عصبات

عَصَبات(جن کا حصہ مقرر شدہ نہ ہو) وراثت کی تقسیم میں ایک اصطلاح ہے جیسےاصحاب فرائض۔ عصبات۔ ذوی الارحام۔وغیرہ

معانی

عصبات عصبہ کی جمع یعنی وہ لوگ جن کے حصے (میراث میں) مقرر شدہ نہیں البتہ اصحاب فرائض سے جو بچتا ہے انھیں ملتا ہے اور اگر اصحاب فرائض نہ ہوں تو تمام مال(ترکہ)انہی میں تقسیم ہو جاتا ہے۔
عصبۃ۔ عصب سے العصب کے معنی بدن کے پٹھے۔ جو جوڑوں کو تھامے ہوئے ہیں۔ الاعصاب۔ پٹھے۔ مضبوطی کے ساتھ باندھنے کو عصب کہتے ہیں۔ العصبۃ۔ وہ جماعت جس کے افراد ایک دوسرے کے حامی اور مددگار ہوں۔ اور اس طرح طاقت اور مضبوطی کا سبب بنیں۔ عصبات کی دو قسمیں ہیں: (1) عصبہ نسبی۔ (2) عصبہ سببی اجاةغ فما احغو لي فد للبذ طغى العبى له طاجخبا

عَصَبہ نسبی

وہ رشتہ دار ہیں جن کے مقررہ حصے نہیں ہیں بلکہ اصحاب فرائض سے اگر کچھ بچتا ہے تو انھیں ملتا ہے۔ عصبہ نسبی کی تین قسمیں ہیں: (1) عصبہ بنفسہٖ۔ (2) عصبہ بغیرہٖ۔ (3) عصبہ مع غیر ہٖ۔

عَصَبہ بنفسہٖ

اس سے مراد وہ مرد ہے کہ جب اس کی نسبت میت کی طرف کی جائے تو درمیان میں کوئی عورت نہ آئے، عصبہ بنفسہٖ کی چار قسمیں ہیں:

  • پہلی قسم: جز و میت، یعنی بیٹے پوتے (نیچے تک)
  • دوسری قسم: اصل میت، یعنی میت کاباپ دادا (اوپر تک)
  • تیسری قسم: میت کے باپ کا جزو، یعنی بھائی پھر ان کی مذکر اولاددر اولاد (نیچے تک)
  • چوتھی قسم: میت کے دادا کا جزء یعنی چچا پھر ان کی مذکر اولاد در اولاد (نیچے تک)
  • ان چاروں قسموں میں وراثت بالترتیب جاری ہو گی اور ترتیب وہی ہے جو ہم نے تقسیم میں اختیار کی ہے یعنی اگر پہلی قسم کے لوگ موجود ہیں تو دوسری قسم کے لوگ عصبہ نہیں بنیں گے اور دوسری قسم کے ہوتے ہوئے تیسری قسم کے عصبہ نہیں بنیں گے اور تیسری قسم کے ہوتے ہوئے چوتھی قسم کے نہیں بنیں گے

عَصَبہ بغَیْرِہٖ

عصبہ بغیرہ یہ وہ چارعورتیں ہیں جن کا مقررہ حصہ نصف یا دو تہائی ہے یہ عورتیں اپنے بھائیوں کی موجودگی میں عصبہ بن جائیں گی اور بجائے فرض کے صرف بطور عصوبت جو ملے گا وہ لیں گی، وہ عورتیں یہ ہیں:

  • (1) بیٹی۔
  • (2) پوتی۔
  • (3) حقیقی بہن۔
  • (4) باپ شریک بہن۔

عَصَبَہ معْ غیْرِہٖ

عصبہ مع غیر ہ سے مراد وہ عورت ہے جو دوسری عورت کے ساتھ مل کر عصبہ بن جاتی ہے جیسے حقیقی بہن یا باپ شریک بہن ،بیٹی کے ہوتے ہوئے عصبہ بن جاتی ہے۔

عَصَبہ سببی

اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے کوئی غلام آزاد کیا ہو اور وہ غلام مر گیا ہو اور غلام کا کوئی رشتہ دار نہ ہو صرف اس کو آزاد کرنے والا شخص ہو اب اس کا آقا اس کو آزاد کرنے کے سبب اس کی میراث کا مستحق ہو گا۔ ان کو مولی العتاقہ بھی کہتے ہیں۔ اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے کوئی غلام آزاد کیا ہو اور وہ غلام مر گیا ہو اور غلام کا کوئی رشتہ دار نہ ہو صرف اس کو آزاد کرنے والا شخص ہو اب اس کا آقا(مالک)اس کو آزاد کرنے کے سبب اس کی میراث کامستحق ہو گا

حوالہ جات

مزید دیکھیے

Tags:

عصبات معانیعصبات عَصَبہ نسبیعصبات عَصَبہ سببیعصبات حوالہ جاتعصبات مزید دیکھیےعصباتاصحاب فرائضذوی الارحام

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تاریخ پاکستاناسرائیلسعودی عربموہن داس گاندھیاسلام اور یہودیتاقسام حجسورہ الرحمٰنمسجد اقصٰیبچوں کی نشوونماعلی گڑھ تحریکتعویذقوم سباآئین پاکستان 1956ءغزوہ حنیناسلام میں چوریپروین شاکرسورہ کہفابولہبایوب خانسنتایپل انکارپوریشنمسلم بن الحجاجخبر واحد (اصطلاح حدیث)بناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامیسوع مسیحفورٹ ولیم کالجذرائع ابلاغسعادت حسن منٹوعلی ہجویریعبد الستار ایدھیقوم عادباب خیبرانگریزی زبانغزوہ بنی قینقاعکتب احادیث کی فہرستکارل مارکسخراجنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)صنعت مراعاة النظیرمحمد علی مرزاحجر اسودہارون الرشیدحیدر علی آتشانجمن ترقی اردوبھارتی انتخاباتزید بن حارثہطارق بن زیادمختار ثقفیفقہ حنفی کی کتابیںابو جہلخطبہ حجۃ الوداعفلسطینفاعل-مفعول-فعلتعلیموضومعتزلہبلاغتاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیتحویل قبلہادبابو جعفر المنصورتحریک پاکستانغزوہ تبوکوحشی بن حرباشفاق احمداسلام میں زنا کی سزاہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءبابا فرید الدین گنج شکرجہنمخلافتانس بن مالکپشتو حروف تہجیپاکستانی افسانہقرآن اور جدید سائنسردیفمشت زنی🡆 More