عبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی

عبد الرحمان بن عبد اللہ ارحبی (شہادت 61ہ ق) ان اصحاب امام حسین میں سے ہیں جنھوں نے امام کی رکاب میں جام شہادت نوش کیا۔انھوں نے قیس بن مسہر کے ہمراہ کوفیوں کے خطوط امام حسین علیہ السلام تک پہنچائے تھے۔امام حسین ؑ نے انھیں مسلم بن عقیل کے ساتھ کوفہ روانہ کیا تھا۔ حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد حضرت امام حسین ؑ کے ساتھ مل گئے۔ عاشورا کے روز پہلے حملے میں آپ کی شہادت ہوئی ۔

فائل:آرامگاه شهدای کربلا2.jpg
گنج شہدا

نام و نسب

آپ کا نام عبد الرحمن کدری و عبد الرحمن بن عبدالله ارْحَبی اور عبد الرحمان بن عبید ارحبی بھی ذکر ہوا ہے زیارت ناحیہ مقدسہ میں آپ کا نام عبد الرحمن بن عبدالله بن الکدر الارحبی آیا ہے اور زیارت رجبیہ امام حسین(ع) میں عبد الرحمن بن عبدالله الاذری پر سلام بھیجا گیا ہے

عبد الرحمان عبدالله الارحبی کے بیٹے تھے۔ ارحب شیعہ قبیلے بنی‌ ہمدان کی ذیلی شاخ ہے

خصوصیات اور اوصاف

عبد الرحمان اصحاب امام حسین میں سے شجاع اور دلاور مرد تھے ۔ کوفے کی ایک مؤثر شخصیت اور امام علی (ع) کے تابعین میں گنے جاتے ہیں۔

کوفیوں کی نامہ رسانی

کوفہ کے لوگ جب مدینے میں امام حسین کے بیعت نہ کرنے اور مکہ میں آنے سے باخبر ہوئے تو انھوں نے حضرت امام حسین کو خطوط لکھے . عبد الرحمان بن عبدالله و قیس بن مسہر تقریبا 53 خطوط لے کر مکہ میں امام حسین ع کے پاس آئے۔اور ایک قول کی بنا پر 153 خطوط اور اخبارالطوال کے مطابق 50تھے۔ان تمام خطوط میں امام کو کوفہ آنے کی دعوت دی گئی تھی ۔

یہ 10 رمضان یا 12 ماه رمضان سال 60 قمری کو مکہ میں وارد ہوئے عراق کے دیگر خطوط لانے والوں نے بھی مکہ میں امام سے ملاقات کی اور آپ کو وہ خطوط پہنچائے ۔

لیکن ایک اور نقل کے مطابق عبد الرحمان اور 150 افراد دیگر اپنے ہمراہ دو یا تین خطوط رکھتے تھے، مکہ آئے اور امام سے ملے.

کوفے کا سفر

امام حسین نے کوفیوں کے ان خطوط کے جواب میں مسلم بن عقیل کو قیس بن مسہر صیداوی، عبد الرحمان بن عبدالله اور عمارۃ بن عبید سلولی کے ساتھ کوفہ روانہ کیا۔

شہادت

عبد الرحمان مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد مخفیانہ طور پر کوفے سے نکلے اور امام حسین کے قافلے سے مل گئے عبد الرحمن عاشورا کے روز امام حسین کی اجازت سے میدان کارزار میں گئے ۔ چند لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے کے بعد خود شہید ہو گئے۔انھیں پہلے حملے میں شہید ہونے والوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ بنی‌ اسد نے ان کے جسد کو دیگر شہدا کے ساتھ ایک قبر میں دفنایا ۔

رجزخوانی

عبد الرحمان نے میدان جنگ میں درج ذیل رجز پڑھے:

انی لمن ینکرنی ابن الکدنانی علی دین حسین و حسن
جو مجھے نہیں جانتا میں اسے کہتا ہوں میں ابن کدن ہوں بے شک میں حسن اور امام حسین کے دین پر باقی ہوں

