ایلیفینٹا کے غار

ایلیفینٹا کے غار (انگریزی: Elephanta Caves) یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ ممبئی کے قریب ممبئی ہاربر میں ایلیفینٹا جزیرہ پر واقع ہے جس میں متعدد مورتیاں رکھی ہیں جن میں شیو کی مورتی بہت نمایاں ہے۔

ایلیفینٹا کے غار
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ
ایلیفینٹا کے غار
The 6 میٹر (20 فٹ) high Trimurti sculpture
مقامایلیفینٹا جزیرہ، مہاراشٹر، بھارت
معیارCultural: i, iii
حوالہ244
کندہ کاری1987 (11 اجلاس)
متناسقاتlandmark_region:IN 18°57′49″N 72°55′53″E / 18.96353606039862°N 72.93137752883608°E / 18.96353606039862; 72.93137752883608
ایلیفینٹا کے غار is located in ٰبھارت
ایلیفینٹا کے غار
Location of Elephanta Caves
ایلیفینٹا کے غار is located in مہاراشٹر
ایلیفینٹا کے غار
ایلیفینٹا کے غار (مہاراشٹر)
ایلیفینٹا کے غار is located in ممبئی
ایلیفینٹا کے غار
ایلیفینٹا کے غار (ممبئی)

ممبئی سے 10 کلومیٹر اور جواہر لعل نہرو بندرگاہ سے 2 کلومیٹر کی دوری پر واقع ان غاروں میں زیادہ تر ہندو مت سے متعلق 5 غار اور کچھ بدھ مت سے متعلق استوپا اور غاریں ہیں۔ یہ دوسری صدی قبل مسیح میں تعمیر ہوئے ہیں اور ان میں دو بدھ مت کے غاروں میں پانی کے حوض بھی بنے ہوئے ہیں۔

جغرافیہ

ایلیفینٹا جزیرہ ، گیٹ وے آف انڈیا ممبئی سے 10 کلومیٹر مشرق اور جواہر لعل نہرو بندرگاہ سے 2 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ جزیرہ کا کل رقبہ اونچی لہروں میں10 کلومیٹر مربع ہے اور نیچی لہروں میں 16 کلومیٹر مربع ہے۔ جزیرہ کے شمالی خطہ می گھاراپوری نامی ایک گاؤں بھی واقع ہے۔ سوموار کو غار بند رہتا ہے۔ باقی دنوں میں صبح 9 اور دوپہر 2 بجے کے درمیان میں گیٹ وے آف انڈیا سے پانی کا جہاز چلتا رہتا ہے جس کے ذریعے زائرین غار کو دیکھنے آتے ہیں۔

جزیرہ کی کل لمبائی 2.4 کلومیٹر ہے۔ 150 میٹر اونچی دو پہاڑیاں ہیں اور دونوں کے درمیان میں ایک پتلی گھاٹی حد فاصل کا کام کرتی ہے اور شمال تا جنوب واقع ہے۔ مغرب کی جانب یہ پہاڑی تدریجا اونچی ہوتی جاتی ہے اور ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ چوٹی کی اونچائی 173 میٹر (568 فٹ) ہے۔ آم املی اور سکھ چین درخت کا جنگل پیاڑوں پر سایہ فگن رہتا ہے۔ پام درخت بھی یہاں وہاں پھیلے ہوئے ہیں۔

تاریخ

ہندو مت یا بدھ مت کے متون میں غار یا جزیرہ کی کوئی تاریخ نہیں ملتی ہے۔ البتہ آثار قدیمہ کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ کسی زمانہ میں جزیرہ ثقافتی وراثت کا مرکز تھا جہاں تقریباً دوسری صدی قبل مسیح میں انسانوں کی کثیر آبادیاں تھیں۔ جزیرہ ہر برہمنوں کے آنے سے قبل ہنییان بدھ مت کے ماننے والے آباد تھے جنھوں نے گوتم بدھ کا ایک بڑا استوپا بنایا اور اس کے ارد گرد 7 چھوٹے استوپے تعمیر کیے۔ یہ تعمیرات تقریباً 2 صدی ق م میں ہوئی۔

حوالہ جات

Tags:

انگریزیایلیفینٹا جزیرہشیوممبئییونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلام میں مذاہب اور شاخیںسنت مؤکدہیمین غموسثقافتشاہ عبد اللطیف بھٹائیبچوں کی نشوونماغربتقومی ترانہ (پاکستان)مٹیلااعرافصحیح مسلمعبدالرحمن بن عوفزبانتشبیہوحیاسکندر مرزاحجترکیہمجید امجدفتح قسطنطنیہالانعامموہن داس گاندھیپروین شاکرپاک بھارت جنگ 1971ءعبادت (اسلام)خلافت راشدہفتح سندھفردوسیشعائرناول کے اجزائے ترکیبیغلام احمد پرویزایدھی فاؤنڈیشنتاریخنور الدین زنگیثمودمثنوی سحرالبیانعبد الحلیم شررسوریہKسلیمان علیہ السلامبابا فرید الدین گنج شکربرطانوی ہند کی تاریخفقہالاحزابپارہ نمبر 1صالحعمر بن خطاباسم صفت کی اقسامموسیٰسفر طائفمحمد الیاس قادرینکاح متعہملا عمرپشتو زبانترقی پسند تحریکالحجراتفاطمہ بنت اسدابو طالب بن عبد المطلبسورہ قریشدنیاواقعہ افکوجودیتلیک وے، ٹیکساسقرآنی رموز اوقافلورٹیل آرکائیوزبادشاہی مسجدامریکی ڈالرمرثیہ کے اجزایونسمہایانکاغذی کرنسیداروبلوچی زباننظام شمسیزینب بنت محمداسلامی اقتصادی نظام🡆 More