درخواست

درخواست (انگریزی: Petition) ایک گزارش ہوتی ہے کہ کچھ کیا جائے، جو زیادہ تر کسی سرکاری افسر یا عوامی ارباب مجاز سے کی جاتی ہے۔ خدا سے کی جانے والی التجاؤں کو دعا یا عبادت کہی جاتی ہے۔

درخواست
مسز ایمیلین پینک ہرسٹ، جو خواتین کے حق رائے دہی تحریک سے تعلق رکھتی تھیں، بکنگھم محل کے باہر گرفتار کرلی جاتی ہیں۔ یہ مئی 1914ء کی بات ہے جب وہ اپنی مہم کی درخواست اس وقت کے انگلستان کے سریر آرائے سلطنت شاہ جارج چہارم کو اپنے مقصد و مہم کی درخواست دینا چاہتی تھیں۔

عام بول چال میں کوئی درخواست ایک دستاویز ہے جو کسی افسر کے نام لکھی جاتی ہے اور جس پر عمومًا متعداد افراد کے دستخط ہوتے ہیں۔ درخواستیں کئی بار لکھاوٹ میں ہونے کی بجائے زبانی بھی ہوا کرتی ہیں اور یہ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی فراہم کی جا سکتی ہیں۔ مختلف مقاصد کے لیے درخواستیں ویسے تو کئی آن لائن ویب سائٹوں اور فورموں کے ذریعے پیش کی جا سکتی ہیں، تاہم ان میں ایک معروف نام چینج ڈاٹ او آر جی ہے، جہاں آئے لوگ عوامی نوعیت کے مسائل پر دستخطیں کرواتے رہتے ہیں۔

چینج ڈاٹ او آر جی پر پیش کی گئی کامیاب درخواستوں میں سے چند یہ ہیں: این ڈی ٹی وی کے لیے ایک درخواست کی گئی تھی عالمی ادارہ صحت کے رہنمایانہ خطوط کے تحت ہی خود کشیوں کی رپورٹ پیش کی جائیں۔ اس کے لیے #SpareTheSansani (سنسی سے بچیے) کا ہیش ٹیگ بھی وضع کیا گیا تھا۔ ایسے ہی ایک دستخطی مہم کے بعد ایئر انڈیا نے اپنی پروازوں کے دوران پلاسٹک کے استعمال کے ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی پلیٹ فارم کی درخواستوں کے بعد ایمیزون اور فلپ کارٹ نے اپنی مصنوعات کی فراہمی کو پلاسٹک کے مواد سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ لوگ ہجومی انداز میں انٹرنیٹ پر ارباب مجاز کو ای میل بھیج کر کسی خاص مقصد پر توجہ مبذول کرواتے ہیں۔ اکثر ای میل کا موضوع اور عمومی متن طے شدہ ہوتا ہے۔ کئی اجتماعی خط بھی لکھے جاتے ہیں۔ فعالیت پسند لوگ کئی بار عوام کے مسائل پر کھلے خط لکھتے ہیں۔ یہ خط کسی مخصوص شخص یا ذمے دار عہدے کے علاوہ صحافت اور الیکٹرانیک میڈیا کے لیے بھی جاری ہوتے ہیں۔ شخصی ملاقاتیں اور زبانی یاد دہانیاں بھی درخواست کا ایک طریقہ ہے۔ عدالت میں بھی لوگ کسی معاملے پر درخواست دائر کر سکتے ہیں، جو بعد میں مقدمے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

انگریزیخدادعاعبادت

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سنگٹھن تحریکصدام حسینآمنہ بنت وہبمراکشپاکستان تحریک انصافمجموعہ تعزیرات پاکستانتصوفاحمد فرازبرطانوی ہند کی تاریخاسلام اور یہودیتآخرتجنگ پلاسیطوطامہیناحقوق العبادتاریخ اعوانسجدہ تلاوتتفاسیر کی فہرستابو جعفر طحاویتیندوامستی دروازہتعویذخطبہ حجۃ الوداعداستان امیر حمزہجمع (قواعد)دہشت گردیمسئلۂ فیثا غورثپاکستان میں معدنیاتلاہوردبستان دہلیپنجاب، پاکستانانشائیہپنجاب کے اضلاع (پاکستان)واقعہ کربلااسم موصولسسی پنوںوزیر تعلیم (پاکستان)جنگ یرموکتحریک خلافتزکاتوراثت کا اسلامی تصورپولیوقرآنی سورتوں کی فہرستتراجم قرآن کی فہرستگھوڑاکریئیٹیو کامنز اجازت نامہفراق گورکھپوریمتضاد الفاظمرکب یا کلامبھارتشیش محلمختصر القدوریایمان بالملائکہدوسری جنگ عظیم کی وجوہاتغزوہ موتہابلاغ کے دو مرحلہ بہاؤ کا نظریہحجاج بن یوسففقہ حنفی کی کتابیںایمان بالرسالتاسلام میں زنا کی سزاعربی ادباسم مصدرایوب (اسلام)یروشلمکلمہ کی اقساماسلام میں مذاہب اور شاخیںسورہ العنکبوتبدھ متحد قذفلسانیاتدیوبندی مکتب فکرسعادت حسن منٹوسید احمد بریلویپشتونویکیپیڈیاثناءخدا کے نامسورہ الاسراہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ء🡆 More