مقام تنعیم

مدینہ منورہ جانے والے راستے پر تنعیم کے مقام پر حرم مکہ کی حدود ختم ہوتی ہیں۔ یہاں ایک مسجد ہے جو سیدہ عائشہ ا سے موسوم ہے۔ اسے مسجد تنعیم بھی کہا جاتا

آغاز عمرہ کی حد

دور قدیم سے مکہ کے رہنے والے عموماً عمرہ ادا کرنے کے لیے یہاں آ کر احرام باندھتے ہیں۔ ویسے تو اہل مکہ کسی بھی جانب حرم کی حدود سے باہر جا کر احرام باندھ کر عمرہ کرنے کے لیے آسکتے ہیں لیکن ان کی ترجیح یہی مسجد عائشہ ہوتی ہے کیونکہ یہ مسجد الحرام سے قریب ترین ہے اور یہاں سے حرم تک ٹرانسپورٹ باآسانی دستیاب ہے۔

سیدہ عائشہ ا حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی مخصوص ایام کے باعث عمرہ ادا نہ کر سکی تھیں۔ حج کے بعد انھوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ و سلم سے اس حسرت کا اظہار کیا تو آپ نے انھیں ان کے بھائی عبد الرحمٰن کے ساتھ اس مقام تک بھیجا جہاں سے انھوں نے احرام باندھ کر واپس کعبہ آ کر عمرہ ادا کیا۔ جب سیدنا عبد اللہ بن زبیر ما نے کعبہ کی از سر نو تعمیر کی تو سب لوگوں کو حکم دیا کہ وہ مقام تنعیم سے احرام باندھ کر آ کر عمرہ ادا کریں۔

حدود مکہ

سیدنا ابن عباس ؓ فرماتے ہیں: فج سے تنعیم تک کا علاقہ مکہ کہلاتا ہے اور بیت اللہ سے بطحا تک کا علاقہ بکہ کہلاتا ہے۔ امام شعبہؒ، ابراہیم نخعی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ’’بیت اللہ اور مسجد کا نام بکہ ہے۔‘‘ امام زہری کا قول بھی یہی ہے۔ عکرمہ اور میمون بن مہران کا قول ہے کہ بیت اللہ اور اس کے اردگرد کا علاقہ بکہ ہے، اس کے باہر کا علاقہ مکہ ہے، البتہ ابو مالک، ابوصالح، ابراہیم نخعی، عطیہ عوفی اور مقاتل بن حیان نے کہا ہے کہ بکہ صرف بیت اللہ شریف ہے اور اس کے ماسوا سارا شہر مکہ ہے

تنعیم کہلانے کی وجہ

یہ مکہ کے قریب حدودِ حرم کے باہر شارع مکہ مدینہ پر ایک مقام ہے۔ یہیں مسجد عائشہ واقع ہے۔ اسے تنعیم اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے دائیں جانب پہاڑ ہے جس کا نام نعَیم ہے۔ ایک اور پہاڑ اس کے شمال میں ہے جسے ناعم کہا جاتا ہے اور وادی کا نام نعَمان ہے۔

حوالہ جات

Tags:

مقام تنعیم آغاز عمرہ کی حدمقام تنعیم حدود مکہمقام تنعیم تنعیم کہلانے کی وجہمقام تنعیم حوالہ جاتمقام تنعیممدینہ منورہمسجد تنعیممسجد عائشہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

غریدہ فاروقیعیسی ابن مریممغلیہ سلطنتقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتمرزا فرحت اللہ بیگاجماع (فقہی اصطلاح)قرآن میں انبیاءہاروت و ماروتجغرافیہ پاکستانصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیبلعل شہباز قلندرغزلجدہغزوہ بنی قریظہتلمیحدہشت گردیتوحیدسفر نامہیمنسورہ بقرہمشنری پوزیشنفتح اندلسخلافت امویہسیدحفصہ بنت عمرمصنف ابن ابی شیبہشب براتابو ایوب انصاریسکندر اعظمانگریزی زبانمحمد علی جناحسفر طائفموبائلمسلم بن الحجاجفاعل-مفعول-فعلایوان بالا پاکستاننظمکشمیرسودتاریخ ہندمعتزلہجنوبی ایشیاطلحہ بن عبید اللہغالب کے خطوطجمہوریتیعقوب (اسلام)یوم پاکستانانتظار حسینجمع (قواعد)دوسری جنگ عظیمفاطمہ جناحآریاقرآن میں مذکور خواتینذو القرنینقرآنی معلوماتنور الدین زنگینواز شریفبواسیرجزاک اللہہم قافیہطلحہ محموداسلامی معاشیاتاسحاق (اسلام)مملکت متحدہشعب ابی طالبامجد فرید صابریوزیر خارجہ پاکستاناجازہفہرست بلند ترین ڈومین نیمخواب کی تعبیرجنگ یمامہاردو زبان کے مختلف نامشیعہ کتب کی فہرستخضر راہپاکستانی ثقافتکشور ناہیدصحیح بخاری🡆 More