خطہ گنی

گنی اس خطے کا روایتی نام ہے جو افریقا میں خلیج گنی کے ساتھ ساتھ واقع ہے۔ یہ شمال میں جنگلی علاقوں سے شروع ہوکر ساحل کے علاقوں پر ختم ہوتا ہے۔

تاریخی طور پر یہ پہلا علاقہ ہے جہاں سے یورپ سے تجارت شروع ہوئی۔ ہاتھی دانت، سونے اور غلاموں کی تجارت نے اس خطے کو خوش حال بنا دیا۔ 18 ویں اور 19 صدی میں کئی مرکزی سلطنتیں ادھر حکومتی کرتی تھیں۔ حالانکہ یہ ساحل کے علاقوں کی وسیع حکومتوں کے مقابلے میں کافی چھوٹی تھیں لیکن یہاں کثافت آبادی بہت زیادہ تھی اور یہ حکومتیں زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ تھیں۔ اسی لیے جب یورپی قابض قوتوں نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کی ٹھانی تو انھوں افریقہ میں سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا انہی ریاستوں میں کرنا پڑا۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگا جا سکتا ہے کہ 19 ویں صدی کے اواخر تک گنی کا بیشتر علاقہ یورپی نو آبادیات میں شامل نہ ہو سکا۔

اس خطے کے مزید دو ذیلی حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جنہیں زیریں گنی اور بالائی گنی کہا جاتا ہے۔ زیریں گنی افریقہ کے گنجان آباد ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور اس میں نائجیریا، بینن، ٹوگو اور گھانا کے جنوبی علاقے شامل ہیں۔ بالائی گنی، جو نسبتاً کم گنجان آباد ہے، آئیوری کوسٹ سے گنی بساؤ تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم جمہوریہ گنی میں یہ اصطلاح ملک کے ساحلی اور اندرونی علاقوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

یورپی تاجروں اور قابض قوتوں نے تجارتی اشیاء کی بنیاد پر ان علاقوں کو اپنے نام دیے جیسے نائجیریا اور بینن کے علاقوں کو "غلاموں کا ساحل " (Slave Coast) کہا جاتا تھا۔ گھانا کو "سونے کا ساحل" (Gold Coast) کہا جاتا تھا۔ مغرب میں آئیوری کوسٹ (معنی: "ہاتھی دانت کا ساحل") واقع ہے جو آج تک اس ملک کا نام بھی ہے۔ مزید مغرب میں لائبیریا اور سیرالیون کے علاقوں کو "مرچوں کا ساحل" (Pepper Coast) اور "اناج کا ساحل" (Grain Coast) کہا جاتا تھا۔

خطہ گنی کے ممالک

مزید دیکھیے

Tags:

افریقاخلیج گنیساحل

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تزکیۂ نفسرباعیمنیر احمد مغلبرطانوی ہند کی تاریخاسرائیلفقہی مذاہبشعیبمسیلمہ کذابموسیٰمتواتر (اصطلاح حدیث)ذوالفقار علی بھٹوموبائل فونمترادفصحیح مسلمفہرست پاکستان کے دریااشفاق احمدحکیم لقماناملاخارجیفعلسورہ الطلاقعثمان غازی (سیریل)سورہ محمداسرار احمدگھوڑالاہورجی سکس ٹو(G-6/2)اسلام آبادسورہ الرحمٰنمالک بن انساسلام میں مذاہب اور شاخیںہندو متاسلام میں زنا کی سزاجدول گنتیبدعت (اسلام)عبد الستار ایدھیارسطوسعد بن معاذعبد اللہ بن عمراذانحیدر علی آتشزکریا علیہ السلامعبد اللہ بن عباسہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءفارسی زبانخود مختار ریاستوں کی فہرستمومن خان مومنمواخاتروح اللہ خمینیماشاءاللہاندلسجلال الدین محمد اکبرقصیدہعبادت (اسلام)غزلانجمن ترقی اردومارکسیتحسان بن ثابتابو داؤدسودمعین الدین چشتیفتاویٰ ہندیہ (عالمگیری)تشبیہمیثاق لکھنؤالفوز الکبیر فی اصول التفسیردوسری جنگ عظیمماتریدیراجپوتغسل (اسلام)اصول فقہسورہ الحدیدمعجزات نبویانگریزی زبانمشکوۃ المصابیحفسانۂ آزاد (ناول)کوسعام الفیلنظریہسعد بن ابی وقاص🡆 More