غزوہ بنی مصطلق: ٹھیک ہے

قبیلہ بنی مصطلق نے غزوہ احد میں قریش کے ساتھ سازشیں کی تھیں جس کے بعد انھوں نے مسلمانوں سے جنگ کی تیاری شروع کر دی۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسلمانوں کو جنگ کے لیے تیار کیا اور شعبان 6ھ میں مریسع کے مقام پر قبیلہ بنی مصطلق کے ساتھ جنگ کی جس میں جب ان کے دس افراد ہلاک ہو گئے تو وہ فرار ہونا شروع ہو گئے۔ مسلمانوں کے پاس دو ہزار اونٹ، پانچ ہزار بھیڑیں مال غنیمت کے طور پر آئیں اور لاتعداد قیدی بھی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے شامل تھے۔ مدینہ پہنچنے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس قبیلہ کے سردار حارث بن ابی ضرار کی بیٹی (جویریہ) سے فدیہ دینے کے بعد نکاح کر لیا۔ جویریہ رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا جس شخص کی قیدی بنی تھیں ان سے انھوں نے کہا کہ میں تمھیں فدیہ دے کر آزاد ہونا چاہتی ہوں مگر ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ وہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئیں، اپنا تعارف کروایا اور ان سے فدیہ دینے کے سلسلے میں مدد طلب کی۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تمھیں پسند ہے کہ میں تمھارے لیے اس سے بہتر کام انجام دوں؟ جن پیسوں کی تم قرضدار ہو اس کو میں ادا کر دوں اور تم سے شادی کر لوں۔ جویریہ رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا اس بات سے نہایت مسرور ہوئیں چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جب ایسا ہوا تو مسلمانوں نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس نئی قرابت داری کی وجہ سے اپنے قیدیوں کو فدیہ لیے بغیر ہی رہا کر دیا۔ اس حسنِ سلوک کی وجہ سے تمام افراد مسلمان ہو گئے اور اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔۔

حوالہ جات

Tags:

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اذانابو الحسن علی حسنی ندویآلودگیسندھی زبانکتاب الآثارجبرائیلاردو ادب کا دکنی دورتعویذفتح سندھلوک سبھامتضاد الفاظعالمی یوم کتاباردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتخانہ کعبہدرودسی آر فارمولاقیاسراجپوتعبد اللہ بن عمرکیبنٹ مشن پلان، 1946ءفاعل-مفعول-فعلابن رشداصول فقہاہل بیتآخرتجملہ کی اقسامطلحہ بن عبید اللہہاروت و ماروتجابر بن عبد اللہمستنصر حسين تارڑاختر حسین جعفریعبد الشکور لکھنویایشیا میں ٹیلی فون نمبرحیدر علی آتش کی شاعریفقہ جعفریاسم ضمیرسب رسآب و ہواپشتو زبانموہن جو دڑومثنوی سحرالبیاناصناف ادبجنگ آزادی ہند 1857ءجہادمتواتر (اصطلاح حدیث)چیکومحمد بن عبد اللہلغوی معنیفصاحتگناہمعاویہ بن ابو سفیاناردو زبان کے مختلف نامحروف تہجیپیمائشتقسیم ہندجماعت اسلامی پاکستانطنز و مزاحاحمد سرہندیقریشابن تیمیہاحمد ندیم قاسمیتزکیۂ نفسسلطنت دہلیمعین الدین چشتیرومی سلطنتجنگ یمامہذو القرنیناختلاف (فقہی اصطلاح)انٹر سروسز انٹلیجنسموبائلنمرودغزوات نبویافسانہ24 اپریلزکریا علیہ السلامالانعامکنایہ🡆 More