پودینہ
صورت حال | |
---|---|
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع | |
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
جنس: | Mentha |
نوع: | arvensis |
سائنسی نام | |
Mentha arvensis لنی اس ، 1753 | |
مرادفات | |
فہرست ..
| |
درستی - ترمیم |
فارسی سے اردو میں اصل صورت اور معنی کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے 1786ء کو 'دو نایاب زمانہ بیاضیں" میں مستعمل ملتا ہے- پودینہ کا لغت میں معنی ہے ایک خوشبودار روئیدگی جو دواؤں میں کام آتی ہے اور جس کی چٹنی بنائی جاتی ہے۔ اس کی پتیاں کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔
پودینہ زیادہ تر نم مٹی میں بہترین نشو و نما پاتے ہیں۔ اور دنیا کے کئی ممالک میں یہ پایا اور مختلف طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پودوں کی لمبائی 10-120 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور وہ غیر منقولہ علاقے میں پھیل سکتی ہے۔ یہ بہت تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اس لیے بعض لوگوں کو اس سے نا گواری بھی ہوتی۔
کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں سیبی پودینہ، رنگ برنا، پودینہ، سیاہ پودینہ، سفید پودینہ، ادرکی پودینہ، لیمونی پودینہ، کالی نفسی پودینہ، خوشبودار معروف اقسام ہیں۔
کی پتیاں کھانے کو خوشبودار لذیذ اور ذائقے دار بناتی ہیں، قدرت نے پودینے میں بے شمار خصوصیات چھپا رکھی ہیں، اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔
پودینے کی تاثیر گرم اور خشک ہے پیٹ کے امراض کے لیے بہت شافی دوا ہے، کھٹی ڈکاروں سے نجات ملتی ہے، سانس میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کو زہر کا توڑ بھی کہا جاتا ہے بچھو شہد کی مکھی بھر وغیرہ کے کاٹنے پر پودینے کا لیپ لگانے سے آرام ملتا ہے۔
This article uses material from the Wikipedia اردو article پودینہ, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.