ٹرمپ ٹاور: مین ہٹن نیویارک میں واقع فلک بوس عمارت

ٹرمپ ٹاور (انگریزی: Trump Tower) مین ہٹن نیو یارک میں واقع ایک فلک بوس عمارت ہے، جس میں تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ دفاتر اور رہائشی یونٹس بھی موجود ہیں۔ یہ مین ہٹن کے علاقے میں ایسٹ 56 اور 67 اسٹریٹ کے درمیان ففتھ ایونیو پر واقع ہے۔ ٹرمپ ٹاور ری انفورسڈ کنکریٹ سے تعمیر کردہ عمارت ہے، جس کی بیرونی دیوار گہرے رنگ کے شیشے کی ہے۔ عمارت کے سامنے کا ڈیئزائن دندانہ دار ہے اور یہ 28 کونوں پر مشتمل ہے۔ اتنی تعداد میں کونے ڈیزائن کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کونے ولے کمرے تعمیر کرنا تھا، جس میں اس کے آرکیٹکٹ Der Scutt کامیاب رہے۔ یہ عمارت 1980ء سے 1983ء کے درمیان تعمیر کی گئی۔ اس کا افتتاح 30 نومبر 1983ء کو ہوا۔ یہ عمارت پہلے دن سے ہی اپنی خونصورتی اور ایٹریم کی وجہ سے سیاحوں اور شاپنگ ے رسیاؤں کا پسندیدہ مقام بنی ہوئی ہے۔

ٹرمپ ٹاور
ٹرمپ ٹاور: مین ہٹن نیویارک میں واقع فلک بوس عمارت
ففتھ ایونیو سے منظر
عمومی معلومات
حیثیتمکمل
قسمڈیپارٹمنٹل اسٹور، دفاتر، رہائش
معماری طرزجدت پسندی
مقام721 ففتھ اینیو
نیویارک شہر، نیویارک 10022
ریاستہائے متحدہ امریکا
موجودہ کرایہ دارٹرمپ آرگنائزیشن
نام پرڈونلڈ ٹرمپ
آغاز تعمیر1979ء (1979ء)
افتتاحنومبر 30، 1983؛ 40 سال قبل (1983-11-30)
لاگت300 ملین ڈالر
مالکڈونلڈ ٹرمپ، ٹرمپ آرگنائزیشن
اونچائی
تعمیراتی664 فٹ (202 میٹر)
تکنیکی تفصیلات
موادکنکریٹ
منزلوں کی تعداد58
لفٹیں34
ڈیزائن اور تعمیر
معمارDer Scutt
تعمیراتی فرمPoor, Swanke, Hayden & Connell
ڈیولپرڈونلڈ ٹرمپ
ساختی انجینئرIrwin Cantor
دیگر معلومات
ریستورانوں کی تعداد3
بارز کی تعداد1

ٹرمپ ٹاور کی سائٹ پر اس سے پہلے نیویارک کا مشہور زمانہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور Bonwit Teller قائم تھا، جسے منہدم کر کے وہاں ٹرمپ ٹاور کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ڈیپارٹمنٹ اسٹور کومنہدم کیے جانے کے خلاف عوام کا احتجاج بھی دیکھا گیا تھا۔ ٹرمپ ٹاور کے پانچ منزلوں پر مشتمل ایٹریم میں مصنوعی چشمہ (Waterfall)، ٹرمپ گِرل، ٹرمپ کیفے اور ٹرمپ بار شامل ہیں۔ یہان ایک ایسی دکان بھی مووجود ہے جہاں صرف ٹرمپ برانڈ کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ ایٹریم کے بعد دفاتر کے فلورز ہیں، جس کے بعد کنڈومینیم اپارٹمنٹس کے 39 فلورز ہیں۔ 263 پرتعیش اپارٹمنٹس کو بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈئزائنرز نے سجایا ہے، جہان دنیا کے چند امیر ترین افراد رہائش پزیر ہیں۔ اب سے آخری منزل کو 68 ویں فلور کا نمبر دیا گیا ہے، تاہم ضروری نہیں کہ اس بلڈنگ میں ہر فلور کو دیا جانے والا نمبر اس کا اصل فلور نمبر ہی ہو۔ کئی بین الاقوامی برانڈز کے فلیگ شپ اسٹور بھی اس عمارت کے نچلے فلورز پر موجود ہیں۔ ٹرمپ کا اپنا اپارٹمنٹ اس عمارت کے آخری تین فلورز پر موجود ہے جہاں ایک پرائیویٹ لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے دفاتر بھی اسی عمارت میں ہیں۔ ٹرمپ کے رئیلٹی شو The Apperantice کی شوٹنگ بھی اسی عمارت میں کی جاتی تھی، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم بھی اسی عمارت سے چلائی تھی۔ ٹرمپ 2020ء کی اپنی صدارتی مہم کا ہیڈ کوارٹر بھی اسی بلڈنگ کو بنانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

حوالہ جات

Tags:

1980ء1983ءانگریزینیو یارک

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

انا لله و انا الیه راجعونتشہدفقہ حنفی کی کتابیںانتظار حسینمرکب یا کلاماسکندر مرزاساختیاتزرتشتیتاسمائے نبی محمدمسجداسماعیلیقانون اسلامی کے مآخذموہن جو دڑوآگ کا دریاامجد اسلام امجداردو شاعریماریہ قبطیہصحیح بخاریابلیسفہرست پاکستان کے فلاحی ادارےہلاکو خانجماعت اسلامی پاکستانزکریا علیہ السلامبریلوی مکتب فکراسم مصدرسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتبرطانوی راجنظام الدین اولیاءحرفیزید بن معاویہہاروت و ماروتشجر غرقدرموز اوقافحمزہ بن عبد المطلباشعاعی تنزلکشتی نوحپاکستان میں تعلیممسیلمہ کذاباسلام بلحاظ ملکزینب بنت علیمشتاق احمد يوسفیفسطائیتسید احمد خانفاطمہ زہراکرشن چندراسم موصولمینار پاکستانعلم تجویدشیخ مجیب الرحمٰناپرنا بالنخاکہ نگاریام ایمنمرزا محمد رفیع سوداسرمایہ داری نظامذوالفقار علی بھٹواولاد محمدسافٹ کور فحش نگاریعطا اللہ شاہ بخاریپاکستانی روپیہتابوت سکینہدبستان دہلیمردم شماری پاکستان 2023ءجمہوریتمکروہ تحریمیہندوستان میں مسلم حکمرانیاصطلاحات حدیثاورنگزیب عالمگیرہندوستانعراقابو جہلنواز شریفایہام گوئیمترادفبر صغیر کی انسانی نسلیںاسلامی عقیدہپاکستان کی یونین کونسلیںبادشاہ🡆 More