سعودی عرب میں مذہب:

اسلام سعودی عرب کا سرکاری مذہب ہے اور اس کا قانون تمام شہریوں کے مسلمان ہونے کو ضروری قرار دیتا ہے۔ اسلام کے سوا دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے علانیہ عبادت ممنوع ہے۔ کسی غیر مسلم کو سعودی عرب کی شہریت حاصل کرنے کے لیے اسلام قبول کرنا ضروری ہے۔ سعوی عرب کے نفاذ شریعت اور اس کے انسانی حقوق سے متعلق قوانین پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔

مذہبی گروہ

اسلام

سعودی عرب میں سنی سلفی تحریک کا حنبلی اسلام نافذ ہے۔ لیکن یہ بات متنازع ہے کہ سعودی عرب میں سلفی/وہابیوں کی اکثریت ہے یا نہیں، کیوں کہ تخمینہ ہے کہ مقامی آبادی کے صرف 22.9% افراد ہی یہ عقیدہ رکھتے ہیں (خاص طور پر نجد میں)۔ وہابی تحریک دو سو سال سے نجد میں غالب رہی ہے، لیکن ملک کے دیگر حصوں حجاز، الشرقیہ اور نجران وغیرہ میں ان کا غلبہ 1913ء سے 1925ء کے درمیان میں ہوا۔ 15 سے 20 ملین سعودی شہریوں میں سے زیادہ تر سنی مسلمان ہیں، بعض اوقات "اسلام کا گھر" بھی کہا جاتا ہے، مکہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کا بڑا اہم مقام ہے جہاں محمد بن عبد اللہ، جو اسلامی عقیدہ کے مطابق آخری رسول ہیں، مکہ میں پیدا ہوئے، مکہ و مدینہ میں زندگی گزاری اور مدینہ میں وفات پائی۔ مکہ شہر میں ہر سال حج کا اجتماع ہوتا ہے اور عالم اسلام سے ہزاروں طالب علم اور علما یہاں تعلیم کے لیے آتے ہیں۔ شاہ سعودی عرب کا سرکاری خطاب ہی "خادم الحرمین الشریفین" ہے جو مسجد الحرام، مکہ اور مسجد نبوی، مدینہ کی وجہ سے دیا گیا ہے، یہ دونوں شہر اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ہیں۔

شیعیت

بعض غیر سرکاری ذرائع نے اندازہ لگایا ہے کہ سعودی عرب کی تقریباً 20 ملین مقامی آبادی میں اہل تشیع کی آبادی 10%% ہے۔ سعودی عرب کے اثنا عشری شیعہ بحرینی، بنیادی طور پر ملک کے مشرقی صوبے میں بستے ہیں، خاص کر قطیف اور الحساء شہروں میں۔ اثنا عشری شیعہ مدینہ منورہ میں بھی پائے جاتے ہیں جو نخاولہ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اسی طرح، ایک قبائلی شیعہ آبادی علاقہ حجاز میں موجود ہے، جو تین قبیلوں: بنو حسین (الحسینی)، مکہ کے شریف جنھوں نے پانچ صدیوں تک حکومت کی، دو روایتی طور پر خانہ بدوش حجازی قبیلوں حرب (خاص طور پر بنو علی شاخ) اور جہینہ میں منقسم ہے۔بعض مؤرخین کا خیال ہے کہ یہ قبیلے شیعہ تھے نہ کہ زیدی یا اثنا عشری، وہ ان کو نو کیسانیہ عقائد سے منسلک بتاتے ہیں۔ سعودی عرب کے جنوبی علاقوں اور نجران میں یم قبیلہ روایتی طور پر سلیمانی اسماعیلی آبادی والا ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

سعودی عرب میں مذہب مذہبی گروہسعودی عرب میں مذہب مزید دیکھیےسعودی عرب میں مذہب حوالہ جاتسعودی عرب میں مذہباسلامسعودی عربشریعت

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

محمد بن ابوبکرخواجہ غلام فریدسعودی عرب میں نقل و حملارسطواہل سنتآیتحذیفہ بن یمانماریہ قبطیہہندی زبانپاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہایشیا میں کرنسیوں کی فہرستشب قدرسورہ فاتحہتشبیہحقوق العبادثقافتعمار بن یاسرمسجد نبویسقراطمير تقی میرسورہ یٰسغالب کے خطوطکتب احادیث کی فہرستتاریخ پاکستانتوحیدتصویراسلام بلحاظ ملکاعتکافمکہجلال الدین رومیمصوتے اور مصموتےپاکستان کے اضلاعاردوجنت البقیعلوط (اسلام)مارکسیتمسلمانتقویمشنری پوزیشنانجمن پنجابآل انڈیا مسلم لیگخطبہ حجۃ الوداعآمنہ بنت وہباسرائیل-فلسطینی تنازعسورہ العلقاعجاز القرآنارکان ایوان بالا کی فہرست (پاکستان)یوسفشمس تبریزیابو العباس السفاحمحبتفہرست پاکستان کے دریاغزلسلجوقی سلطنتواقعہ کربلاعام الفیلانٹارکٹکاچاندحدیثاصطلاحات حدیثپنجاب، پاکستانسورہ الرحمٰنمشت زنی اور اسلامقافیہانگریزی زبانصلح حسن و معاویہکوالا لمپوروحیخدیجہ بنت خویلدتمغائے امتیازجدول گنتیبسم اللہ الرحمٰن الرحیمقرآن میں انبیاءمترادفرموز اوقافجنگلکیبنٹ مشن پلان، 1946ءقرارداد پاکستان🡆 More