اصغر سودائی

پروفیسر اصغر سودائی (1926ء تا 2008ء) لازوال نعرۂ پاکستان، پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہٰ الا اللہ کے خالق، ماہرِ تعلیم اور شاعر جو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 18 مئی 2008ء کو سیالکوٹ میں ہی وفات پا گئے۔

اصغر سودائی
اصغر سودائی
ادیب
پیدائشی ناممحمد اصغر
قلمی ناماصغر سودائی
ولادت26 ستمبر 1926ء سیالکوٹ
وفات17 مئی 2008ء سیالکوٹ
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نظم
معروف تصانیفچلن صبا کی طرح

پیشہ ورانہ زندگی

تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے شعبۂ تعلیم کو اپنا پیشہ بنایا، آپ اسلامیہ کالج، سیالکوٹ اور علامہ اقبال کالج، سیالکوٹ کے پرنسپل کے طور پر کام کرتے رہے اور ڈائریکٹر ایجوکیشن پنجاب بھی رہے۔ 1986 میں آپ ریٹائر ہوئے، ریٹائرمنٹ کے بعد سیالکوٹ کالج آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ایڈوائزی کونسل کے رکن بھی رہے۔

تحریک پاکستان میں سرگرمیاں

آپ تحریکِ پاکستان کے ایک سرگرم رکن تھے اور مذکورہ نعرہ ان کی ایک نظم "ترانۂ پاکستان" کا ایک مصرع ہے اور اس مصرعے نے اتنی شہرت حاصل کی کہ تحریکِ پاکستان کے دوران یہ نعرہ اور تحریکِ پاکستان لازم و ملزوم ہو گئے اور یہ نعرہ ہر کسی کی زبان پر تھا اور آج بھی پاکستانی اس نعرے کو استعمال کرتے ہیں۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح جب تحریکِ پاکستان کے دوران سیالکوٹ تشریف لائے تو انکا استقبال کرنے والوں میں اصغر سودائی پیش پیش تھے اور ان کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر انکا جلوس نکالا۔

قائدِ اعظم خود بھی اصغر سودائی کے نعرے کی اہمیت کے قائل تھے اور ایک بار انھوں نے فرمایا تھا کہ "تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔ " [حوالہ درکار ہے]

شعری مجموعے

آپ نے ایک شعری مجموعہ "چلن صبا کی طرح" یادگار کے طور پر چھوڑا ہے۔ ان کا نعتیہ مجموعہ"شہہ دو سرا" ہے۔

اعزازات

ان کی خدمات کے سلسلے میں انھیں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

حوالہ جات

Tags:

اصغر سودائی پیشہ ورانہ زندگیاصغر سودائی تحریک پاکستان میں سرگرمیاںاصغر سودائی شعری مجموعےاصغر سودائی اعزازاتاصغر سودائی حوالہ جاتاصغر سودائی18 مئی2008ءسیالکوٹ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

حروف تہجیمسلم سائنس دانوں کی فہرستپاکستان میں 2024ءابولہبخلافت عباسیہعید الفطرعورتپروگراماہل سنتاردو زبان کے شعرا کی فہرستبریلوی مکتب فکرقازقستان میں زراعتصفحۂ اولسورہ الانبیاءجمع (قواعد)اورنگزیب عالمگیرسنن ابن ماجہزرتشتیتایمان (اسلامی تصور)اسلام میں انبیاء اور رسولسائنس27 مارچسیدزمین کی حرکت اور قرآن کریمعلم بیاناسلام میں مذاہب اور شاخیںموسی ابن عمرانقرارداد مقاصدکویتسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتتاریخ ولادت محمد بن عبد اللہابو عبیدہ بن جراحفورٹ ولیم کالجبیت المقدستہجدبہادر شاہ ظفرمسجد نبویپاک چین تعلقاتاردو افسانہ نگاروں کی فہرستدنیاکیبنٹ مشن پلان، 1946ءبنی قینقاعتاریخ ہنداسم نکرہدجالدابۃ الارضرفع الیدیناجازہاسرائیللیڈی ڈیاناآمنہ بنت وہباردو شاعریمراد ثانیجامعہ العلوم الاسلامیہرومالاسرار احمدحمزہ بن عبد المطلباردوموبائل فونادارہ فروغ قومی زبانعمر بن عبد العزیزامراؤ جان ادامطلعاحسانمحمد بن عبد اللہداڑھیبنو نضیرپہلی جنگ عظیم میں سلطنت عثمانیہ کی شمولیتآئین پاکستانقرآنی رموز اوقافعبد القادر جیلانیفرعونسورہ الاحزابنکاح متعہانجمن پنجابہجرت مدینہغزوہ بنی قینقاع🡆 More