آئس برگ

آئس برگ (iceberg) وہ برفانی تودے جوکسی گلیشئیر یا قطبی برفانی چادر سے ٹوٹ کر سمندر میں بہنے لگتے ہیں۔ یہ تودے سمندری دھاروں کی بدولت قطبین سے عام بحری راستوں میں پہنچ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آئس برگ قطبین سے بہت دور بھی مل جاتے ہیں۔ جب کوئی گلیشئیر سمندر میں اترتا ہے اور گہرے سمندر کی جانب تیزی سے سفر کرتا ہے تو اس کے اطرافی کنارے ٹوٹنے لگتے ہیں اور یہ ٹوٹے ہوئے برفانی تودے ' آئس برگ کی صورت میں سمندر میں بہنے لگتے ہیں۔ چونکہ یہ گلیشئیر کے مقابلے میں بہت ہلکے پھلکے ہوتے ہیں اس لیے سمندری دھارے انھیں تیزی سے بہاتے ہوئے عام بحری راستوں میں لے آتے ہیں۔ ان تودوں کا صرف 1/9 حصہ پانی سے اوپر اور باقی آٹھ حصے پانی میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں۔ اکثر آئس برگ الٹ کر اوندھے ہو جاتے ہیں یا پھر ترچھے ہو جاتے ہیں کیونکہ بہاؤ کے دوران پگھلاو کا عمل بھی جاری رہتا ہے۔ اور کبھی سمندری موجیں اتنی تیز و تند بھی ہوتی ہیں کہ آئس برگ اپنا توازن کھو بیٹھتے ہیں۔

آئس برگ
آرکٹک میں ایک آئس برگ.

قطبین کی برفانی چادریں بہتے ہوئے ٹوٹتی رہتی ہیں۔ یہ ٹوٹے ہوئے حصے آئس برگ بن جاتے ہیں۔ انتشار کا یہ عمل اس دباؤ کی وجہ سے بھی وقوع پزیر ہوتا ہے جو پانی اوپر کی جانب برفانی چادر پر ڈالتا ہے۔

آئس برگ ، خاص طور پر گلیشئیر سے ٹوٹنے والے ، اپنے ساتھ چھوٹے چھوٹے ریزوں کا وسیع ذخیرہ بھی لے آتے ہیں جو سمندر کی سطح پر بکھیرتے رہتے ہیں۔

آئس برگ
کہا جاتا ہے ہے کہ ٹائی ٹینک اس 'آئس برگ ' سے ٹکرا کر غرق ہوا تھا۔.

سمندر کی تہ صاف کرنے والی مشینوں میں پائے جانے والے ' آئس برگ ' کے مادوں سے پتہ چلا ہے کہ ' آئس برگ ' عموما بہت طویل سفر کیا کرتے ہیں۔

مشہور زمانہ برطانوی بحری جہاز ' ٹائی ٹینک بھی بحر اوقیانوس میں ایک 'آئس برگ ' سے ٹکرا کر غرق ہوا تھا۔

حوالہ جات

Tags:

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تلمیحاللہنشان حیدرحروف مقطعاتکائناتنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)فضل الرحمٰن (سیاست دان)پاکستان کے عام انتخابات، 2024ءاسم صفت کی اقسامحقوق نسواںابو داؤدزمین کی حرکت اور قرآن کریمكتب اربعہعلم تاریخٹیپو سلطانr15x9منطقخواجہ سراعراقمسجد اقصٰیمسیحیتحفیظ جالندھریتاج محلمومن خان مومنمالک بن انسبنی اسرائیلعلا الدین پاشاکتب احادیث کی فہرستمنافقاملاسورہ الطلاقنیلسن منڈیلاصحابیکیبنٹ مشن پلان، 1946ءفاعلچی گویراخلیج فارسمہیناوالدین کے حقوقریختہدرس نظامیطنز و مزاحلفظعبد القادر جیلانیافغانستانتشہدسلسلہ نقشبندیہسب رستدوین حدیثمجید امجدزرتشتاوقات نمازفہرست ممالک بلحاظ کالنگ کوڈبدرفقہ حنفی کی کتابیںماشاءاللہتاتاریعربی زبانپیمائشسورہ صبیت الحکمتاویس قرنیکلیم الدین احمداحدیث کساءپاکستانی ثقافتوہابیتنمازحلف الفضولنظم و ضبطبچوں کی نشوونماقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتآمنہ بنت وہبمیاں محمد بخشخواجہ غلام فریدمروان بن حکمفہرست وزرائے اعلیٰ پنجاب، پاکستانرائل چیلنجرز بنگلور🡆 More