شاہ عقیق بابا: روحانی سرجن

سید اصغر علی شاہ بخاری المعروف شاہ عقیق/یقیق بابا یا روحانی سرجن، سہروردیہ سلسلے کے ولی بزرگ گذرے ہیں۔ انھیں ایک ہندو شخص نے جس کا تعلق ایک ڈاکو ٹولی سے تھا، سنہ 1451ء میں شہید کیا تھا۔

شاہ عقیق بابا: شجرۂ نسب, ابتدائی زندگی, وجہ وفات
شاہ عقیق بابا
شاہ عقیق بابا: شجرۂ نسب, ابتدائی زندگی, وجہ وفات
شاہ عقیق بابا: شجرۂ نسب, ابتدائی زندگی, وجہ وفات
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1432ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اچ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1451ء (18–19 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سندھ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن چوہڑ جمالی،  ضلع سجاول  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شجرۂ نسب

شاہ عقیق بخاری کا شجرہ نسب علی المرتضی سے جا ملتا ہے۔ اصغر علی (شاہ عقیق) بن شریف بن عبد اللہ بن عبد الحمید بن عبد المجید بن علی اصغر بن محمود بن جلال الدین بن الموئد بن جعفر بن محمد بن محمود بن احمد بن علی بن جعفر بن محمد تقی بن علی رضا بن موسی کاظم بن جعفر صادق بن زین العابدین بن حسین بن علی بن ابی طالب۔

ابتدائی زندگی

شاہ عقیق بابا کا عرصہ حیات 1432ء سے 1451ء تک ہے۔ شاہ عقیق کا تعلق سہروردی سلسلے سے تھا۔ جب آپ کے والد محمد شریف الدین بخاری کا انتقال ہوا تو اپ نے 7 سال کی عمر میں اپنے بھائی عبد اللہ شاہ بخاری کے ہمراہ اوچ شریف سے سندھ ہجرت کی۔

عبداللہ شاہ بخاری المعروف جلالی، سید کستوری شاہ بخاری، کبیرالدین بخاری المعروف مسکین شاہ اور شاہ موسیٰ سہروردیہ سلسلہ کے اولیا اور شاہ عقیق بابا کے بھائی تھے۔

وجہ وفات

1451ء/855ھ کا زمانہ تھا۔ غالباً ماہِ جمادی الاول کی نوچندی سنیچر (چاند کے پہلے ہفتہ) کی شب بعد نمازِ عشاء شاہ عقیق بابا کی رسمِ نکاح میاں عثمان کی بیٹی سے ہو رہی تھی۔ اتنے میں پڑوس سے ایک خاتون جو بیوہ تھی، روتے ہوئے آئی اور بابا سے فریاد کی کہ ”اس کے اکلوتے بیٹے کو ڈاکوؤں نے یرغمال کر لیا ہے اور مقررہ رقم ادا کرنے کو کہا ہے۔ اگر مہلت کے اندر رقم ادا نہیں کی گئی تو میرے بیٹے کو مار دیا جائیگا“۔

آپ بیوہ عورت کے ہمراہ ڈاکوؤں کے پاس تشریف لے گئے۔ ڈاکوؤں کو اس بات کا علم تھا کہ آپ کو اللہ نے اتنی طاقت دی ہے کہ اگر بدعا دیتے تو پورا کاپورا گاؤں ہی تباہ ہوجاتا۔ لیکن انھوں نے آپ کو دیکھتے ہی آپ کا سر تن سے جدا کر دیا۔ ان کے منہ سے کلمہ شہادت کی صدائیں گونج رہی تھیں۔

عرس

ان کا عرس ہر سال جمادی الاول کی نوچندی (چاند کے پہلے) ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔ ان کا عرس مبارک ہر سال ان کے بھائی جلالی کے عرس کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ان کا عرس "شاہ عقیق ٹاؤن"، چوہڑ جمالی، ضلع سجاول میں روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین آتے ہیں۔ مزار پر مریضوں کو شفا ملتی ہے۔

روحانی سرجن

مزار پر بہت سے زائرین کا ماننا ہے کے وہ وہاں اپنے امراض سے شفایاب ہوتے ہیں۔ خواہ مرض کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ پس خواب میں دی گئی بشارت پر عمل کرنا عام طور سے ایک ضروری شرط تسلیم کی گئی ہے۔ اسی لیے اصغر علی کو روحانی سرجن کہا جاتا ہے۔

نگار خانہ

مزید پڑھیے

  • حبیبو سندھی (1986)۔ سوانح حیات شاہ یقیق شہید بخاری (بزبان سندھی)۔ چوہڑ جمالی: سوشل ویلفیئر انجمن غلامان مصطفی 

حوالہ جات

Tags:

شاہ عقیق بابا شجرۂ نسبشاہ عقیق بابا ابتدائی زندگیشاہ عقیق بابا وجہ وفاتشاہ عقیق بابا عرسشاہ عقیق بابا روحانی سرجنشاہ عقیق بابا نگار خانہشاہ عقیق بابا مزید پڑھیےشاہ عقیق بابا حوالہ جاتشاہ عقیق بابا1451ءسہروردیہشہید

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

صحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیببیعت عقبہشاہ ولی اللہاسم معرفہدیوبندی مکتب فکرقومی اسمبلی پاکستانکلوگرامگندھارا فناردو زبان کے مختلف نامتاریخ اسلامعبد المطلبصحابہ کی فہرستدجالاعرابرابطہ عالم اسلامیحفصہ بنت عمرالانفالغزوات نبویجنگ یرموکیسوع مسیحانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2000-01ءتوراتمواخاتاصناف ادبٹیپو سلطانکابینہ پاکستاناقوام متحدہاملاایران کا اسرائیل پر حملہ(2024ء)ولی دکنییوٹیوبکراچیپہلی جنگ عظیمصدام حسینفتح مکہکفراخوت فاؤنڈیشنخلافت عباسیہشوالعرب قوماسم علممشت زنیمطلععلی گڑھ مسلم یونیورسٹیفاعلمستنصر حسين تارڑحروف مقطعاتابجدبرصغیر اعدادی نظامطوطاموسی ابن عمرانتاریخفصاحتایکڑعبد العلیم فاروقیانٹر سروسز انٹلیجنسیحیی بن زکریاانگریزی زباناقبال کا مرد مومنتزکیۂ نفسمعجزات نبویمحمد تقی عثمانیشاہ جہاںاحمد قدوریسعودی عرباردو شاعریلعل شہباز قلندرحیاتیاتپاکستانحسین بن منصور حلاجحلقہ ارباب ذوقاسم ضمیراسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)حلف الفضولسورہ الفرقانکوسبلھے شاہروزنامہ جنگ🡆 More