تمنا بھاٹیہ (تلفظ; انگریزی: Tamannaah Bhatia ; پیدائش 21 دسمبر 1986ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ جو تمنا نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ تمنا بنیادی طور جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہیں۔ تیلگو اور تامل فلموں کی وہ جانی مانی اداکارہ ہیں۔
تمنا بھاٹیہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ہندی میں: तमन्ना भाटिया) |
پیدائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت | 21 دسمبر 1989
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی |
دور فعالیت | 2005–تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
تمنا نے اپنے کیریئر کی شروعات 2005ء میں بالی وڈ فلم چاند سا روشن چہرہ سے کی تھی۔ جس کے بعد وہ جنوبی بھارت کی تیلگو اور تمل فلمیں کرنے لگی۔
2013ء میں وہ ہندی-اردو سینما میں فلم ہمت والا سے واپس آئیں۔ جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ تھی۔ 2014ء میں ان کی بالی وڈ فلم ہمشکل تھی جس سیف علی خان، رتیش دیش مکھ، بپاشا باسو اور ایشا گپتا بھی اہم کردار نبھائے تھے۔ ان کی اگلی فلم اینٹرٹینمنٹ تھی جس میں وہ اکشے کمار کے مدِمقابل تھیں۔
2015ء کی ان کی فلم باہوبلی:دابگننگ کو تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم باہوبلی ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔
تمنا بھاٹیہ 21 دسمبر 1989ء کو بھارت کے شہر ممبئی میں سنتھوش اور رجنی بھاٹیا کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کا ایک بڑا بھائی آنند ہے۔ان کے والد ہیرے کے کاروباری ہیں۔ تمنا بھاٹیہ سندھی ہندو گجر نسل سے تعلّق رکھتی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے مانکے جی کوپر ایجوکیشن ٹرسٹ اسکول سے مکمل کی۔ بعد میں انھوں نے فلمی نام تبدیل کرکے تمناہ رکھ لیا۔ تمنا بھاٹیہ 13 سال کی عمر سے ہی اداکاری کررہی ہیں ، جب ان کو ہدایت کار نے اسکول کے سالانہ دن کی تقریب میں دیکھا تھا اور مرکزی کردار کی پیش کش کی جسے تمنا نے قبول کر لیا ۔ اس کے بعد وہ ایک سال تک ممبئی کے پرتھوی تھیٹر کا بھی حصہ بن گئیں۔ تمنا بھاٹیہ ابھیجیت ساونت کے البم گانے ، "لفظوں میں " میں نظر آئیں ، یہ البم 2005ء کو جاری ہوا تھا۔
تمنا بھاٹیہ کو اکتوبر 2020ء کے اوائل میں کوویڈ 19 کا شکار ہو گئیں اور ان کو حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں وہ 18 اکتوبر کو صحت یاب ہو گئیں۔
سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی اداکار | تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|
2005ء | چاند سا روشن چہرہ | جیا اوبرائے | ہندی | سمیر آفتاب | |
2005ء | شری(مسٹر) | سندھیا | تیلگو | منوج منچو | |
2007ء | ویاباری | تمل | ایس جے سوریا | ||
2008ء | کالی داس | ارچنا | تیلگو | سوشانت | |
2009ء | ایان | یُمنا | تمل | سوریا (اداکار) | |
2009ء | پیا | چاروُ لتا | تمل | کارتھی (اداکار) | نامزد:-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تمل |
2010ء | سورا | پُورنیما | تمل | وجے (اداکار) | |
2011ء | 100% لو | مہالکشمی | تیلگو | ناگ چیتنیا | بہترین اداکارہ کے لیے سائیں ایم اے اے ایوارڈ نامزد:-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو |
2011ء | بدری ناتھ | الك نندا | تیلگو | اللو ارجن | |
2011ء | اوسراویلی | نہاریکا | تیلگو | این ٹی آر جونئیر | |
2012ء | راچہ | چیتر(اممُو) | تیلگو | رام چرن | نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے سائیں ایم اے اے ایوارڈ نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے سیماایوارڈ |
2012ء | ریبل | نندنی | تیلگو | پربھاس | |
2013ء | ہمتوالا | ہندی | اجے دیوگن | ||
2014ء | ہمشکل | شانیہ | ہندی | سیف علی خان | |
2014ء | اللوڈو شرينو | (مہمان کردار) | تیلگو | - | (خصوصی ظہور) |
2014ء | انٹرٹینمنٹ | ساکشی | ہندی | اکشے کمار | |
2014ء | اگاڈو | سروجا | تیلگو | مہیش بابو | |
2015ء | باہوبلی:دا بگننگ | اونتیکا | تیلگو | پربھاس | - |
ویکی ذخائر پر تمنا بھاٹیہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
This article uses material from the Wikipedia اردو article تمنا بھاٹیہ, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.