سہالے ورک زیوڈے: صدر ایتھوپیا

سہالے ورک زیوڈے ((امہری: ሳህለወርቅ ዘውዴ)‏ ، پیدائش 21 فروری 1950ء) ایک ایتھوپیائی سفارت کار، جو موجودہ صدر ایتھوپیا ہیں اور صدر بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں۔ انہیں 25 اکتوبر 2018ء کو ایتھوپیا کے ارکانِ پارلیمان نے صدر چُنا۔ سہالے ورک پہلے سفارت کار رہ چکی ہیں، افریقن یونین میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی نمائندہ خصوصی اور افریقن یونین میں اقوام متحدہ کے ماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ درجے کی سربراہ تھیں۔

سہالے ورک زیوڈے
(امہری میں: ሳህለወርቅ ዘውዴ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سہالے ورک زیوڈے: ابتدائی زندگی اور تعلیم, زندگی, حوالہ جات
 

مناصب
سہالے ورک زیوڈے: ابتدائی زندگی اور تعلیم, زندگی, حوالہ جات صدر ایتھوپیا (4  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
25 اکتوبر 2018 
سہالے ورک زیوڈے: ابتدائی زندگی اور تعلیم, زندگی, حوالہ جات مولاٹو تشومے  
  سہالے ورک زیوڈے: ابتدائی زندگی اور تعلیم, زندگی, حوالہ جات
معلومات شخصیت
پیدائش 21 فروری 1950ء (74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادیس ابابا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سہالے ورک زیوڈے: ابتدائی زندگی اور تعلیم, زندگی, حوالہ جات ایتھوپیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آزاد سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ مونپلیہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں اقوام متحدہ ،  افریقی اتحاد   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

سہالے ورک دار الحکومت ادیس ابابا میں پیدا ہوئیں۔ ادیس ابابا مں واقع لیسی گیوبرے مریم اسکول سے ابتدائی اور ثانوی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد فرانس کی مونٹپیلیئر یونیورسٹی سے نیچرل سائنس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ امہری، فرانسیسی اور انگریزی روانی سے بول لیتی ہیں۔

زندگی

سفیر

وہ ایک تجربہ کار ایتھوپیائی سفیر ہیں۔ سینیگال، مالی، کیپ ورڈی، گنی بساؤ، گیمبیا اور گنی میں 1989ء سے 1993ء تک ایتھوپیا کی سفیر رہ چکی ہیں۔ 1993ء سے 2002ء تک وہ جبوتی میں ایتھوپیا کی سفیر اور بین الحکومتی ادارہ ترقی (IGAD) میں ایتھوپیا کی مستقل مندوب رہیں۔ بعد میں انہوں نے 2002ء سے 2006ء تک فرانس میں سفیر، یونیسکو میں مستقل مندوب اور تونس اور مراکش میں سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

سہالے ورک کئی اعلیٰ درجے کے عہدوں پر فائز رہیں۔ وہ افریقی اتحاد اور اقوام متحدہ اقتصادی کمیشن برائے ایتھوپیا (ECA) میں ایتھوپیا کی مستقل مندوب اور ایتھوپیا کی وزارت امور خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے افریقی امور بھی رہ چکی ہیں۔

اقوام متحدہ

سنہ 2011ء تک سہالے ورک نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی نمائندہ خصوصی اور وسطی افریقی جمہوریہ میں United Nations Integrated Peace-building Office کی سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

سنہ 2011ء میں بان کی مون نے سہالے ورک کو نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر (UNON) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا۔

جون 2018ء میں سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے سہالے ورک کو افریقی اتحاد میں اپنا نمائندہ خصوصی اور افریقی اتحاد میں اقوام متحدہ دفتر کا سربراہ (ماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ) مقرر کیاـ ماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درجے تک کا عہدہ پانے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔

صدر ایتھوپیا

سہالے ورک 25 اکتوبر 2018ء کو ایتھوپیا کی صدر منتخب ہوئی تھیں، صدارت کا منصب پانے والی پہلی اور سیاسی جماعت ایتھوپین پیپلز ریوولوشنری ڈیموکریٹ فرنٹ کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک کی چوتھی صدر ہیں۔ وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر استعفی دینے والے مولاٹو تشومے کی جگہ صدر منتخب ہوئیں اور وہ 6 سال کے لیے ایتھوپیا کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ سہالے ورک کے تقرر نے انہیں افریقا کی کسی بھی ریاست کی واحد خاتون سربراہ بنا دیا۔

حوالہ جات

Tags:

سہالے ورک زیوڈے ابتدائی زندگی اور تعلیمسہالے ورک زیوڈے زندگیسہالے ورک زیوڈے حوالہ جاتسہالے ورک زیوڈےافریقی اتحاداقوام متحدہامہری زبانبان کی مونسیکرٹری جنرل اقوام متحدہصدر ایتھوپیاماتحت سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

غزوہ احداسلام اور یہودیتسجاد حیدر یلدرمائمہ اربعہغالب کے خطوطآدم (اسلام)ہندوستان میں تصوفسیدآمنہ بنت وہبہجرت مدینہمسیحیتکنایہمیری انطونیافرعونابن خلدونالحادعلم الناسخ والمنسوخظہارسنتبرہان الدین مرغینانیبواسیرکمپیوٹرشوالمحمود غزنویجادومومن خان مومنعام الفیلمحاورہمال فےمنیر احمد مغلیوم آزادی پاکستانپاکستان میں 2024ءعلم بیانبھارت کے صدورایزید بن زریعاسم اشارہاسلام بلحاظ ملکالہدایہہلاکو خاناشتراکیتقرارداد پاکستانتفاسیر کی فہرستسورہ المجادلہیوسف (اسلام)بھارتاردو ادب کا دکنی دورمشت زنیافغانستانابو سفیان بن حربعبد العلیم فاروقیخطبہ الہ آباداصول الشاشیصالحعلم تاریخشاعریسورہ بقرہابو عبیدہ بن جراحماسکوشدھی تحریکانتخابات 1945-1946ہندوستانی صوبائی انتخابات، 1946ءابو الحسن علی حسنی ندویمغلیہ سلطنتنظام شمسیہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءابن کثیرارسطوسورہ یٰساخلاق رسولاحمد ندیم قاسمیظہیر الدین محمد بابراقبال کا مرد مومنآل ابراہیمنور الایضاححسن ابن علیرجم🡆 More