سلسلہ شاذلیہ تصوف کا ایک سلسلہ ہے جس کے بانی ابوالحسن شاذلی بن عبد اﷲ شریف حسینی المغربی (پیدائش591 ہجری۔ وفات656ہجری) سیدنا ابو الحسن کا نام علی بن عبد اللہ شاذلی ہے جو قریہٴ غمارہ(اسکندریہ ) میں پیدا ہوئے۔ پیدائش کا سن 591ہجری ہے اور ملک یمن کے صحرائے عیذاب میں ساحل کے قریب بمقام مخا رحلت فرمائی۔(صحرائے عیذاب وادی ہمان کے نزدیک مصر میں واقع ہے) وفات کا سن 656 ہجری ہے۔ اور شاذلہ جو جبل زعفران کے نزدیک تیونس میں واقع ہے کی نسبت سے شاذلی کہلاتے ہیں سیدنا ابو الحسن علی بن عبد اللہ الشاذلی نسباً سادات بنی حسن سے ہیں۔ جن کا 17 واسطوں سے نسب حسن بن علی کے ساتھ ملتا ہے۔ آباواجداد کا مولد ومسکن مغربی اقصیٰ مراکش (شمالی افریقا)ہے۔ موصوف نے اوائل عمری میں تونس میں مقیم ہو کر تحصیل علم کی اور طریقت میں تونس کے شیخ المشائخ عبد السلام بن مشیش سے فیضیاب ہوئے طریقہ شاذلیہ بواسطہ جابر جعفی سیدنا امام حسن سے ملتا ہے۔ سلسلہ شاذلیہ کے بنیادیں ان اصولوں پر استوار ہیں
تصوف میں سلسلہ شاذلیہ مشہور سلسلہ ہے ،جو مصر ،تیونس، ترکی ،االجزائر اور دیگر ممالک میں رائج ہے، پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں آباد ہیں ،
This article uses material from the Wikipedia اردو article سلسلہ شاذلیہ, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.