سماوی نے ان اشعار کی نسبت اس کی طرف دی ہے :

صبراً علی الاسیافِ وَالاسِنَّةصبراً علیها لدخول الجنّة

حوالہ جات

کتابیات

  • ابن اعثم الکوفی، الفتوح، تحقیق علی شیری، بیروت، دارالأضواء، چاپ اول، 1991م، ج5.
  • شیخ مفید؛ الارشاد، قم، کنگره شیخ مفید، 1413ق.
  • ابوالفداء اسماعیل بن عمر ابن کثیر، البدایہ و النہایہ، بیروت، دارالفکر، 1986م، ج8.
  • محمد السماوی، ابصار العین فی انصار الحسین(ع)، تحقیق محمد جعفر الطبسی، مرکز الدرسات الاسلامیہ لممثلی الولی الفقیہ فی حرس الثورة الاسلامیہ، چاپ اول.
  • محمد بن جریر الطبری، تاریخ الأمم و الملوک (تاریخ الطبری)، تحقیق محمد ابوالفضل ابراہیم، بیروت، دارالتراث، چاپ دوم، 1967م.
  • السید ابراہیم موسوی زنجانی، وسیلہ الدارین فی انصار الحسین(ع)، بی¬جا، چاپ سوم، 1410ق.
  • الامام احمد بن یحیی بن جابر البلادری، انساب الاشراف، ج3، بیروت، دارالفکر، چ اول، 1417ق.
  • علامه محمدباقر مجلسی، بحارالانوار، ج45، بیروت، مؤسسہ وفا، داراحیا التراث العربی، چ3، 1403ق.
  • شیخ محمدبن طاہر السماوی، ابصار العین فی انصار الحسین، تحقیق شیخ محمد جعفر الطبسی، نشر مرکز الدراسات الاسلامیہ لمثلیہ الولی الفقیہ فی حرس الثوره الاسلامیہ، چ اول، 1377ش.
  • ابی حنیفہ احمد بن داود الدینوری، الاخبار الطول، تحقیق عبدالمنعم عامر، ایران، قم، شریف رضی، 1370ش.

Tags:

عبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی نام و نسبعبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی خصوصیات اور اوصافعبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی کوفیوں کی نامہ رسانیعبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی شہادتعبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی حوالہ جاتعبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبی کتابیاتعبد الرحمٰن بن عبداللہ ارحبیامام حسینشہادتمسلم بن عقیلکوفہکوفیوں کے خطوط امام حسین کے نام

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سافٹ کور فحش نگاریابو حنیفہفہرست عباسی خلفاءفتح سندھمردم شماری پاکستان 2023ءاحمد رضا خاندریائے سندھجوڈی فوسٹروحینماز مغربچیک جمہوریہترکیب نحوی اور اصولبدرنصرت فتح علی خاناعتکافعمار بن یاسراسلامی اقتصادی نظاماسم مصدرہندوستان میں مسلم حکمرانیادریسبلاغتصلاح الدین ایوبیراجپوتتاریخ اسلامبابا فرید الدین گنج شکراسماعیلیقیامتفاطمہ زہراڈپٹی نذیر احمدآئینامیر تیموریزید بن معاویہمسلم بن الحجاجابو الاعلی مودودیانس بن مالکالقاعدہپہاڑجمع (قواعد)انتخابات 1945-1946سینٹ-مگنےمستنصر حسين تارڑہلاکو خانپاک چین اقتصادی راہداریحدیث جبریلناول کے اجزائے ترکیبیروزہالتوبہہندوستانمراۃ العروسابو سفیان بن حربجنغلام عباس (افسانہ نگار)پارہ (قرآن)ذرائع ابلاغاہل تشیعاسلام بلحاظ ملکہندی زبانشکوہشاعریملتانکشمیرگھوڑاسوڈانمحفوظاسم صفتام ایمنمسجدیروشلمشیعہ اثنا عشریہتصوفکشمیری زباناحمد ندیم قاسمیامریکی ڈالرموہن جو دڑوعصمت چغتائیتعلیمغزوہ موتہ🡆 More