ایریا 51

امریکی فضائیہ کی ایڈورڈز ایئر فورس بیس کا نیواڈا ٹیسٹ اور ٹریننگ رینج میں ایک جدا علاقہ ہے جسے ایریا 51 (Area 51) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سی آئی اے کے مطابق علاقے کا نام ہومے ہوائی اڈا (Homey Airport) اور گروم جھیل (Groom Lake) ہے، تاہم ویت نام جنگ کے دور سے سی آئی اے کی دستاویز میں ایریا 51 ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے دیگر نام ڈریم لینڈ پیراڈائز رینچ ہوم بیس اور واٹر ٹاؤن ہیں۔ علاقے کے گرد خصوصی استعمال فضائی حدود (Special use airspace) کو ممنوعہ علاقہ 4808 شمال (Restricted Area 4808 North) کہا جاتا ہے۔

ہومے ہوائی اڈا
Homey Airport
ایریا 51
ایریا 51 2000, خشک گروم جھیل
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمفوجی
مالکوفاقی حکومت، ریاستہائے متحدہ امریکہ
عاملامریکی فضائیہ
محل وقوعجنوبی نیواڈا, ریاستہائے متحدہ امریکا
بلندی سطح سمندر سے4,462 فٹ / 1,360 میٹر
متناسقاتصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔37°14′06″N 115°48′40″W / 37.23500°N 115.81111°W / 37.23500; -115.81111
نقشہ
ہومے ہوائی اڈا

بیس کا موجودہ بنیادی مقصد عوامی سطح پر نامعلوم ہے ؛ تاہم، تاریخی شواہد کی بنیاد پر یہ تجرباتی طیاروں اور ہتھیاروں کے نظام کی ترقی اور جانچ اس کا مقصد تسلیم کیا جاتا ہے۔ بیس کے ارد گرد انتہائی رازداری کی وجہ سے یہ کئی نظریات کا موضوع بنا رہا اور نامعلوم پروازی اشیاء (UFO) حکایات کا مرکز رہا۔ جولائی 2013ء میں سی آئی اے نے پہلی بار عوامی سطح پر بیس کے وجود کو تسلیم کیا اور ایریا 51 کی تاریخ اور مقصد کی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لائی گئیں۔ دستاویز کے مطابق ایریا 51 کا انتخاب سی آئی اے اور امریکی فضائیہ کے عملے کی جانب سے 1955ء میں فضائی جائزوں کے بعد کیا گیا اور اس وقت کے امریکی صدر آئزن ہاور نے ذاتی طور پر اس کی منظوری دی تھی۔

ایریا 51 نامی یہ علاقہ صحرا کے دوردراز حصے میں گروم جھیل کے گرد واقع ہے اور اس کے ساتھ جوہری تجربات کرنے کی جگہ ہے۔ دفاعی امور کے صحافی اور مصنف کرس پوکوک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یو ٹو یقیناً انتہائی خفیہ پروگرام تھا اور انھیں اس سے متعلق ہر چیز خفیہ رکھنی تھی۔ " یو ٹو طیارے جو سرد جنگ کے زمانے میں سوویت یونین کی جاسوسی کے لیے تیار کیے گئے تھے آج بھی امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔ اس کے علاوہ ایریا 51 کو آ ج بھی دنیا خلائی مخلوق کیساتھ رابطے کا ذریعہ خیال کرتی ہے، حال ہی میں امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ بر سر اقتدار آ کر خلائی مخلوق کے بارہ معلوما ت کو لوگوں تک رسائی دیں گی۔

تصاویر

حوالہ جات

Tags:

امریکی فضائیہسی آئی اےویت نام جنگ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

محبتمحمد بن اسماعیل بخاریالنساءسجدہ تلاوتالاعرافسعود الشریممثنویخلفائے راشدینکراچیاختر شیرانیپاکستانکشتی نوحترکیب نحوی اور اصولاردو حروف تہجیاولڈہمولگاتاخلافت عباسیہعلم بدیعایمان مفصلسعودی عربعمر عطا بندیالگرنسی کے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرستعمرو ابن عاصصحاح ستہشہادۃ العالمیہاسم صفت کی اقساماصطلاحات حدیثفحش اداکاراؤں کی فہرست بلحاظ دہائیاسلامی عقیدہجنگلاعتکافسید احمد خانپارہ نمبر 6الحجراتادریسدریائے فراتزراعتآئین پاکستان 1956ءعالم اسلامقومی ترانہ (پاکستان)سلطنت عثمانیہرفع الیدینکاروباردبستان دہلیولی دکنی کی شاعریمشت زنیعافیہ صدیقیعبد الستار ایدھیغریب (اصطلاح حدیث)وضوسائنسمنطقپرویز مشرفتراجم قرآن کی فہرستتنظیم تعاون اسلامیعطا اللہ شاہ بخاریبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنیسعادت حسن منٹوزینب بنت علیابو جہلابن خلدوناسلام میں توراتپشتو زبانروزہ (اسلام)بلاغتابو ذر غفاریجناقبال کا مرد مومنیوسف (اسلام)سلمان فارسیصلاح الدین ایوبیشکوہسچل سرمستہودضرب المثلچنگیز خانسین-پیری-لے-وگر🡆 More