خونی بواسیر

خونی بواسیر اس تکلیف دہ مرض جسے  بواسیر کہا جاتاہے  کی ایسی حالت ہے جس میں بواسیر میں مبتلا مرد و عورت کو حاجت (پاخانہ ) کرتے ہوئے بہت درد ہوتاہے اور ساتھ مقعد سے خون بھی خارج ہوتاہے جو مرض میں شدت کی ایک اہم علامت تصور کی جاتی ہے۔ ۔کبھی تو خون  کا اخراج  پاخانہ کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور کبھی پاخانہ کرنے کے تھوڑی دیر بعد  فورا بعد قطروں کے ساتھ ہوتاہے۔

خونی  بواسیر کے شکار مریض کو مقعد کے مقام پر شدید خارش، جلن اور  کبھی درد  کی شکایت  ہوجاتی ہے جس سے متاثرہ  کی طبیعت میں زیادہ الجھن اور بے چینی شروع ہوجاتی ہے ۔

خونی بواسیر کی علامات

خونی بواسیر میں بواسیر کے مسوں سے بتدریج خون کا اخراج ہوتاہے اور پاخانہ کرتے وقت بہت کوفت ہوتی ہے ۔

خونی بواسیر کے نتیجے میں خارج ہونے والا خون سرخ چمکدار رنگ کا ہوتاہے۔

کئی صورتوں میں قبض شدت کے ساتھ ہوتی ہے جس سے مریض کو بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

نقاہت ، درد، خارش اور ساتھ جلن ہوتی ہے جو بعض دفعہ بہت دردناک ہوجاتی ہے۔

مریض کو اپھارہ، تبخیر معدہ اور گیس ٹربل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

خونی بواسیر کی وجوہات

خونی بواسیر اعصاب میں سوزش  پید اہونے کے باعث وجود میں آتی ہے  جب اعصاب سوزش ناک ہوجاتے ہیں تو مقعد کی رگیں سوجن سے پھول جاتی ہیں بوجہ سوزش مقعد سے پاخانہ کے بعد یا پاخانہ کے ساتھ ہی قطرہ قطرہ خون کا اخراج شروع ہوجاتاہے۔

غذائی بد پرہیزی ہی اس خونی بواسیر  کے مرض کی اہم وجہ تصور کی جاتی ہے۔خاص طور پر بڑا گوشت یعنی بیف (Beef) مرغن تیز مصالحہ دار اغٖذیہ ، پروٹین والی غذائیں انڈا، مچھلی کا بکثرت استعمال اس مرض کا باعث بن سکتاہے۔

خونی بواسیر کی  پیدائش کے اسباب

بواسیر خونی کی  پیدائش تین صورتوں میں ہوتی ہے جس میں پہلے نمبر پر بواسیر کی مادی صورت، دوسرے نمبر پر بواسیر کی کیفیاتی صورت اور تیسرے نمبر پر بواسیر کی نفسیاتی صورت۔

بواسیر کی مادی صورت

بواسیر کے مرض کی مادی صورت جو بواسیر کی  پیدائش کی 50 فیصد وجہ ہے اور یہ صورت معمول  کی استعمال کی جانے والی خوراک اور غذاؤں کے استعمال میں بدپرہیزی اور بے اعتدالی کی وجہ سے یا بے تحاشہ کھانے کیوجہ سے بڑھنے والے وزن کے سبب ہونے والی بواسیر   کی وجہ ہے۔

بواسیر کی کیفیاتی صورت

بواسیر کی کیفیاتی صورت سے مراد گرمی یا سردی اور خشکی یا تری کے ماحول کی وجہ سے لاحق ہونے والی بواسیر ہے تقریبا 25 فیصد بواسیر کے  پیدا ہونے کا سبب بواسیر کی کیفیاتی صورت مانی جاتی ہے۔

بواسیر کی نفسیاتی صورت

بواسیر کی نفسیاتی صورت سے مراد ڈپریشن ،ذہنی تناؤ، غمگین کیفیت، المیہ،غصہ اور اسی جیسی دماغی سوچ و نفسیاتی مسائل کی وجہ سے لاحق ہونے بواسیر ہے اور دنیا میں تقریبا 25 ہونے والی بواسیر کی وجہ نفسیاتی صورت ہے۔

Tags:

خونی بواسیر کی علاماتخونی بواسیر کی وجوہاتخونی بواسیر کی  پیدائش کے اسبابخونی بواسیربواسیرمقعد

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلام میں طلاقمرفوع (اصطلاح حدیث)مورواشنگٹن میٹروغار ثورحیاتیاتاسلام میں انبیاء اور رسولپریم چند کی افسانہ نگاریحسین احمد مدنیفحش فلمحضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہاہل حدیثمیثاق مدینہابو العلاء حضرمیسلیمان علیہ السلامخواجہ سرازینب بنت علیگجرخودی (اقبال)فتنۂ ارتداد کی جنگیںتاریخ ہنداردو محاورے بلحاظ حروف تہجیوزن کی متروک اکائیاں (پاکستان)اسم معرفہتصوفمحمد علی جوہرعلی ابن ابی طالبجنت البقیعمعراجمغلسماجی مسائلغالب کے خطوطمولوی عبد الحقصحابہ کی فہرستعبد اللہ شاہ غازیصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیبموطأ امام مالکحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںبنی اسرائیلمثنویسورہ مریممشکوۃ المصابیحبانگ دراراجپوتصلح حدیبیہعاصم منیرمحمد بن قاسم کا سندھ پر حملہعربی شاعریفعلسہروردیہکورش اعظمابو الاعلی مودودیلیاقت علی خانWبدھ متہم جنس پسندیالاحزابابن حجر عسقلانیاردو آپ بیتی نگاروں کی فہرستپروین شاکراسمائے نبی محمدطویل العمرکرکٹ کھلاڑیوں کی عالمی فہرستآیت مباہلہاردو نظممعاشرتی عدم مساواتمدینہ منورہعلم لدنیماشاءاللہمذہباستعارہغزلانجیلذوالفقار علی بھٹویہودی تاریخجماع🡆 More