مباہلہ

ایک قرآنی اصطلاح، دو لوگوں یا گروہوں کی خود کو حق پر ثابت کرنے کے لیے اللہ سے ایک دوسرے کے خلاف بد دعا کرنا۔

تاریخاکتوبر 631


سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ (مباہلے والی) آیت:

﴿نَدْعُ اَبْنَآءَ نَا وَاَبْنَآءَ کُمْ﴾

اور (مباہلے کے لیے) ہم اپنے بیٹے بلائیں تم اپنے بیٹے بلاؤ۔ (اٰل عمران: 61)

نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے علی، فاطمہ، حسن اور حسین (رضی اللہ عنہم اجمعین) کو بلایا اور فرمایا:

((اَللّٰھُمَّ ھٰؤ لا أھلي))

اے اللہ! یہ میرے اہل (بیت) ہیں۔

(صحیح مسلم: 32/2404 وترقیم دارالسلام: 6220)

مباہلہ کے معنی

لغوی معنی

اصل مباہلہ کا لفظ اھل کے وزن پر مادہ "بہل" سے آزاد کرنے اور کسی چیز سے قید و بند اٹھانے کے معنی میں ہے۔ اور اسی وجہ سے جب کسی حیوان کو آزاد چھوڑتے ہیں تا کہ اس کا نوزاد بچہ آزادی کے ساتھ اس کا دودھ پی سکے، اسے "باھل" کہتے ہیں اور دعا میں "ابتھال" تضرع اور خداوند متعال پر کام چھوڑنے کو کہتے ہیں۔

اصطلاحی معنی

ایک دوسرے پر نفرین کرنا تا کہ جو باطل پر ہے اس پر اللہ کا غضب نازل ہواور جو حق پر ہے اسے پہچانا جائے، اس طرح حق و باطل کی تشخیص کی جائے۔ مباہلے کا عمومی مفہوم یہ بیان کیا جاتا ہے۔

دو مد مقابل افراد آپس میں یوں دعا کریں کہ اگر تم حق پر اور میں باطل ہوں تو اللہ مجھے ہلاک کرے اور اگر میں حق پر اور تم باطل پو ہو تو اللہ تعالی تجھے ہلاک کرے۔ پھر یہی بات دوسرا فریق بھی کہے۔]

آیت مباہلہ

سورۃ آل عمران کی آیت 61 کو مفسرین آیت مباہلہ کہتے ہیں، کیونکہ اس میں مباہلہ کا ذکر آیا ہے۔ آیت کا ترجمہ

پھر اے حبیب! تمہارے پاس علم آ جانے کے بعد جو تم سے عیسی کے بارے میں جھگڑا کریں تو تم ان سے فرما دو:آو ہم اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو اور اپنی جانوں کو اور تمہاری جانوں کو (مقابلے میں) بلا لیتے ہیں پھر مباہلہ کرتے ہیں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالتے ہیں۔

(ترجمہ کنزالعرفان، مفتی محمد قاسم)

واقعہ مباہلہ

مباہلہ ایک مشہور واقعہ ہے جسے سیرت ابن اسحاق اور اور تفسیر ابن کثیر میں تفصیل سے لکھا گیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نجران کے مسیحیوں کی جانب ایک فرمان بھیجا، جس میں یہ تین چیزیں تھیں اسلام قبول کرو یا جزیہ ادا کرو یا جنگ کے لیے تیار ہو جاؤ۔ مسیحیوں نے آپس میں مشورہ کر کے شرجیل،جبار بن فیضی وغیرہ کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ ان لوگوں نے آکر مذہبی امور پر بات چیت شروع کر دی، یہاں تک کہ حضرت عیسی کی الوہیت ثابت کرنے میں ان لوگوں نے انتہائی بحث و تکرار سے کام لیا۔ اسی دوران وحی نازل ہوئی جس میں اوپر ذکر کردہ آیت بھی نازل ہوئی جس میں مباہلہ کا ذکر ہے۔

اثرات

مباہلہ 
عید مباہلہ کا ایک فارسی میں چھپا ہوا اشتہار

اس آیت کے نزول کے بعد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے نواسوں حسن اور حسین اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ زہرا اور دامادحضرت علی کو لے کے گھر سے نکلے، دوسری طرف مسیحیوں نے مشورہ کیا کہ اگر یہ نبی ہیں تو ہم ہلاک ہو جاہیں گے۔ اور ان لوگوں نے جزیہ دینا قبول کر لیا۔ اسی واقعہ کی نسبت سے شعیہ اوراکثر سنی بھی پنجتن پاک کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں، جس سے سلفی حضرات اختلاف کرتے ہیں۔

عید مباہلہ

اس دن 24 ذوالحجہ کو کچھ ممالک میں، خاص کر کہ ایران میں عید مباہلہ منائی جاتی ہے۔

مباہلہ کے احکام

قرآن کی اس آیت مباہلہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مباہلہ صرف کافر کے ساتھ ہو سکتا لیکن احادیث میں حضرت ابن مسعود رض سے رویت بھی ملتی ہے جس میں مباہلے کو مسلمان سے مباح ہونے کا ذکر ہے۔ سنن نسائی صیحح حدیث نمبر 3552

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

مباہلہ کے معنیمباہلہ آیت مباہلہ واقعہ مباہلہ اثراتمباہلہ عید مباہلہ کے احکاممباہلہ مزید دیکھیےمباہلہ حوالہ جاتمباہلہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بنگلہ دیشتقویماسلامی اقتصادی نظاممسیحیتصرف و نحوکاغذی کرنسیمدنی ہندسیاتامجد اسلام امجدسلطنت عثمانیہ کے سلاطین کی فہرستپاکستان قومی کرکٹ ٹیمفصلخلفائے راشدینجلال الدین سیوطیایرانخلافت عباسیہعالیہ بھٹمسجد اقصٰیچاندآل عمرانقانون اسلامی کے مآخذزید بن حارثہعالممولوی عبد الحقبھگت سنگھمحمد بن عبد اللہپرتگالاکبرآئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیمعشاءشہادۃ العالمیہناول کے اجزائے ترکیبیمائکلونگ ریلوےمحمد بن اسماعیل بخاریالانعامپنجاب، پاکستانلیاقت علی خانالیکسا انٹرنیٹاسلام میں طلاقملا وجہیام ایمنعبد اللہ بن مسعودصالحجامعہ بیت السلام تلہ گنگمثلثشہری حقوقتراویحنومسلم شخصیاتریاست ہائے متحدہسائمن کمشنریاست بہاولپوربچوں کی نشوونماعلم بدیعشیخ مجیب الرحمٰنعمرو ابن عاصپاکستانمہرغزوہ موتہعرب قومضختم نبوتعشرگجرصاعسندھ طاس معاہدہابو یوسفغزوہ خیبرموہن داس گاندھیتلمودوزن کی متروک اکائیاں (پاکستان)سین-پیری-لے-وگربرصغیرمیں مسلم فتحپاکستان میں سیاحتاسم معرفہمقدمہ شعروشاعریایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ریکارڈز کی فہرستخودی (اقبال)موطأ امام مالکفلسطین🡆 More