابحکیم لقمانبنی اسرائیل🡆 More