ہیرابائی بڑودکر: کیرانہ گھرانے سے تعلق رکھنے والی کلاسیکی گلوکارہ

ہیرابائی بڑودکر (پیدائش: 30 مئی 1905ء– وفات: 20 نومبر 1989ء) کیرانہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ تھی۔ ہیرابائی استاد عبدالوحید خان کی شاگرد تھی۔

ہیرابائی بڑودکر
ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات
 

معلومات شخصیت
پیدائش 30 مئی 1905ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وادودارا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 20 نومبر 1989ء (84 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن لال قلعہ   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات بھارت (26 جنوری 1950–)
ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبد الکریم خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
سوریش بابو مانے ،  سراسوتی رانی   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع غزل ،  خیال ،  ٹھمری ،  بھجن   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی صوت   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ  
ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات پدم شری اعزاز  
ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات پدم بھوشن    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ہیرابائی کی پیدائش بمقام مراج میں 30 مئی 1905ء کو ہوئی۔ اُس کا اصل نام چمپاکلی تھا۔ ہیرابائی کے والد استاد عبد الکریم خان اور والدہ تارابائی مانے تھی۔ تارابائی مانے کے والد سردار ماروتی راؤ مانے تھا جو ریاست وڈودرا کی راج ماتا کا بھائی تھا۔ انیسویں صدی عیسوی کے ابتدائی عشروں میں استاد عبدالکریم خان ریاست وڈودرا کے شاہی موسیقار و گلوکار تھے، جہاں وہ تارابائی کو موسیقی سکھاتے تھے۔ دونوں کے مابین سلسلہ محبت کی شروعات ہوئی لیکن تارابائی کے خاندان والے اِس رشتے سے ناراض ہو گئے اور تارابائی اور استاد عبدالکریم خان نے ریاست وڈودرا چھوڑ دی اور ممبئی آ گئے۔ اِس دوران میں عبدالکریم خان کے بھائی استاد عبد الحق خان بھی اُن کے ہمراہ ممبئی آ گئے تھے۔

ہیرابائی بڑودکر: ابتدائی زندگی, موسیقی, اعزازات 
ہیرابائی کے والد استاد عبدالکریم خان

موسیقی

ہیرابائی اور اُس کے بھائی سریش بھاؤ مانے نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد عبدالوحید خان سے حاصل کی۔ بعد ازاں اپنے خالص کلاسیکی موسیقی کی تعلیم والد عبدالکریم خان سے حاصل کی جو کیرانہ گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ 1922ء میں جب استاد عبدالکریم خان نے ممبئی میں اپنی ایک کمپنی قائم کی جس میں موسیقی کی تعلیم اور موسیقی کے اسرار و روموز سکھائے جاتے تھے۔ اِس کمپنی میں ہیرابائی بھی موسیقی سیکھتی رہی۔ غالباً 1920ء یا 1921ء میں ہیرابائی نے پہلی بار عوامی سطح پر کیسربائی کیرکر کے زیر اثر 15 سال کی عمر میں گایا۔ ہیرا بائی نے گانے میں خیال، ٹھمری، غزل اور بھجن کو اختیار کیا جو جنوبی ہند میں اُس وقت مشہور ترین اصنافِ موسیقی سمجھی جاتی تھیں۔ بھارت میں ہیرابائی پہلی خاتون گلوکارہ تھی جس کی تقاریبِ موسیقی کی خاطر ٹکٹ فروخت ہوئے۔ ہندوستان میں کیرانہ گھرانہ کی مقبولیت کو ہیرابائی نے مزید ترقی دی۔ ہیرابائی نے مختلف فلموں میں بھی کام کیا جن میں سورن مندر، جانابائی اور میونسپلٹی شامل ہیں۔ نوتن سنگیت ودیالہ میں ہیرابائی نے موسیقی کی تعلیم دینا شروع کی جس کے باعث اُسے گن ہیرا کا خطاب دیا گیا۔ ہیرابائی کی موسیقی اُس کی ابتدائی زندگی میں ہی ریکارڈ کی جانے لگی تھی۔ عاجزی و انکسار اور سچ بولنے کی خوبیاں ہیرابائی کی زندگی میں بدرجہ اُتم موجود رہیں۔ ہیرابائی نے اپنی بہن سرسوتی رانے کے ساتھ ہمیشہ گایا۔

اعزازات

ہیرابائی کی موسیقی و گلوکاری کے عوض اُسے 1965ء میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 1970ء میں بھارت کے تیسرے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ ہیرابائی کو تقسیم ہند 1947ء کے موقع پر 15 اگست 1947ء کو لال قلعہ، دہلی میں بھارت کے قومی ترانہ بندے ماترم کے گانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ 1953ء میں بھارت کے افریقائی ممالک کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل رہی۔

وفات

20 نومبر 1989ء کو 84 سال کی عمر میں ہیرابائی کا ممبئی میں انتقال ہوا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

ہیرابائی بڑودکر ابتدائی زندگیہیرابائی بڑودکر موسیقیہیرابائی بڑودکر اعزازاتہیرابائی بڑودکر وفاتہیرابائی بڑودکر مزید دیکھیےہیرابائی بڑودکر حوالہ جاتہیرابائی بڑودکر1905ء1989ء20 نومبر30 مئی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مجتہدشق القمرجملہ کی اقسامثمودحسان بن ثابتكتب اربعہخدیجہ مستوراسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)سفر طائفسرعت انزالداوڑزین العابدینغبار خاطرمسدس حالیاصحاب کہفمحمد بن عبد الوہابمزاج (طب)ہجرت مدینہفقہفاطمہ جناحعلم الناسخ والمنسوخسیرت النبی (کتاب)جدول گنتیبواسیرناولوزیر خارجہ پاکستانسعد بن معاذاسلامی تقویممسلم سائنس دانوں کی فہرستمالکیکفرپشتو زبانیزید بن معاویہدعائے قنوتکامریڈجنگ جملحرب الفجارقریشموطأ امام مالکتفسیر جلالینموہن داس گاندھییہودی تاریخمترادفخلافت عباسیہزندگی کا مقصدغزالیمکہخضریوم آزادی پاکستانولی دکنیاسم مصدرفہرست ممالک بلحاظ پیداوار زرعی اشیاءخطیب تبریزیایپل انکارپوریشنچوسرچی گویراشہید (اسلام)طبیعیاترباعیسورہ بقرہآیت مباہلہروزہ (اسلام)سورہ الفتحانجمن پنجاببانو قدسیہقرارداد مقاصدافلاطونقومی اسمبلی پاکستانغزوہ خندقعلی ابن ابی طالبموسی ابن عمرانہند بنت عتبہمحمد اقبالانسانی حقوقمہدیکعب بن اشرفٹیپو سلطانداؤد (اسلام)🡆 More