شرادھ: ہندو دھرم میں موت کی ایک رسم

شرادھ (سنسکرت: श्राद्ध) مرگ و موت سے متعلقہ رسومات کی ایک ہندو مذہبی اصطلاح ہے۔ شرادھ اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ایسا فعل ایسی عبادت جو دل و جان، صدق دل اور مکمل خشوع و خضوع سے کی جائے۔ ہندو دھرم کے مذہبی عقائد و رسوم میں سے ایک خراج تحسین یا خراج عقیدت پیش کرنے کی رسم ہے جس کے بارے میں عقیدہ ہے کہ ہر ہندو کو اپنے آباد واجداد کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے بالخصوص اپنے آنجہانی والدین کے لیے تو ضرور ہی ہر ایک کویہ خراج کی رسم ادا کرنا چاہیے۔ اس پوجا کی رسم کا ماخذ و بنیادی خیال بلاشبہ یہی ہے کہ لوگ اپنے والدین اور آبا و اجداد کی ان شفقتوں اور مہربانیوں کا شکریہ ادا کریں جن کی بنا پر آج وہ معاشرے میں کوئی مقام رکھتے ہیں یا یہ کہ جو بھی آج ان کے پاس ہے اور اور وہ جو کچھ بھی ہیں اس کا سبب اور اس کے پس پردہ ان کے ماں باپ کی انتھک محنت، محبت، شفقت اور تربیت کار فرما ہے۔ لہذا انھیں چاہیے کہ وہ ان سے اظہار عقیدت و محبت کرتے ہوئے پوجا کی یہ رسم ادا کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کریں ا ور ان کی اخروی منازل کی آسانی کے لیے دعا بھی کریں۔اسے یوم یاد آوری بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہ پوجا ماں اور باپ دونوں کے لیے علاحدہ علاحدہ سر انجام دی جاتی ہے۔ ہر دو کی برسی والے دن یا پِتر پَکش (سنسکرت: पितृपक्ष) یا شرادھ پکش (اجداد کا پندرھرواڑہ) خزاں میں شرادھ نوراتری سے عین پہلے اس رسم کو ادا کیا جاتا ہے۔

رسومات

اس رسم کو ادا کرنے کے لیے ”کرتا“ (وہ فرد جسے شرادھ کی رسم ادا کرنا ہوتی ہے) اُس دن اپنے عزیز و اقارب، احباب اور برہمن پنڈتوں کو مدعو کرتا ہے۔ پنڈتوں کی توقیر وہ بالکل اپنے والدین کے جیسی کرتا ہے۔ پھر وہ ہوَن (آگ کی ایک رسم) کی رسم ادا کرتا ہے اور آنجہانی ارواح کو چاولوں کے بنے گولے (پنڈ پردان رسم جو آبا و اجداد کی ارواح کو ہدیہ کی جاتی ہے) نذر کرتا ہے۔

حوالہ جات

Tags:

خراجسنسکرتعبادتہندو مت

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بنو قریظہنکاح متعہاسم علمفعل معروف اور فعل مجہولسورہ الرحمٰننشان حیدربئر غرسقافیہپاکستان قومی کرکٹ ٹیمنسب محمد بن عبد اللہلوط (اسلام)احمد شاہ ابدالیکشمیرمیا خلیفہابن رشدرابطہ عالم اسلامیاحمد ندیم قاسمیمینار پاکستانہیر رانجھاحیدر علی آتش کی شاعریفارسی زبانعرب قوممعجزہ (اسلام)کلوگرامہندی زبانشدھی تحریکعراقابلاغ کے دو مرحلہ بہاؤ کا نظریہپروین شاکرمالک بن انسفاعلقتل علی ابن ابی طالببانگ درایوروکلمہجنگ یرموکوضوراجا داہرابو الکلام آزادایمان مفصلعلم نجوماسلام اور یہودیتسلسلہ قادریہسفر نامہمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچاعمران خاننوح (اسلام)لغوی معنیاڑھائی دن کا جھونپڑاعبد اللہ بن مسعودحدیث ثقلینابولہباسرار احمداعجاز القرآنادبابراہیم (اسلام)فیروز شاہ تغلقکنایہفیض احمد فیضغسل (اسلام)ابن خلدونجنگ پلاسیکتب احادیث کی فہرستجنتعالمگیریتبرصغیر میں تعلیم کی تاریخسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتفہرست ممالک بلحاظ آبادیاسم مصدرمحمد ضیاء الحققراء سبعہوحیمثنویمیراجینمرودشملہ وفدغزوہ موتہپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پاکستان)🡆 More