مچھلی ٹیونا

ٹیونا نامی مچھلی کھارے پانی کی مچھلی ہے۔ یہ مچھلی تیزی سے تیر سکتی ہے اور کچھ اقسام کی ٹیونا مچھلیاں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ تیزی سے تیر سکتی ہیں۔ عام مچھلیوں کے سفید گوشت کے برعکس ٹیونا مچھلی کا گوشت گلابی یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔ کچھ بڑی ٹیونا مچھلیاں اپنے جسمانی درجہ حرارت کو بڑھا سکتی ہیں۔ اس طرح یہ مچھلیاں نسبتاً سرد پانی میں بھی زندہ رہتی ہیں اور دیگر مچھلیوں کی نسبت زیادہ بڑے سمندری رقبے پر پائی جاتی ہیں۔

وجہ تسمیہ

ٹیونا کا لفظ عربی زبان کے لفظ تن یا تون سے نکلا ہے۔
چونکہ انگریز ہر معروف عربی نام کو مسخ کر دینا چاہتا ہے۔
مثلا

  • مدینۃ الاصغر کو مڈغاسکر بنا دیا
  • داؤد علیہ السلام پیغمبر کا نام بگاڑ کر ڈیوڈ کر دیا
  • ملک شام کو مسخ کر کے سیریا بنا دیا
  • اردن کو جوردان بنایا
  • جابر بن حیان مسلم کیمیا دان کو جبرون کر دیا
  • حضرت یعقوب علیہ السلام کا نام جیکب بنا دیا

درجہ بندی

ٹیونا مچھلی کی دنیا میں کل 48 اقسام ہیں۔

تجارتی پیمانے پر شکار

تجارتی پیمانے پر ٹیونا مچھلی اہم سمجھی جاتی ہے۔

2006ء میں آسٹریلیا کی حکومت نے جاپان پر الزام لگایا کہ جاپان نے اپنے متعینہ حد 6000 ٹن سالانہ کی بجائے 12000 سے 20000 ٹن مچھلی شکار کی ہے جس کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف کے مطابق جاپان کی ٹیونا مچھلی کی اشتہا جلد ہی دنیا بھر سے اس مچھلی کو تجارتی پیمانے پر ناپید کر دے گی۔

2010 میں ٹوکیو میں 232 کلو وزنی ٹیونا مچھلی 175000 ڈالر میں بیچی گئی ہے۔

شکار کے طریقے

ٹیونا مچھلی کو مختلف طریقوں سے جیسا کہ جالوں کی بھول بھلیاں، فش فارمنگ، لانگ لائن فشنگ اور ہارپون گن وغیرہ کی مدد سے شکار کیا جاتا ہے۔

تفریحی پیمانے پر شکار

ٹیونا مچھلی کو تفریحی پیمانے پر بھی پکڑا جاتا ہے۔

ڈبہ بند ٹیونا

1903 میں پہلی بار ڈبہ بند ٹیونا مچھلی متعارف کرائی گئی تھی۔ ڈبہ بند ٹیونا عموماً خوردنی تیل، نمکین یا میٹھے پانی کے ساتھ محفوظ کی جاتی ہے۔ عموماً ٹیونا مچھلی کو گہرے سمندر میں پکڑ کر ہاتھ سے صاف کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے پونے گھنٹے سے لے کر تین گھنٹے تک پکایا جاتا ہے اور پھر ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈبے میں بند کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈبے کو دوبارہ دو سے چار گھنٹے تک کے لیے گرم کیا جاتا ہے جس سے جراثیم مر جاتے ہیں۔

غذائیت اور صحت

ڈبہ بند ٹیونا مچھلی کمزور جسم والوں کے لیے مفید ہے کیونکہ اس میں لحمیات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسے پکانا بھی آسان ہے۔

ٹیونا میں وٹامن ڈی اور تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ڈبہ بند ٹیونا مچھلی میں اومیگا 3 کا اچھا ذریعہ ہے۔

نگار خانہ

Tags:

مچھلی ٹیونا وجہ تسمیہمچھلی ٹیونا درجہ بندیمچھلی ٹیونا تجارتی پیمانے پر شکارمچھلی ٹیونا شکار کے طریقےمچھلی ٹیونا تفریحی پیمانے پر شکارمچھلی ٹیونا ڈبہ بند ٹیونامچھلی ٹیونا غذائیت اور صحتمچھلی ٹیونا نگار خانہمچھلی ٹیونا

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ابو عبیدہ بن جراحمحمد فاتحعبد اللہ بن مسعودام حبیبہ رملہ بنت ابوسفیانزینب بنت محمدہندو متمرزا فرحت اللہ بیگعلی گڑھ تحریکیونساردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتعبد الملک بن مروانجہیززرتشتیترومانوی تحریککلمہ کی اقسامرانا سکندرحیاتروزہ (اسلام)ابن بطوطہحیواناتدوسری جنگ عظیمخراسانشبیر احمد عثمانیآدم (اسلام)فعلمذکر اور مونثاسلامی عقیدہکاغذی کرنسیاسماعیل (اسلام)مجموعہ تعزیرات پاکستاناردو ادب کا دکنی دورواقعہ کربلابنو نضیرجنگجبرائیلہند آریائی زبانیںعالمی یوم مزدورمفروضہاسلام آبادسلطنت عثمانیہتاریخ ایرانواقعہ افکابن تیمیہاسلام میں بیوی کے حقوقبھارتنظمخواب کی تعبیرخراجوادیٔ سندھ کی تہذیبصحاح ستہجنتنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)استشراقابو داؤدنواب مرزا داغ دہلوی کی شاعریبلوچستانچاندسندھلاہورآل عمرانغزوہ بدرسٹینڈرڈ بینک سہ ملکی ٹورنامنٹ 2001ءمیا خلیفہولی دکنی کی شاعریایکڑخواجہ سرااصطلاحات حدیثكاتبين وحیدبئیمامون الرشیدزکریا علیہ السلامزراعتمردم شماری پاکستان 2023ءابو دجانہاسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)اسلام اور یہودیتربیعہ بن یزیدآنگنزندگی کا مقصد🡆 More