جام درک

اٹھارہویں صدی کا بلوچی صوفی شاعر۔

تعارف

جام درک کا تعلق ڈومکی بلوچ قبیلے سے تھا۔ وہ ڈومبکی قبیلہ کے سردار کرم خان کے صاحبزادہ تھا۔

شاعری

اس نے نہ صرف عوامی کہانیوں کو منظوم کیا بلکہ بلوچی شاعری میں تغزل کو معراج تک پہنچایا۔ اس کی زبان تشبیہات اور استعارات خالص بلوچی ہیں۔ اس نے عرب اور ایران کی رومانی داستانوں لیلی مجنوں اور شیریں فرہاد کو بلوچی نظم میں ایسے لکھا کہ یہ کردار بلوچی معلوم ہونے لگے۔ اس کی مشہور ترین نظمیں ’’بھمبور کی پریاں‘‘ اور ’’غسل کرتی عورتیں ‘‘ ہیں۔

زندگی

وہ ناصر اول کے زمانے میں قلات آ گیا اور اس کی سرپرستی مختلف علوم سے فیض حاصل کیا۔ شاہی خانذادے کے علاوہ عام لوگ بھی ان کی بے پناہ عزت کرتے تھے۔ ان کی شاعری میں عشق مجاذی کے حوالے سے عشق حقیقی کی روحانی گتھیاں سلجھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ یہ بھی کہاجاتا ہے کہ وہ شاہی خانذادے کی کسی خاتون پر فریفتہ ہو گئے تھے۔ کیونکہ ان کی بہت سی شاعری اور گیت اسی امر کے غماز ہیں کہ وہ حسن فطرت کے ساتھ ساتھ اپنے کسی مجاذی محبوب کی تعریف میں رطب اللسان ہیں او عشق نے ان کی روح میں آگ بھڑکا رکھی ہے۔ جام درک کی شاعری عوام الناس کے لیے شعری عطیہ کے علاوہ صوفیانہ روحانی قوتوں کی حامل بھی نظر آتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ستغراق کے عالم میں خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے وقتدنیا و مافیا سے بے خبر ہو جاتے تھے۔ اور اس عالم میں بے خودی کے سرخوشی کے عالم میں جو شاعری تخلیق کرتے تھے وہ اعلی صوفیانہ اقدار کی حاصل ہوا کرتی تھی۔ جام درک کی نظموں میں فی البدیہہ اور رواں طرز اظہار ساحل پر پھیلتی سکڑتی موجوں کی طرح معلوم ہوتا ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ روحانی تجربوں سے گذر کر وہ بنی نوع انسان کو حقیقت مطلق تک رسائی کا راستہ بجھا رہے ہیں انہی خصوصیات کی بنا پر بلوچی زبان میں ان کی شاعری بے حد مقبول ہوئی۔ اپنی عوامی ثقافت، روایات اور طرز زندگی کو اپنی شعری تخلیقات میں س قدر سودینا کہ وہ حقیقت کے قریب تر نظر آئیں جام درک کا ہی کمال ہے۔

انتقال

جام درک کا 1784ء میں انتقال ہوا۔

بیرونی روابط

جام درک کا تعارفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ baask.com (Error: unknown archive URL) جام درک کی بلوچی شاعری کا ایک نمونہ[مردہ ربط]

Tags:

جام درک تعارفجام درک شاعریجام درک زندگیجام درک انتقالجام درک بیرونی روابطجام درکبلوچیصوفی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلام میں توراتدرہمرمضانابو طالب بن عبد المطلبسربراہ پاک فوجحجاج بن یوسفحدیث جبریلام ایمنفاعل-مفعول-فعلاسماعیلیانشائیہاردو زبان کے شعرا کی فہرستادبفسانۂ عجائبحقوق العبادجدول گنتیحلقہ ارباب ذوقپنجابی زبانابراہیم (اسلام)موبائل فونحکیم لقمانسجدہ تلاوتنطشےسوڈانزعفرانداؤد (اسلام)محمد حنیف جالندھریمغلیہ سلطنتنومسلم شخصیاتاحمد ندیم قاسمیابابیلتنظیم تعاون اسلامیاسم صفتریاضیحلیمہ سعدیہاندلسموسی ابن عمرانآئینفتح قسطنطنیہتعلیماردو نظمبر صغیر کی انسانی نسلیںمستنصر حسين تارڑمن و سلویچاندنہر زبیدہمحمد الیاس قادریاسم معرفہزکریا علیہ السلامبریلوی مکتب فکرآئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیمملائیشیاحقنہایمان بالملائکہاسلامی تہذیبپرتگالیہودصحافتیزید بن معاویہحیدر علی آتش کی شاعریویلنٹینا ناپیشجر غرقدتقویتفسیر قرآنابوبکر صدیقاسماء اللہ الحسنیٰبریلیمحاورہجبرائیلعراقچنگیز خاناسکاٹ لینڈمثلثراجندر سنگھ بیدی🡆 More