مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل

مرکزی ادارہ شماریات اسرائیل (عبرانی: הלשכה המרכזית לסטטיסטיקה‎، مخفف: CBS) اسرائیل کا ایک سرکاری دفتر ہے جس کا قیام سنہ 1949ء میں عمل میں آیا۔ اس ادارہ کا مقصد اسرائیلی زندگی سے متعلق تمام تر شعبہ جات بشمول آبادی، سماج، معاشیات، صنعت، تعلیم اور ظاہری بنیادی ڈھانچے کے اعداد و شمار کی تحقیق کرنا اور انھیں شائع کرنا ہے۔ سی بی ایس کا مرکزی دفتر گیوت شول میں اور دوسرا دفتر تل ابیب میں واقع ہے۔

مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل
(عبرانی میں: הלשכה המרכזית לסטטיסטיקה)
(انگریزی میں: Israeli Central Bureau of Statistics)
(عربی میں: دائرة الإحصاء المركزية ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل

مخفف CBS
ملک مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل اسرائیل  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر Givat Shaul، یروشلم
تاریخ تاسیس 1949؛ 75 برس قبل (1949)
خدماتی خطہ اسرائیل  ویکی ڈیٹا پر (P2541) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تنظیمی زبان عبرانی  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باضابطہ ویب سائٹ cbs.gov.il
مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل
یروشلم میں سی بی ایس

جائزہ

اس کا صدر حکومت کا منتخب کردہ ماہر اعداد و شمار ہوتا ہے جس کا تقرر وزیر اعظم اسرائیل کی تجویز سے عمل میں آتا ہے۔ جامعہ عبرانی یروشلم کے پروفیسر شلومو یطزاخی نے اس عہدہ پر رہتے ہوئے سی بی ایس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے سنہ 2002ء سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سنہ 2011 میں بیورو کا سالانہ بجٹ 237 ملین شیقل تھا۔

طریقہ کار

سی بی ایس اپنے کاموں میں عالمی مقبول شدہ معیار کو اپناتا ہے جس میں شماریاتی معلومات کا دوسرے ممالک کی معلومات سے موازنہ بھی کیا جاتا ہے۔

سی بی ایس مندرجہ ذیل شعبہ جات کا کا یومیہ، ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ڈاٹا جمع کرتا ہے؛

  • قومی معشیت (پیداوار، کھپت، سرمایہ کاری، مزدوری آمدنی اور بچت)۔
  • غیر ملکی تجارت اور ادائیگی میں توازن۔
  • معاشیات کی مختلف شاخوں کی سرگرمییاں جیسے کھیتی باڑی، مینو فیکچرنگ، تعمیرات، مواصلات، اقتصاد اور خدمات وغیرہ۔
  • اشیاء اور خدمات کی قیمتیں۔
  • آبادی، خاندان، روزگار، تعلیم، صحت، جرائم، حکومتی خدمات اور دیگر۔

سی بی ایس ہر دس سال میں آبادی اور گھربار کی مردم شماری بھی کرتا ہے اور مختلف قسم موضوعات میں دورانیہ اور ایک بار سروے کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔

جوابدہی

سی بی ایس عوامی کمیشن برائے اعداد و شمار کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ اس کے جمع کردہ ڈاٹا کو وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا ہے جس میں اسرائیل کے اعداد و شمار کا خلاصہ بھی شامل ہے۔ یومیہ اخبار کے ذریعے موجودہ اور تجدید شدہ معلومات کو عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ حکومتی وزرا اس کے ڈاٹا کو پالیسی بنانے، منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے میں استعمال کرتے ہیں۔ نیز اس کے ڈاٹا کو تعلیمی و تحقیقی اداروں اور عوام کے ذاتی استعمال کے لیے بھی مہیا کروایا جاتا ہے۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

Tags:

مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل جائزہمرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل طریقہ کارمرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل جوابدہیمرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل حوالہ جاتمرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل بیرونی روابطمرکزی ادارہ شماریات، اسرائیلتل ابیبسی بی ایسعبرانی زبان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

پاکستان مسلم لیگ (ن)عمرانیاتخالد بن ولیدصلاح الدین ایوبییہوداسلامی تہذیبمحمود حسن دیوبندیكتب اربعہغلام عباس (افسانہ نگار)عبد القادر جیلانیسمتr15x9داستان امیر حمزہمحمد بن قاسمتاریخ پاکستان کا خط زمانی (1947ء – حال)انجمن پنجابقرآن اور جدید سائنسیہودیت میں شادیدو قومی نظریہانسانی جسمشکوہمکی اور مدنی سورتیںمحمد قاسم نانوتویمیری انطونیاشافعیسعودی عربکعب بن اشرفبلاغتاشتراکیتایمان بالرسالتنظمہضممسعود حسین خان کا نظریہ آغاز اردودریائے سندھکلو میٹرخدیجہ بنت خویلدعبد اللہ بن عبد المطلببہادر شاہ ظفرجنگ آزادی 1857ء کا خط زمانیارسطوشدھی تحریکاولاد محمدبابر اعظممحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچاکتب سیرت کی فہرستقومی اسمبلی پاکستاناہل تشیعنور الایضاحکشتی نوحفارسی زبانبشر بن حکممرکب یا کلاملفظ کی اقساممشکوۃ المصابیحسورہ الفتحعبد اللہ بن زبیرسیکولرازمبرصغیرمعاشرہفہمیدہ ریاضمواخاتکوسابو الاعلی مودودیایران کا اسرائیل پر حملہ(2024ء)چینمترادفزمینویکیپیڈیااسرار احمدآخرتاسلام میں مذاہب اور شاخیںبیت الحکمتپشتونسکندر اعظملینن امن انعاماشرف علی تھانویحلیمہ سعدیہمحمد علی جناح🡆 More